settings icon
share icon
سوال

ہوشعنا کے کیا معنی ہیں ؟

جواب


ہوشعنا حمد و ستایش کے گیتوں بالخصوص کھجور وں کے اتوار پر گائے جانے والے گیتوں میں استعمال ہونے والا ایک لفظ ہے ۔ اِس لفظ کا لسانی ماخذ عبرانی ہی ہے اور یہ خُداوند یسوع کے یروشلیم میں شاہانہ داخلے کے وقت بھیڑ کے نعروں کا حصہ تھا: " اِبنِ داؤُد کو ہوشعنا۔ مُبارک ہے وہ جو خُداوند کے نام پر آتا ہے۔ عالَمِ بالا پر ہوشعنا" (متی 21باب 9آیت )۔

ہوشعنا کو ہلّلُویاہ کی طرح اکثر حمد وستایش کا اظہار خیال کیاجاتا ہے لیکن حقیقت میں یہ نجات کی درخواست ہے۔ اس کے عبرانی ماخذ الفاظ 118زبور 18آیت میں پائے جاتے ہیں جو بیان کرتے ہیں کہ "آہ! اَے خُداوند! بچا لے"۔ عبرانی الفاظ یشّا ("چھٹکارا، بچاؤ") اور انا ("منت، التجا") مل کر انگریزی لفظ " hosanna/ہوزینا" بناتے ہیں ۔ لفظی طور پر ہوشعنا کامطلب " مَیں تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ مجھے بچا!" یا "مہربانی فرما کرہمیں چھڑا!"

لہٰذا، جب خُداوندیسوع گدھے پر سوار یروشلیم کی طرف جا رہا تھا تو بھیڑ " ہوشعنا " کے نعرے لگا نے میں بالکل درست تھی ۔ جیسا کہ اُن کے بیان "ابن ِ داؤد" میں واضح ہے کہ وہ خُداوند یسوع کو اپنا مسیحا تسلیم کر رہے تھے ۔ درحقیقت یہ نجات کے لیے اُن کی ایک پکار اور اس بات کی شناخت تھی کہ خُداوندیسوع بچانے کی قدرت رکھتا ہے۔

اُسی دن بعد میں جب خداوند یسوع ہیکل میں تھا تو وہاں موجود بچّے پھر سے "ابن داؤد کو ہو شعنا!" (متی 21باب 15آیت )پکا ررہے تھے۔ سردار کاہن اور شریعت کے استاد خفا ہوئے اور خُداوند یسوع سے کہا کہ : "تُو سُنتا ہے کہ یہ کیا کہتے ہیں ؟" یِسُوعؔ نے اُن سے کہا ہاں۔ کیا تم نے یہ کبھی نہیں پڑھا کہ بچّوں اور شِیر خواروں کے مُنہ سے تُو نے حمد کو کامِل کرایا؟" (متی 21باب 16آیت )۔ " ہو شعنا " کے نعرے لگانے میں لوگ نجات کے لیے پکار رہے تھے اور خُداوند یسوع بالکل اِسی لیے آیا تھا۔ اِس کہانی میں آئندہ ہفتے میں ہی خداوند یسوع کو مصلوب کر دیا جائے گا ۔



English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

ہوشعنا کے کیا معنی ہیں ؟"
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries