سوال
کیا خدا شخصیت کی حامل ایک ذات ہے ؟
جواب
جی ہاں، خدا ایک ایسی ذات ہے جس کی اپنی ایک شخصیت ہے۔ لیکن جب ہم کہتے ہیں کہ خدا ایک "ذات" ہے تو ہمارا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ ایک انسان ہے۔ بلکہ اس سے ہمارا مطلب ہے کہ خدا "شخصیت" کا مالک ہے اور وہ خود آگاہی کے ساتھ ایک ذی شعورذات ہے۔ عالمینِ الہیات ذات کی تعریف اکثر "شعور، جذبات اور مرضی کے حامل فرد" کے طور پر کرتے ہیں۔ خدا کے پاس یقیناً عقل وہ حکمت (139زبور 17آیت)، جذبات (78زبور 41آیت)، اور مرضی (1 کرنتھیوں 1 باب 1آیت )موجود ہے۔ پس ،ہاں خدا شخصیت کی حامل ایک ذات ہے ۔
انسان کی شخصیت پر کوئی شک نہیں کرتا، اور انسان خدا کی شبیہ پر پیدا کیا گیا ہے (پیدایش 1باب 26-27آیات)۔ تمام بائبل میں خدا کی ذات کے لیےاسم ضمیر"مَیں، وہ ، اُس ، اُس کا"استعمال ہوتے ہیں۔
بائبل سکھاتی ہے کہ خدا کی واحد ذات میں تین اقنوم : باپ، بیٹا اور رُوح القدس موجود ہیں ۔ خدا کی ذات کی تثلیثی وحدانیت سمجھنے کے تعلق سے ایک مشکل تصور ہے لیکن بائبل میں اس کے شواہد موجود ہیں۔ یسعیاہ 48باب 16آیت اور 61باب 1آیت میں باپ، بیٹا اور رُوح القدس کا ذکر کرتے ہوئے بات کر رہا ہے (بالموازنہ،لوقا 4باب 14-19آیات)۔ متی 3باب 16-17آیات یسوع کے بپتسمہ کو بیان کرتی ہیں۔ خدا رُوح القدس خدا بیٹے پر نازل ہوتا ہے جبکہ خدا باپ بیٹے سے اپنی خوشی کا اعلان کرتا ہے۔ متی 28باب 19آیت اور 2کرنتھیوں 13باب 14آیت بھی تثلیث میں تین الگ الگ شخصیات کے موجود ہونے کا ذکر کرتی ہیں۔
خُدا باپ ایک ایسی ذات ہے جس میں شعور (یسعیاہ 55باب 8-9آیات)، جذبات (78زبور 40آیت )اور مرضی (1 پطرس 2باب 15 آیت) موجود ہے۔خدا بیٹا ایک ذات ہے جس میں شعور (لوقا 2باب 52آیت)، جذبات (یوحنا 11باب 35آیت) اور مرضی (لوقا 22باب 15آیت) موجود ہے۔ خُدا رُوح القدس بھی شعور (رومیوں 8باب 27آیت)، جذبات (افسیوں 4باب 30آیت )، اور مرضی (گلتیوں 5باب 17آیت)رکھتا ہے ۔ تثلیث کے تینوں اقنوم خدا کی تمام صفات کے مالک ہیں (یوحنا 6باب 37-40 آیات؛8باب 17-25آیات؛ کلسیوں 1باب 13-20آیات؛ 90زبور 2آیت؛ 139زبور 7-10آیات؛ ایوب 42باب 2آیت؛ 26باب 13آیت؛ 1کرنتھیوں 2باب 9-11آیات؛ عبرانیوں 9باب 14 آیت)۔
خُدا اپنی ذاتی فطرت کوکچھ یوں ظاہر کرتا ہے کہ وہ قہر کا اظہار کرتا ہے (7زبور 11آیت)، ہنستا ہے (2زبور 4آیت)، ترس کھاتا ہے ( 135 زبور 14آیت)، محبت رکھتا ہے (1 یوحنا 4باب 8آیت)، نفرت کرتا ہے (11زبور5آیت) ، سکھاتا ہے (یوحنا 14باب 25آیت) قصور وار ٹھہراتا ہے (یوحنا 16باب 8آیت ) اور ہدایت کرتا ہے (رومیوں 8باب 14آیت)۔ یہ تمام افعال اِس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ خدا شخصیت کی حامل ایک ذات ہے۔
English
کیا خدا شخصیت کی حامل ایک ذات ہے ؟