settings icon
share icon
سوال

مجھے اپنی ہونے والی بیوی میں کیا تلاش کرنا چاہیے؟

جواب


یسوع مسیح کے وسیلہ سے خُدا باپ کے ساتھ اپنے رُوحانی تعلق کے علاوہ سب سے اہم شخصی تعلق جو ایک آدمی قائم کر سکتا ہے وہ اُسکا اپنی بیوی کے ساتھ تعلق ہے۔ ایک بیوی کی تلاش کے عمل میں سب سے بڑا اصول یسوع مسیح پر شخصی ایمان کے ساتھ ایک عورت کی تلاش کرنا ہے۔ پولُس رسول غیر ایمانداروں کے ساتھ "ناہموار جُوئے" میں نہ جتنے کی بات کرتا ہے (2کرنتھیوں6باب 14آیت )۔ جب تک مرد اور عورت دونوں اِس اہم ترین معاملے پر متفق نہ ہوں تب تک ایک باضابطہ اور خدا ترس شادی کا قیام ناممکن ہے۔

بہرحال ہم ایمان ساتھی کے ساتھ شادی کرنا اِس بات کی ضمانت نہیں ہوتا ہے کہ آپ " ہموار جُوئے" کا بھر پورتجربہ حاصل کریں گے ۔ ایک عورت کے مسیحی ہونےکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ لازماًرُوحانی طور پر آپ کا اچھا جیون ساتھی ہو سکتی ہے ۔ کیا وہ آپ کی طرح کے رُوحانی مقاصد رکھتی ہے؟کیا اُس کے نظریاتی عقائد ایسے ہی ہیں جیسے آپ کے ہیں؟کیا وہ خُدا کے لئے آپ جیسا جذبہ رکھتی ہے؟ہونے والی بیوی کی خصوصیات انتہائی اہم ہیں۔ بہت سے مرد صرف جذباتی یا جسمانی کشش کی وجہ سے شادی کرتے ہیں اور یہی چیز شادی کی ناکامی کی وجہ ہو سکتی ہے۔

ایک مرد اپنی ہونے والی بیوی میں کونسی خُدا پرستانہ خوبیاں تلاش کر سکتا ہے؟ کتابِ مقدس چند اصول فراہم کرتی ہے جن کو ایک خُدا پرست عورت کی تصویر کشی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ پہلی بات، اُسے خُداوند کے ساتھ اپنے رُوحانی تعلق میں تابعدار ہونا چاہیے۔ پُولس رسول بیوی کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اُسے اپنے شوہر کی ایسی تابع ہوناچاہیے جیسے خُداوند کی (افسیوں 5باب 22-24آیات)۔ اگر ایک عورت خُدا کے تابع نہیں تو ممکن ہے کہ وہ اپنی رُوحانی خوشحالی کے لئے اپنے شوہر کے تابع ہونا زیادہ ضروری نہ سمجھے۔ سب سے پہلے ہمیں خدا کو اجازت دینی چاہیے کہ وہ ہمیں اپنی معموری سے بھرے کیونکہ اُس کی معموری کے بغیر ہم کسی اور انسان کی توقعات کو پورا نہیں کر سکتے ۔ایک عورت جس کی زندگی کا مرکز خُدا ہو بیوی بننے کےلیے اچھا ساتھی ثابت ہو سکتی ہے ۔

پولُس رسول کلیسیا ئی رہنماؤں کے بارے میں اپنی ہدایات میں ایک عورت کے کردار کی بھی کچھ خصوصیات پیش کرتا ہے۔ "اِسی طرح عورتوں کو بھی سنجیدہ ہونا چاہیے۔ تُہمت لگانے والی نہ ہوں بلکہ پرہیز گار اور سب باتوں میں ایماندار ہوں" (1تیمتھیس 3باب 11آیت)۔ دوسرے الفاظ میں کہا جائے تو اِس سے مُراد ایک ایسی عورت ہے جو مغرور نہ ہو، جو یہ جانتی ہو کہ کب بولنا ہے اور کب خاموش رہنا ہے اور اعتماد کے ساتھ اپنے شوہر کے شانہ بشانہ چلنے کے قابل ہو۔ ایسی عورت کی پہلی ترجیح خُداوند کےساتھ اپنے تعلق کو قائم کرنا اور اپنی رُوحانی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے ۔

شادی کی ذمہِ داریاں شوہر کے لئے زیادہ اہم ہوتی ہیں کیونکہ خُدا کی ترتیب میں شوہر کو بیوی اور اپنے گھرانے کا سر مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ سربراہی مسیح اور کلیسیا کے درمیان پائے جانے والے تعلق کا نمونہ ہے (افسیوں 5باب 25-33آیات )۔ یہ ایک ایسا رشتہ ہے جس کی بنیاد محبت ہے ۔ جیسے مسیح نے کلیسیا سے محبت رکھی اور اپنے آپ کو اُس کی خاطر دے دیا ویسے ہی شوہر کو اپنی بیوی سے اپنے بدن کی مانند محبت کرنی چاہیے ۔ اِس لئے کسی شخص کا خُداوند کے ساتھ شخصی رُوحانی تعلق اُس کی شادی اور اُس کے گھرانے کی کامیابی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ رضاکارانہ قربانی اور اپنی شادی کی بہتری کے لئے خدمت گزار بننے کی قوت ایک ایسے رُوحانی شخص کو بالغ بنانے کی علامتیں ہیں جو خُدا کے نام کو جلال دیتا ہے۔ بائبل کی خصوصیات کی بنیاد پر ایک بیوی کا انتخاب کرنا نہایت دانشمندانہ فیصلہ ہے لیکن کسی شخص کے لیے رُوحانی طور پر مسلسل ترقی کرنا اور اپنی زندگی میں خُدا کی مرضی کے تابع ہونا بھی یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ اگر کوئی شخص خدا کی مرضی کے مطابق بننے کی کوشش کر رہا ہے تو وہ اپنی بیوی کی بھی ایسی عورت بننے میں مدد کر پائے گا جو خُدا کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے والی ہو۔ اس طرح وہ اپنی شادی کو ایک ایسے اتحاد کی صورت دے پائے گا جیسا اتحاد خدا ، وہ خود اور اُس کی بیوی چاہتے ہیں ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مجھے اپنی ہونے والی بیوی میں کیا تلاش کرنا چاہیے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries