settings icon
share icon
سوال

کیا شادی خُدا کے ساتھ آپکے تعلق میں رکاوٹ ڈالتی ہے؟

جواب


شادی خدا کے ساتھ کسی شخص کے تعلقات میں رکاوٹ بن سکتی ہے یہ معاملہ 1کرنتھیوں 7باب میں پولس رسول کے لیے خا ص اہمیت کا حامل تھا ۔ اسی لیے وہ بیان کرتا ہے کہ بے بیاہوں کے لیے اچھا ہے کہ وہ پولس کی طرح اکیلے ہی رہیں۔ مگر ایسا کرنے کے لیے بہت زیادہ ضبط کرنے کی ضرورت ہےکیونکہ ہر کسی کو ضبط کرنے کی توفیق نہیں دی گئی لہذا وہ کہتا ہے کہ بیاہ کرنا مست ہونے سے بہتر ہے ( 7-9آیات)۔ وہ 32-35آیات میں بیان کرتا ہے کہ غیر شادی شدہ لوگ " بے فکر" ہو کر خدا وند کی خدمت کرنے کے قابل ہوتے ہیں کیونکہ انہیں اپنی زندگی میں اپنے جیون ساتھی کو خوش کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ لیکن وہ یہ بھی بیان کرتا ہے کہ چاہے ہم شادی شدہ ہیں یا نہیں ہمیں مسیح کی خدمت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ( 28-31آیات)۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ یسوع نے خدمت کےلیے صرف غیر شادی شدہ مردوں کو ہی نہیں بُلایا تھا اوریہاں تک کہ پطر س جو ایک شادی شدہ آدمی تھا ( متی 8باب 14آیت) اُس کا تین قریبی شاگردوں میں سے ایک کے طور پر منتخب ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ شادی کسی شخص کی مسیح کے ساتھ قربت میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں بنتی ۔ اسی طرح سے پرانے عہد نامے میں( دیگرلوگوں میں سے ) دو لوگ ایسے ہیں جو خدا کے ساتھ خاص قربت رکھتے تھے ۔ ایک دانی ایل اور دوسرا موسیٰ تھا ۔ اِن میں سے ایک غیر شادی شدہ جبکہ دوسرا شادی شدہ تھا ۔ پس شادی خدا کے ساتھ قربت کا تعین کرنے والا عنصر نہیں تھا ۔ ہڈسن ٹیلر، جارج میلور اور جم ایلیٹ جیسے مردوں کی سوانح عمری بھی اس بات کی نشاندہی کرے گی کہ ضروری نہیں کہ کسی شخص کی شادی مسیح کے ساتھ اُس کی قربت پر اثر انداز ہو ۔

ایک ایسی شادی جو مسیح کے ساتھ کسی شخص کی قربت میں رکاوٹ کا باعث نہیں بنتی اُس کی کلید یہ ہے کہ یہ بلاشبہ " خداوند میں " کی جائے ( 1کرنتھیوں 7باب 39آیت)اِس بات کو دوسرے الفاظ میں یوں بیان کیا جا سکتا ہے کہ یہ شادی کسی غیرایماندار یا ایک ایسے ایماندار سے کرنے کے باعث نا ہموار جُوا نہ بنائی جائے (2کرنتھیوں 6باب 15آیت) جو ایسی نظریاتی بنیا د یا پورے دل سے مسیح کی ویسی خدمت کرنے کی خواہش نہیں رکھتا جیسی آپ رکھتے ہیں ۔ بلکہ اگر کوئی شخص " خداوند میں" شادی کرتا ہے تو اُس صورت میں ایک اچھے ساتھی کے فوائد سے متعلق کلام مقدس کے دلائل سچے ثابت ہوتے ہیں ( امثال 27باب 17آیت؛ واعظ 4باب 9-12آیات) اور وہ جیون ساتھی مسیح کے ساتھ چلنے میں اُس کا سہار ا اور مددگار بن جاتا ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا شادی خُدا کے ساتھ آپکے تعلق میں رکاوٹ ڈالتی ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries