settings icon
share icon
سوال

مجھے ایک کلیسیا کے اندر کونسی چیز کی تلاش کرنی چاہیے ؟

video
جواب


یہ جاننے کے لیے کہ ہمیں ایک مقامی کلیسیا کے اندر کیا ڈھونڈنا چاہیے، ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم کلیسیا– مسیح کے بدن کے لیے خُدا کے عام مقصد کو جانیں۔ کلیسیا کے بارے میں دو بہت نمایاں سچائیاں ہیں ۔ سب سے پہلی " خُدا کا گھر یعنی زِندہ خُدا کی کلیسیا ، حق کا ستون اور بنیاد ہے" (1تیمتھیس 3باب15آیت) اور دوسری یہ کہ اکیلا مسیح ہی اِس کلیسیا کا سر ہے (افسیوں 1باب22آیت؛ 4باب15آیت؛ کلسیوں 1 باب 18 آیت)۔



سچائی کے تعلق سے مقامی کلیسیا وہ مقام ہے جہاں بائبل (خُدا کی واحد سچائی ) کو مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے۔بائبل ایمان اور عمل کا واحدخطا نا پذیر معیار ہے(2 تیمتھیس 3باب15-17آیات)۔ اِس لیے جب کلیسیائی رفاقت کے لیے کلیسیا کی تلاش کی جاتی ہے تو ہمیں ایک ایسی کلیسیا ڈھونڈنی چاہیے جہاں پر بائبلی معیاروں کے مطابق انجیل کی منادی کی جاتی ہے، گناہ کی مذمت کی جاتی ہے، دِل سے پرستش کی جاتی ہے ، تعلیم بالکل بائبلی ہوتی ہے اور دوسروں کی خدمت کرنے کے مواقع میسر ہوتے ہیں۔اعمال 2باب42-47آیات میں مذکور ابتدائی کلیسیا کے اندر پائی جانے والی ایک کلیسیا کے نمونے کو دیکھیں ۔ "اور یہ رسولوں سے تعلیم پانے اور رفاقت رکھنے میں اور روٹی توڑنے اور دُعا کرنے میں مشغول رہے۔اور ہر شخص پر خَوف چھا گیا اور بہت سے عجیب کام اور نشان رسُولوں کے ذرِیعہ سے ظاہر ہوتے تھے۔اور جو اِیمان لائے تھے وہ سب ایک جگہ رہتے تھے اور سب چیزوں میں شرِیک تھے۔اور اپنامال و اَسباب بیچ بیچ کر ہر ایک کی ضرورت کے موافق سب کو بانٹ دِیا کرتے تھے۔اور ہر روز ایک دِل ہو کر ہیکل میں جمع ہوا کرتے اور گھروں میں روٹی توڑ کر خُوشی اور سادہ دِلی سے کھانا کھایا کرتے تھے۔اور خُدا کی حمد کرتے اور سب لوگوں کو عزیز تھے اور جو نجات پاتے تھے اُن کو خُداوند ہر روز اُن میں مِلا دیتا تھا۔ "

کلیسیا کے بارے میں دوسری سچائی کے تعلق سے مسیحیوں کو مقامی سطح پرایمانداروں کی ایک ایسی رفاقت میں حصہ لینا چاہیے جہاں پر تمام طرح کے عقائد اور سرگرمیوں میں مسیح کو کلیسیا کا سر تسلیم کیا جاتا ہے۔کوئی بھی شخص چاہے وہ پادری ہو، کاہن ہو یا پوپ ہو ، وہ کلیسیا کا سر نہیں ہے۔ تمام کے تمام انسان مرتے ہیں۔ پھر زندہ خُدا کی زندہ کلیسیا کا سر مُردہ کیسے ہو سکتا ہے۔ ایسا کبھی بھی نہیں ہو سکتا۔ مسیح کلیسیا کے اندر سب سے بڑا اختیار رکھنے والی ذات ہے، اور کلیسیا کی تمام قیادت، نعمتوں، ترتیب، اصول و ضوابط اور پرستش کی تقرری اُس کی اُس حاکمیت کے وسیلے سے ہوئی ہے جو ہمیں کلامِ مُقدس کے اندر ملتی ہے۔

