settings icon
share icon
سوال

کیا بائبل اس بات کا وعدہ کرتی ہے کہ خدا پرستانہ پرورش کا نتیجہ ہمیشہ خدا پرست اولاد کی صورت میں نکلے گا (امثال 22باب 6آیت )؟

جواب


امثال 22باب 6آیت اس بات کو قلمبند کرتی ہے کہ "لڑکے کی اُس راہ میں تربِیّت کر جس پر اُسے جانا ہے۔ وہ بُوڑھا ہو کر بھی اُس سے نہیں مُڑے گا۔" کیا یہ آیت وعدہ کرتی ہے کہ بچّوں کی خدا پرستانہ طریقے سے پرورش کرنے کے نتیجے میں ہمیشہ ایسے بچّے پیدا ہوں گے جو جوان ہونے پر خدا کی پیروی کریں گے ؟ اُن تمام ایماندار والدین کے بارے میں کیا خیال ہے جن کے بچّے باغی ہو جاتے ہیں؟

ضرب المثل /کہاوتیں ایک ادبی صنف کے طور پر براہ راست وعدے نہیں ہیں بلکہ وہ زندگی کے عالمگیر مشاہدات ہیں جو عام طور پر سچ ہوتے ہیں۔ یہ حقیقت اس بات کی وضاحت کرنے میں مدد کرتی ہے کہ کیوں کچھ والدین اپنے بچّے کی وفاداری کے ساتھ پرورش کرتے ہیں تا کہ وہ خدا کی پیروی کرےمگر جوان ہونے پر بچّہ خدا کے خلاف بغاوت کر تا ہے۔

امثال 22باب 6آیت سکھاتی ہے کہ یہ عام طور پر سچ ہے، اگر کسی بچّے کو پرورش کے دوران خدا سے محبت کرنا سکھایا جائے تو وہ بڑے ہو کر بھی ایسا کرتا رہے گا۔ یہ زندگی کا 3000 سال پرانا مشاہدہ تھا اور یہ آج بھی اپنے آپ کو ثابت کر رہا ہے۔ زیادہ تر مسیحی والدین جو اپنے بچّوں کو خدا پرستانہ طریقے سے پالتے ہیں وہ ایسے بچّوں کی میراث چھوڑیں گے جو بڑے ہونے پر خدا سے پیار کریں گے ۔ کسی بچّے کی "خدا کی مرضی کے مطابق تربیت اور نصیحت" کی روشنی میں پرورش کرنا (افسیوں 6باب 4آیت ) ڈرامائی طور پر اِس امکان کو بڑھا دیتی ہے کہ وہ بچّہ آئندہ زندگی میں مسیح میں قائم رہے گا۔

اس حوالے سے بائبل کی ایک عظیم مثال تیمتھیس کی زندگی سے مل سکتی ہے۔ 2 تیمتھیس 1باب 5آیت میں پولس رسول بیان کرتا ہے کہ "مجھے تیرا وہ بے رِیا اِیمان یاد دِلایا گیا ہے جو پہلے تیری نانی لُوئِس اور تیری ماں یُونِیکے رکھتی تھیں اور مجھے یقین ہے کہ تُو بھی رکھتا ہے ۔" تیمتھیس کی ماں اور نانی دونوں خدا سے پیار کرتی تھیں اور اُنہوں نے تیمتھیس کو اس طور پر پالا تھا کہ وہ بھی ایسا ہی کرے ۔ ایک نوجوان مشنری ساتھی کے طور پر تیمتھیس پولس رسول کے ساتھ خدمت میں شامل تھا اور اِس کے سب سے زیادہ بااعتماد ساتھیوں میں سے ایک بن گیا۔ نیا عہد نامہ تیمتھیس کا مشنری ، رسولوں کے مددگار اور پاسبان کے طور پر نام لے کر پچیس مرتبہ ذکر کرتا ہے۔

خدا پرستانہ پر ورش آج بھی بالکل اُسی طرح ضروری ہے جس طرح یہ گزشتہ تمام تاریخ کے دوران ضروری تھی ۔ باپ اور مائیں اُن دیندار نوجوان مردوں اور عورتوں کی پرورش کی کلید ہیں جو خدا سے پیار کرتے اور اُس کی خاطر زندگی بسرکرتے ہیں۔ پادریوں، نوجوانوں کے قائدین(یوتھ لیڈرز) اور دیگر دیندار اثرو رسوخ کی نعمت کے باوجود کوئی بھی شخص اُن خدا پرست والدین کے کردار کی جگہ نہیں لے سکتا جو اپنے مسیحی عقیدے کی مشق کرتے اور اُسے اپنے بچّوں تک منتقل کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امثال 22باب 6آیت کا مصنف بجا طور پر یہ دعویٰ کر سکتا ہےکہ " لڑکے کی اُس راہ میں تربِیّت کر جس پر اُسے جانا ہے۔ وہ بُوڑھا ہو کر بھی اُس سے نہیں مُڑے گا ۔"

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا بائبل اس بات کا وعدہ کرتی ہے کہ خدا پرستانہ پرورش کا نتیجہ ہمیشہ خدا پرست اولاد کی صورت میں نکلے گا (امثال 22باب 6آیت )؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries