سوال
بائبل مُقدس بین النسلی شادی کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟
جواب
پرانے عہد نامہ کی شریعت نے اسرائیلیوں کو حکم دیا کہ وہ بین النسلی شادیاں نہ کریں (استثنا 7باب 3-4آیات) ۔ تاہم اِس حکم کی وجہ جسمانی رنگت یا قومیت نہیں تھی ، بلکہ یہ مکمل طور پر مذہبی وجہ تھی۔ یہودیوں کےلیے بین النسلی اور مخلوط شادیوں کے خلاف خداوند کے حکم کی وجہ یہ تھی کہ دوسری نسلوں کے لوگ جھوٹے معبودوں کی پرستش کرتے تھے۔ اگراسرائیلی بُت پرستوں ، مظاہر پرستوں یا بے دین نسلوں کے ساتھ مخلوط شادیا ں کرتے تو وہ اُن کو خدا وند سے دُور کر دیتیں ۔بالکل یہی وہ کام ہے جو ملاکی 2باب 11آیت کے مطابق اسرائیل میں ہوا۔
ایسا ہی روحانی پاکیزگی کا ایک اُصول نئےعہد نامے میں بھی پیش کیا گیا ہے مگر یہ نسل سے کچھ تعلق نہیں رکھتا: " بے ایمانوں کے ساتھ نا ہموار جُوئے میں نہ جتو کیونکہ راست بازی اور بے دینی میں کیا میل جول؟ یا روشنی اور تاریکی میں کیا شراکت ؟ "(2-کرنتھیوں 6باب 14آیت)۔ جیسے اسرائیلیوں کو( جوواحد سچے خدا پر ایمان رکھتے تھے) حکم دیا گیا تھا کہ وہ بُت پرستوں سے شادی نہ کریں ایسے ہی مسیحیوں کوبھی (جوواحد سچے خدا پر ایمان رکھنے والے ہیں )یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ غیر ایمانداروں سے شادی نہ کریں ۔ بائبل کبھی بھی نہیں کہتی ہے کہ بین النسلی شادی غلط ہے ۔ کوئی بھی شخص جو بین النسلی شادی کرنےسے منع کرتا ہے وہ یہ کام بائبل کے اختیار کے بغیر کر رہا ہے ۔
جیسا کہ مارٹن لوتھر کنگ ،جونئیرنے کہا ہے کہ" کوئی بھی انسان اپنے کردار کے ذریعے پرکھ جانا چاہیے نہ کہ جلد کی رنگت کی وجہ سے۔ مسیحیوں کی زندگی میں نسل پرستی کی بنیاد پر طرف داری کےلیے کوئی جگہ نہیں ( یعقوب 2باب 1- 10آیات)۔ اصل میں بائبل کا نظریہ یہ ہے کہ صرف ایک ہی "نسل" ہے – انسانی نسل ، جس میں سے ہر ایک آدم اور حوا کی اولاد سے ہے ۔ اِس لیے جیوان ساتھی کے انتخاب کے وقت ایک مسیحی کو چاہیے کہ وہ پہلے اِس بات کو معلوم کرے کہ اُس کا ہونے والا ساتھی مسیح یسوع میں نئی پیدایش کا تجربہ رکھتا/رکھتی ہے (یوحنا 3باب 3-5آیات)۔ جسمانی رنگت کی بجائے مسیح پر ایمان ایک جیون ساتھی کے انتخاب کےلیے بائبل کا معیار ہے ۔ بین النسلی شادی صحیح یا غلط کا معاملہ نہیں بلکہ عقلمندی ، پرکھ او ر دُعا کا معاملہ ہے ۔
شادی پر غور وفکر کرنے والے جوڑے کو بہت سے عناصر پر دھیا ن دینے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اِس دوران جلد کی رنگت میں فرق نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے تاہم جسم کا رنگ اِس بات کا تعین کرنے والا عنصر یقیناً نہیں ہونا چاہیے کہ ایک جوڑے کو شادی کر لینی چاہیے یا نہیں ۔ بین النسلی شادی کرنے والے جوڑے کو امتیاز اور مذاق کاسامنا ہو سکتا ہے اور اُن کو ایسے متعصب رویے کے جواب کے لیے بائبل کے مطابق تیار ہونا چاہیے ۔ " کیونکہ یہودیوں اور یوُنانیوں میں کچھ فرق نہیں اِس لیے کہ وہی سب کا خداوند ہے اور اپنے سب دُعا کرنے والوں کے لیے فیاض ہے (رومیوں 10باب 12آیت)۔ رنگ پر توجہ نہ دینے والی کلیسیا اور/ یا ایک بین النسلی مسیحی شادی مسیح میں ہماری برابر ی کی ایک طاقتور مثال ہو سکتی ہے ۔
English
بائبل مُقدس بین النسلی شادی کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