ایک بار جب اِن دو بنیادی سچائیوں کا تعین ہو جاتا ہے، تو باقی کے عناصر (عمارتیں، پرستش کا طریقہ کار، سرگرمیاں، پروگرام، مقام وغیرہ) ذاتی پسند نا پسند کے زمرے میں آ جاتے ہیں۔ کسی بھی کلیسیا کے اندر رفاقت سے پہلے کچھ تحقیق ضروری ہوتی ہے۔ عقائد کی تفصیل، مقاصد کی تفصیل، مشن کے مطلق تفصیل یا کوئی بھی ایسی چیز جو ہماری اِس بارے میں رہنمائی کرے گی کہ اُس کلیسیا کا ایمان کیا ہے اُس کا بڑی احتیاط کے ساتھ جائزہ لیا جانا چاہیے۔ بہت ساری کلیسیاؤں کی ویب سائٹس ہیں جہاں پر کوئی بھی شخص اِس بات کا تعین کر سکتا ہے کہ وہ کلیسیا بائبل، خُدا، تثلیث، یسوع مسیح، گناہ اور نجات کے بارے میں کیا عقائد رکھتی ہے۔

اُس کے بعد کلیسیاؤں کا دورہ کیا جانا چاہیے جو بنیادی باتوں میں سے ایک ہے۔ کسی بھی کلیسیا میں دو یا تین دفعہ جا کر عبادت میں شمولیت بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگی۔ نئے آنے والوں کے لیے اُنہوں نے اگر کسی بھی قسم کا چھپا ہو مواد رکھا ہے تو اُس کی اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی جانی چاہیے جس میں سب سے زیادہ توجہ اُس کلیسیا کے عقائد پر دی جانی چاہیے۔ کسی بھی کلیسیا کے جائزے کی بنیاد اوپر بیان کردہ اصولوں پر ہونی چاہیے۔ کیا اُس کلیسیا کے اندر صرف بائبل کو حتمی اختیار والا کلام مانا جاتا ہے؟ کیا کلیسیا میں مسیح کو کلیسیا کے سر کے طور پر عزت دی جاتی ہے؟ کیا وہ کلیسیا شاگردیت پر اپنی توجہ مرکوز کرتی ہے؟ کیااُس کلیسیا میں آپ خُدا کی پرستش کر پا ئے تھے؟ وہ کلیسیا کس طرح کی خدمات کو سر انجام دے رہی ہے؟ کیا دیا جانے والا پیغام بائبلی اور بشارتی تھا؟ وہاں پر لوگوں کی رفاقت کیسی تھی؟آپ کو کلیسیا کے اندر پُر سکون محسوس کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ کیا آپ نے محسوس کیا کہ آپ کو کلیسیا میں خوش آمدید کہا گیا تھا؟ کیا اُس کلیسیا کے اراکین سچے پرستاروں پر مشتمل ہیں؟

آخر میں اِس بات کو یاد رکھیں کہ کوئی بھی کلیسیا کامل نہیں ہے۔ اپنی بہترین حالت میں بھی یہ نجات پانے والے گناہگاروں پر مشتمل ہے جن کے جسم اور رُوحیں مسلسل طور پر رُوحانی جنگ کی حالت میں رہتی ہیں۔ مزید برآں کبھی بھی دُعا کی اہمیت کو فراموش نہ کریں۔ اپنے اِس فیصلہ کرنے کے سارے عمل کے دوران اِس حوالے سے دُعا کر کے خُدا سے مدد مانگنا بھی بہت زیادہ ضروری ہے۔

آپ ہمارے church finder کو بھی اس حوالے سے مددگار پا سکتے ہیں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مجھے ایک کلیسیا کے اندر کونسی چیز کی تلاش کرنی چاہیے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries