settings icon
share icon
سوال

کیا آسمان پر بیاہ شادی ہوگی؟

video
جواب


بائبل ہمیں بتاتی ہے"کیونکہ قیامت میں بیاہ شادی نہ ہو گی بلکہ لوگ آسمان پر فرشتوں کی مانند ہوں گے"(متی 22 باب 30آیت)۔ اصل میں یہ اِس سوال کا جواب ہے جو یسوع سے ایک ایسی عورت کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس نے اپنی زمینی زندگی میں کثیر تعداد میں شادیاں کی تھیں (متی 22باب 23-28آیات)۔ یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ آسمان پر شادی جیسی کوئی چیز نہیں ہو گی۔ اِس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ آسمان پر شوہر اور بیوی ایک دوسرے کو پہچان نہ پائیں گے۔ اِس کا یہ بھی مطلب نہیں کہ شوہر اور بیوی آسمان پر قریبی رفاقت نہیں رکھ سکیں گے ۔ تاہم اِن باتوں سے یہ نشاندہی ہوتی ہے کہ آسمان پر شوہر اور بیوی اُس طرح سےرفاقت میں نہیں ہوں گے جیسے وہ زمین پر ہوتے ہیں۔



سب سے زیادہ امکان یہی ہے کہ آسمان پر شادی نہیں ہو گی کیونکہ اس کی آسمان پر کچھ ضرورت نہیں ہو گی۔ جب خُدا نے شادی کو قائم کیا تو اُس نے خاص ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایسا کیا۔ پہلی بات، اُس نے دیکھا کہ آدم کو ایک ساتھی کی ضرورت ہے۔ "خُداوند نے کہا آدم کا اکیلا رہنا اچھا نہیں۔ مَیں اُس کے لئے ایک مددگار اُس کی مانند بناؤں گا" (پیدائش2 باب 18آیت)۔ حوؔا آدم کی تنہائی کا حل تھی اور اِس کے علاوہ آدم کو ایک "مددگار" کی بھی ضرورت تھی، ایک ایسا مددگار جو اُس کے ساتھی کے طور پر زندگی بھر اُس کے ساتھ ساتھ رہتا ۔ تاہم آسمان پر نہ تو تنہائی ہوگی اورنہ کسی مددگار کی ضرورت ہو گی۔ ہمارے چوگرد ایمانداروں اور فرشتوں کی ایک بڑی جماعت ہو گی (مکاشفہ 7باب 9آیت ) اور بشمول رفاقت کے ہماری تمام تر ضروریات پوری ہوں گی۔

دوسری بات خُدا نے شادی کو افزائشِ نسل کے ایک ذریعے کے طور پر مقرر کیا ہے تاکہ یہ زمین بنی نو ع انسانوں سے بھر جائے ۔ تاہم آسمان کو آباد کرنے کےلیے وہاں افزائشِ نسل کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ جتنے لوگ آسمان پر جائیں گے وہ بنیادی طور پر یسوع مسیح پر ایمان کے وسیلے سےوہاں جا ئیں گے ۔ اِس لیے وہاں ایمانداروں کو افزایش ِ نسل کے ذریعے پیدا نہیں کیا جائے گا ۔ لہذا آسمان پر شادی کا کچھ استعمال نہیں کیونکہ وہاں تنہائی یا افزائشِ نسل نہیں ہو گی۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا آسمان پر بیاہ شادی ہوگی؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries