settings icon
share icon
سوال

باغِ عدن کا اصل جغرافیائی مقام کونسا ہے؟

جواب


بائبل باغ عد ن کے جغرافیائی محلِ وقوع کے بارے میں جو واحد ذکر کرتی ہے وہ پیدایش 2 باب 10-14آیات میں پایا جاتا ہے " عدن سے ایک دریا باغ کے سیراب کرنے کو نکلا اور وہاں سے چارندیوں میں تقسیم ہوا۔ پہلی کا نام فیسونؔ ہے جو حویلہ کی ساری زمین کو جہاں سونا ہوتا ہے گھیرے ہُوئے ہے۔ اور اِس زمین کا سونا چوکھا ہے اور وہاں موتی اور سنگِ سلیمانی بھی ہیں۔ اور دُوسری ندی کا نام جیحوؔن ہے جو کُوؔش کی ساری زمین کو گھیرے ہُوئے ہے۔ اور تیسری ندی کا نام دِجلہؔ ہے جو اَسُورؔ کے مشرِق کو جاتی ہے اور چَوتھی ندی کا نام فراتؔ ہے"۔فیسون اور جیحون ندی کی صحیح شناخت نامعلوم ہے لیکن دجلہ اور فرات ندیوں کے بارے میں مکمل معلومات دستیاب ہے۔


اگر مذکورہ بالا ندیاں دجلہ اور فرات آج بھی انہی ناموں کی حامل وہی ندیاں ہیں تو اس سے باغ ِ عدن کے مشرقِ وسطیٰ اور ممکنہ طور پر عراق میں واقع ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ بہر حال ایک چھوٹا سا مقامی طوفان بھی دریا کے رخ کو بدل سکتا ہے اور نوحؔ کے زمانے کا طوفان تو ایک مقامی طوفان سے کہیں بڑھ کر تھا ۔ طوفانِ نوح نے زمین کو جغرافیائی لحاظ سے مکمل طور پر تبدیل کر دیا تھا ۔ اس وجہ سے دجلہ اور فرات کے اصل مقام کی شناخت کرنا غیر یقینی ہے ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جدید دریاؤں کے نام باغ ِ عدن سے وابستہ دجلہ اور فرات نامی ندیوں کے نام پر رکھے گئے ہوں جیسے کہ پنسلوانیا کے اندر بیت لحم نامی شہر کا نام یہودیہ میں موجود قصبے کے نام پر رکھا گیا ہے ۔

اگر مشرقِ وسطیٰ وہی علاقہ ہے جہاں باغ عدن تھا اور اگر وہاں پر موجود خام تیل جیسا کہ بیشتر سائنسدانوں کا خیال ہے بنیاد ی طور پر گلے سڑے نباتاتی اور حیوانی ماد ے سے پیدا ہوا ہے تو اس سے دلیل ملتی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہمیں تیل کے سب سے بڑے ذخائر ملیں گے ۔بہت سے لوگ قیا س آرائی کرتے ہیں کہ مشرق ِ وسطیٰ میں تیل کے وسیع ذخائر باغ ِ عدن میں موجود سرسبزو شاداب زمینی نامیاتی مواد کے گلنے سڑنے کا نتیجہ ہیں ۔ گوکہ مشرق ِ وسطیٰ میں پائے جانے والا تیل باغ عدن کی باقیات ہو سکتی ہیں لیکن وہ لوگ جو اس طرح کے تصورات کو فروغ دیتے ہیں محض قیا س آرائی کر رہے ہیں ۔

لوگ صدیوں سے باغ ِ عدن کی تلاش کرتےچلے آ رہے ہیں لیکن اس کا کچھ فائدہ نہیں ہوا ۔ درحقیقت ایسے بہت سے مقام ہیں جن کے بارے میں باغ ِعدن کا اصل مقام ہونے کا دعویٰ کیا جا تا ہے مگر کوئی بھی اس بارے میں پُر یقین نہیں ہو سکتا ۔ باغ ِ عدن کے ساتھ کیا ہوا تھا ؟ بائبل بالخصوص ا س کے بارے میں نہیں بتاتی۔ امکان یہی ہے کہ باغ عدن طوفانِ نوح میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

باغِ عدن کا اصل جغرافیائی مقام کونسا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries