settings icon
share icon
سوال

بائبل کی گمشدہ کتابیں کونسی ہیں؟

جواب


بائبل کی کوئی "گمشُدہ" کتاب نہیں ہیں اور نہ ہی ایسی کتابیں ہیں جو کھو چکی ہیں یا جنہیں بائبل سے خارج کیا گیا ہے۔ ہر وہ کتاب جس کو خُدا نے بائبل میں رکھنے کا ارادہ کیا تھا بائبل میں موجود ہے۔ بائبل کی گمشُدہ کتابوں کے بارے میں بہت سی کہانیاں اور افوائیں ہیں، لیکن حقیقت میں کوئی بھی کتاب گم نہیں ہوئی ہے۔ بلکہ کچھ کو دانستہ طور پر ردّ کیا گیا تھا۔ جس دور میں بائبل کی کتابیں تحریر ہوئیں اُسی دور میں در حقیقت سینکڑوں مذہبی کتابیں لکھی گئی تھیں ۔ اُن میں سے کچھ کتابیں میں درُست واقعات کا اندراج بھی موجود ہے (مثال کے طور پر1مکابیّین)۔ کچھ میں اچھی روحانی تعلیم بھی موجود ہے (جیسے کہ سلیمان کی حکمت)۔ تاہم یہ کتابیں خُدا کے الہام سے نہیں لکھی گئی تھیں۔ اگر ہم اِن کتابوں میں سےکسی کو پڑھتے ہیں، جیسا کہ اوپر اپاکرِفا کا ذکر کیا گیا ہے، تو ہم انہیں صرف مذہبی/تاریخی کتابوں کے طور پر مانتے ہیں، نہ کہ خُدا کے لاخطا الہامی کلام کے طور پر(2 تیمتھیس 3 باب 16-17 آیات)

مثال کے طور پر، تیسری یا چوتھی صدی بعد از مسیح میں لکھی جانے والی توما کی جعلی انجیل توما رسول کے ہاتھ سے لکھی گئی انجیل ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔ اِس کے لکھے جانے کی تاریخ کی بنیاد پر ہی دیکھیں تو یہ توما نے نہیں لکھی تھی۔ ابتدائی مسیحیوں نے اِس انجیل کو عالمگیر طور پر بدعتی انجیل قرار دیتے ہوئے ردّ کیا تھا۔ اِس میں بہت سی جھوٹی اور بدعتی باتیں درج ہیں جنکو یسوع اور اُسکی تعلیمات کیساتھ یوں جوڑا گیا ہے آیا اُس نے وہ سب کہا یا کیا ہو۔ اِس میں سچائی نہیں پائی جاتی (یا بہت کم سچ موجود ہے)۔توما کی انجیل کی مثال لیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ اُس کے اندر کچھ بہت ہی مضحکہ خیز باتیں لکھی ہوئی ہیں اور اُن کو خُداوند یسوع مسیح کی ذات کے ساتھ جوڑا گیا ہے جیسے کہ "مبارک ہے وہ شیر جسے ایک شخص کھائے گا اور وہ شیر پھر آدمی بن جائے گا" (قول نمبر 7)، مزید برآں "ہرایک عورت جو اپنے آپ کو مرد بناتی ہے وہ آسمان کی بادشاہی میں داخل ہوگی" (قول نمبر 114)۔

برنباس کی انجیل بائبل میں مزکور برنباس نے نہیں لکھی تھی، بلکہ یہ ایک دغا باز کی ایجاد ہے۔ یہی بات فِلپس کی انجیل، پطرس کے مکاشفہ وغیرہ کے بارے میں بھی کہی جا سکتی ہے۔ یہ سب ، اور اِن کی مانند دوسری اور بہت سی کتابیں"جعلی مصنفین کی لکھی ہوئی جعلی دستاویزات" ہیں۔

خُدا ایک ہے۔ بائبل کا خالق ایک ہی ہے۔بائبل بھی ایک کتاب ہے۔ اِس میں خُدا کے فضل کے ایک ہی منصوبے کا ریکارڈ موجود ہے جو ابتدا سے خُدا کے حکم کی تعمیل کے ذریعے سے تکمیل کو پہنچتا ہے۔ ایمانداروں کے ابتدائی چناؤ سے جلال کے بخشے جانے تک بائبل خُدا کے جلال کے لئے اُسکے چُنے گئے لوگوں کی مخلصی کی کہانی ہے۔جیسے جیسے خُدا کے نجات بخش مقاصد اور منصوبہ بائبل میں واضح ہوتا ہے ویسے ویسےاِس میں کچھ موضوعات پر بار بار زور دیا گیا ہے جیسے کہ خُدا کی ذات، گناہ اور نافرما نی کی عدالت، ایمان اور فرمانبرداری کی برکت، خُداوند اور نجات دہندہ کی شخصیت اور گناہ کے لئے اُس کی قربانی، اور آئندہ آنے والی بادشاہت اورجلال۔ یہ خُدا کا ارادہ ہے کہ ہم اِن موضوعات کو جانیں اور سمجھیں کیونکہ ہماری زندگیوں اور ابدی منزلوں کا انحصار اِن پر ہی ہے۔ اِس لئے یہ بات قابلِ قبول نہیں ہے کہ خُدا اِس اہم معلومات میں سے کچھ معلومات اور تعلیمات کو کسی بھی طرح "گم" ہونے دے گا۔ بائبل مکمل ہے، تاکہ ہم بھی جو اِسے پڑھتے اور سمجھتے ہیں "کامل بنیں اور ہر ایک نیک کام کے لئے بالکل تیار ہو جائیں" 2 تیمتھیس 3 باب 16-17 آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بائبل کی گمشدہ کتابیں کونسی ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries