settings icon
share icon
سوال

یہودیت کیا ہے اور یہودی کیا ایمان رکھتے ہیں؟

جواب


یہودیت کیا ہے اور یہودی کون اور کیا ہیں؟ کیا یہودیت صرف ایک مذہب ہے؟ کیا یہ ایک تہذیبی شناخت ہے یا صرف ایک نسلی گروہ ہے؟ کیا یہودی لوگوں کا ایک قبیلہ ہے یا وہ ایک قوم ہیں؟ یہودی کیا ایمان رکھتے ہیں، اور کیا وہ سب ایک ہی طرح کے عقائد پر ایمان رکھتے ہیں؟

ڈکشنری میں یہودیوں کی تعریف یوں کی گئی ہے۔ یہودی "یہوداہ کے قبیلے کا ایک رُکن"، "ایک اسرائیلی"، "چھٹی صدی قبل از مسیح سے فلسطین کی سرزمین پر موجود قوم کا ایک فرد"، "ایک ایساشخص جو قدیم یہودی لوگوں کی نسل کے بقیہ یا تبدیلی ِ مذہب کے وسیلہ سے یہودی قوم سے تعلق رکھتا ہو"، اور "وہ شخص جس کا مذہب یہودیت ہے"۔

ربانی (ربیوں کی) یہودیت کے مطابق، یہودی وہ ہے جس کی ماں یہودی ہو یا وہ جس نے رسمی طور پر یہودی مذہب کو قبول کر لیا ہو۔ اِس تصور کی پشت پناہی کے لیے اکثر احبار 24باب 10 آیت کا حوالہ دیا جاتا ہے، اگرچہ توراہ (توریت )اِس عقیدے کی حمایت میں کوئی خاص دعویٰ نہیں کرتی۔ بعض ربیوں کا کہنا ہے کہ یہودی ہونے کا اِس بات سے قطعی طور پر کوئی تعلق نہیں ہے کہ یہودی کہلانے والا شخص کیا ایمان رکھتا ہے۔ یہ ربی ہمیں بتاتے ہیں کہ کسی شخص کو یہودی ہونے کے لئے یہودی قوانین اور رسومات کی پیروی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ حقیقت میں اگر ایک یہودی کا خُدا پر بالکل بھی ایمان نہ ہو پھر بھی وہ مندرجہ بالا ربانی تشریحات کے مطابق یہودی ہی ہے۔

لیکن دیگر ربی وضاحت کرتے ہیں کہ جب تک کوئی شخص توراہ کے احکامات پر عمل نہ کرے اور میمونیدس(قرون وسطیٰ کے دور کےعظیم ترین یہودی علماء میں سے ایک موسیٰ بن میمن) کے بیان کردہ "ایمان کے تیرہ اصولوں" کو قبول نہ کرے، وہ یہودی نہیں ہو سکتا۔ جو شخص اِن اصولوں کو نہیں مانتا وہ نسلی (حیاتیاتی) طور پر تو یہودی ہو سکتا ہے، لیکن وہ یہودیت کے ساتھ حقیقی تعلق نہیں رکھتا۔ بائبل کی پہلی پانچ کتابوں (توراہ) میں موجود پیدائش 14باب 13 آیت میں ابرہام کو عام طور پر پہلے یہودی یعنی "عبرانی" کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔"یہودی" نام یا لقب یعقوب کے بارہ بیٹیوں اور اسرائیل کے بارہ قبیلوں میں سے ایک یہوداہ کے نام سے ماخوذ ہے۔ ظاہر ہےیہ نام/لقب"یہودی" ابتدا میں اُن لوگوں کو پیش کرتا تھا جو یہوداہ کے قبیلے کے رُکن تھے، لیکن سلیمان کے دورِ حکومت (1 سلاطین12باب) کے بعد جب سلطنت دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، یہ اصطلاح یہوداہ کی سلطنت کے ہرایک شخص کے لئے استعمال ہو نے لگی، جن میں یہوداہ، بنیمین، اور لاوی کے قبیلے شامل تھے۔ آج بہت سے لوگ ایمان رکھتے ہیں کہ وہ تمام لوگ یہودی ہیں جو اِس بات سے قطعی نظر کہ وہ اسرائیل کے کون سے قبیلے میں پیدا ہوئے بس جسمانی طور پر ابرہام، اضحاق ، اور یعقوب کی نسل سے ہیں۔

پس یہودی کیا ایمان رکھتے ہیں اور یہودیت کے بنیادی اصول کیا ہیں؟ موجودہ دُنیا میں یہودیت کی پانچ بڑی اشکال یا فرقےپائے جاتے ہیں۔ یہ آرتھوڈکس، قدامت پسند، ریفامڈ(اصلاحی)، تنظیم نو کے حامی، اور انسانیت پرست ہیں۔ ہر گروہ کے عقائد اور مذہبی تقاضے حیرت انگیز طور پر ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ تاہم، یہودیت کے روایتی عقائد کی مختصر فہرست میں مندرجہ ذیل باتیں شامل ہیں۔

• خُدا تمام موجودات کا خالق ہے، وہ واحد غیر مادی (بغیر جسم کے) ہے، اور وہ اکیلا کائنات کے کامل حکمران کے طور پر پرستش کے لائق ہے۔

• عبرانی بائبل کی پہلی پانچ کتابیں خُدا نے موسیٰ کے وسیلہ سے دیں۔ وہ مستقبل میں کبھی تبدیل نہ ہوں گی، یا اُن میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

• خُدا نے نبیوں کے وسیلہ سے یہودی لوگوں کے ساتھ کلام کیا۔

• خُدا انسانوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے، وہ انسانوں کو اچھے اعمال کا اجر اور بُرائی کی سزا دیتا ہے۔

• اگرچہ مسیحیوں کے زیادہ تر ایمان کی بنیاد اُسی عبرانی کتابِ مقدس پر ہے جس پر یہودیوں کی بنیاد ہے، پھر بھی اُن کےعقائد میں بڑا فرق پایا جاتا ہے، یہودی عام طور پر اعمال اور چال چلن کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں ، ایمان عمل کے بعد آتا ہے۔ یہ تعلیم اُن قدامت پسند مسیحیوں سے اختلافِ رائے رکھتی ہے جن کے لئے ایمان بنیادی اہمیت رکھتا ہے، اور اعمال اُس ایمان کے نتائج ہیں۔

• یہودی ایماندار مسیحیوں کی فطری گناہ کی تعلیم (یہ ایمان کہ تمام لوگ آدم اور حوا کے گناہ کو وراثت میں حاصل کرتے ہیں جو اُنہوں نے باغِ عدن میں خُدا کے حکم کی نافرمانی کرتے ہوئے کیا ) کو قبول نہیں کرتا۔

• یہودیت دُنیا اور اُسکے لوگوں کو خُدا کی تخلیق کے طور پر بیان کرتے ہیں۔

• یہودی ایمان رکھتے ہیں کہ وہ اپنی زندگیوں کوپاک بنانے اور الٰہی احکامات کو پورا کرنے کے وسیلے سے خُدا کے قریب آسکتے ہیں۔

• یہودی مانتے ہیں کہ نہ تو کسی نجات دہندہ کی ضرورت ہے اور نہ ہی نجات کے لیے کوئی نجات دہندہ دستیاب ہے۔

• احبار کی کتاب اور دیگر کُتب میں پائے جانے والے 613 احکامات یہودی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے اور اُنہیں منظم کرتے ہیں۔

• احبار20 باب 1-7 آیات اور استثنا5 باب 6-21 آیات میں بیان کردہ دس احکام ساری شریعت کا مختصر خلاصہ پیش کرتے ہیں۔

• یہودی تعلیم کے مطابق مستقبل میں مسیح (خُدا کا ممسوح) آئے گا اور وہ ایک بار پھر یہودیوں کو اسرائیل کی سرزمین میں اکٹھا کرے گا۔ اُس وقت مُردوں کی عام قیامت ہو گی اور اُس وقت 70عیسوی میں رومیوں کی طرف سے تباہ کی گئی یروشلیم کی ہیکل دوبارہ تعمیر کی جائے گی۔

یہودیوں کے یسوع کے بارے میں عقائد کافی مختلف ہیں۔ بعض اُسے ایک عظیم اخلاقی اُستاد مانتے ہیں، دیگر اُسے جھوٹےنبی یا مسیحیت کے بُت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یہودیت کے بعض فرقے غیرمعبودوں کے نام نہ لینے کی ممانعت کی وجہ سے یسوع کا نام تک نہیں لیتے۔

یہودیوں کو اکثر خُدا کے چُنے ہوئے لوگوں کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ اِس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اُن کو دیگر گروہوں سے کسی بھی طرح افضل سمجھا جائے۔ خروج 19باب 5 آیت جیسی بائبل کی آیات سادگی سے بیان کرتی ہیں کہ خُدا نے اسرائیل کو توریت کا مطالعہ کرنے، واحد خُدا کی پرستش کرنے، سبت کے دن کو آرام کرنے ، اور عیدوں کو منانے کے لئے چُنا۔ یہودیوں کو دوسروں سے بہتر ہونے کے لئے نہیں چُنا گیا، وہ صرف غیر اقوام کے لئے نور ، اور تمام قوموں کے لئے برکت کا باعث ہونے کے لئے چُنے گئے تھے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

یہودیت کیا ہے اور یہودی کیا ایمان رکھتے ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries