سوال
جوابدہی کی اہمیت کے بارے میں بائبل کیا فرماتی ہے؟
جواب
موجود دُنیا میں پہلے ہی بہت سی آزمائشیں ہیں اور شیطان انہیں اور زیادہ کرنے کے لئے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ ایسی آزمائشوں کے سامنے بہت سے مسیحی ایک ایسے ساتھی کو تلاش کرتے ہیں جو اُنہیں "جوابدہ " رکھ سکے، تاکہ وہ ساتھی اُن کے ساتھ دُعا کر سکے اور اُسکی طرف سے اُن کا وہ بوجھ بانٹنے میں مدد مل سکے جو رُوحانی جنگ لڑنے کے نتیجے میں اُن پر ہوتا ہے۔ جب ہم آزمائش کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں تو اُس وقت کسی بہن یا بھائی کا ساتھ ہونا بہتر ہے تاکہ اُن کے ساتھ ہم اپنا دُکھ بانٹ سکیں۔ داؤد بادشاہ اُس شام اکیلا تھا جب شیطان نے اُسے بت سبع کے ساتھ حرامکاری کرنے کے لئے آزمایا (2سموئیل باب 11)۔ بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ "ہمیں خون اور گوشت سے کُشتی نہیں کرنا ہے بلکہ حکومت والوں اور اختیار والوں اور اِس دُنیا کی تاریکی کے حاکموں اور شرارت کی اُن رُوحانی فوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔" (افسیوں باب 6آیت 12)۔
یہ جانتے ہوئے کہ ہم تاریکی کی قوتوں کے خلاف جنگ میں ہیں، ہم اپنے چوگرد جتنی بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں ہمیں کرنی چاہیے، اور اِس میں اپنے آپ کو دوسرے ایمانداروں کے سامنے جوابدہ ٹھہرانا بھی شامل ہو سکتا ہے جو ایسی لڑائی میں ہماری حوصلہ افزائی کر سکیں۔ پولُس ہمیں بتاتا ہے کہ ہمارے لیے اُس ساری طاقت سے لیس ہونا ضرور ی ہے جو خُدا اِس جنگ کو لڑنے کے لئے مہیا کرتا ہے، "اِس واسطے تم خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ بُرے دن میں مقابلہ کر سکو اور سب کاموں کو انجام دے کر قائم رہ سکو" (افسیوں 6باب13 آیت)۔ ہم بغیر شک کے جانتے ہیں کہ آزمائشیں آئیں گی۔ ہمیں صرف تیار رہنا چاہیے۔
شیطان ہماری کمزوریوں سے واقف ہے، اور وہ جانتا ہے کہ ہم کب غیر محفوظ ہیں اور با آسانی حملے کی زد میں آ سکتے ہیں۔ وہ جانتا ہے کہ جب ایک شادی شُدہ جوڑا آپس میں لڑ رہا ہوتا ہے تو کس مقام پر میاں بیوی یہ محسوس کر سکتے ہیں کہ اُن کے جیون ساتھ کے علاوہ کوئی اور اُنہیں بہترطور پر سمجھ سکتا ہے اور اُن سے زیادہ ہمدردی کا اظہار کر سکتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ کونسے وقت پر کوئی بچّہ اپنے والدین کی طرف سے سزا ملنے کی صورت میں اپنے والدین سے بدگمان ہو کر اُن کے لیے اپنے دل میں کینہ رکھ سکتا ہے۔ وہ یہ جانتا ہے کہ کسی کے کام کاج یا کاروبار میں چیزیں کب مناسب طور پر کام نہیں کر سکتیں اور دفتر سے گھر واپسی پر شراب خانہ کہاں پر ہے۔ پس ایسی صورت میں ہم مدد کہاں سے حاصل کریں؟ ہمیں وہی کرنا چاہتے ہیں جو خُدا کی نظر میں بھلا ہے، پھر بھی ہم کمزور ہیں۔ تو پھر ہم کیا کریں؟
ا مثال 27باب 17 آیت بیان کرتی ہے، "جِس طرح لوہا لوہے کو تیز کرتا ہے اُسی طرح آدمی کے دوست کے چہرہ کی آب اُسی سے ہے"۔ ایک دوست کی شباہت اور ساتھ موجودگی حوصلہ افزائی یا اخلاقی مدد کا ایک تاثر یا اظہار ہوتی ہے۔ آپ کے دوست نے کب آخری دفعہ آپ کو کال کر کے آپ سے آپکا حال چال دریافت کیا تھا؟آپ نے کب اپنے دوست کو آخری دفعہ کال کر کے پوچھا تھا کہ اُس کو مدد کی ضرورت تو نہیں جس کے لیے باہمی طور پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔ شیطان کے خلاف جنگ کرنے کے دوران جس مدد کی ضرورت ہوتی ہے اُس میں سے اکثر وہ مدد غائب ہوتی ہے جو دوستوں کی طرف سے حوصلہ افزائی اور اخلاقی حمایت کی صورت میں آتی ہے۔
عبرانیوں کے نام خط کا مصنف لکھتا ہے کہ "اور محبت اور نیک کاموں کی ترغیب دینے کے لئے ایک دُوسرے کا لحاظ رکھیں۔ اور ایک دوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ آئیں جیسا بعض لوگوں کا دستور ہے بلکہ ایک دُوسرے کو نصیحت کریں اور جس قدر اُس دِن کو نزدیک ہوتے ہوئے دیکھتے ہو اُسی قدر زیادہ کیا کرو" (عبرانیوں 10باب 24- 25 آیات )۔ مسیح کا بدن باہم مربوط ہے، اور ہم ایک دوسرے کو تعمیر کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ اِس کے علاوہ، یعقوب یہ کہتے ہوئے جوابدہی کو بیان کرتا ہے، "پس تم آپس میں ایک دوسرے سے اپنے اپنے گناہوں کا اقرار کرو اور ایک دوسرے کے لئے دُعا کرو تاکہ شفا پاؤ۔ راست باز کی دُعا کے اثر سے بہت کچھ ہو سکتا ہے" (یعقوب5 باب 16 آیت)۔
جوابدہی گناہ پر غالب آنے کی جنگ میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ وہ ساتھی جس کے سامنے آپ جوابدہ ہوتے ہیں آپ کی حوصلہ افزائی کرنے، آپ کو ڈانٹنے، آپ کو سکھانے، آپ کے ساتھ خوشی منانے، اور آپ کے ساتھ رونے کے لئے مددگارثابت ہو سکتا ہے۔ ہر ایک مسیحی کو ایک ایسا ساتھی رکھنے کی ضرورت ہے جس کے سامنے وہ جوابدہ ہو، ایک ایسا شخص جس کے ساتھ وہ دُعا کر سکے، بات کر سکے، جس پر وہ اعتماد کر سکے اور جس کے سامنے وہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کر سکے۔
English
جوابدہی کی اہمیت کے بارے میں بائبل کیا فرماتی ہے؟