سوال
خدا کے وجود کے متعلق اخلاقی دلیل کیا ہے ؟
جواب
اخلاقی دلیل کا آغاز اس حقیقت سے ہوتا ہے کہ تمام لوگ کسی نہ کسی اخلاقی ضابطےکو تسلیم کرتے ہیں(یعنی مانتے ہیں کہ کچھ چیزیں صحیح ہیں اور کچھ غلط ہیں) ۔ ہم جب بھی صحیح اور غلط کے بارے میں بحث کرتے ہیں تو ہم ایک ایسے اعلیٰ قانون کا حوالہ دے رہے ہوتے ہیں جس کے بارے میں ہمارا خیال ہےکہ ہر کوئی واقف ہے، اُس کی پیروی کرتا ہے اور جسے مان مانی سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔ صحیح اور غلط ایک اعلیٰ معیار یا قانون کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور قانون کے وجود کے لیے قانون ساز کی ضرورت ہوتی ہے۔ چونکہ اخلاقی قوانین انسانیت سے بالاتر ہے لہذایہ عالمگیر قانون ایک عالمگیر قانون ساز کا تقاضا کرتا ہے۔ پس دلیل یہ ہے کہ وہ قانون ساز خدا ہے ۔
اخلاقی دلیل کی حمایت میں ہم اس بات کا مشاہد ہ کرتے ہیں کہ ایسے انتہائی دور دراز قبائل جو باقی تہذیبوں سے کٹے ہوئے ہیں ویسے ہی اخلاقی ضابطے کی پابندی کرتے ہیں جس کی باقی دیگر انسان کرتے ہیں ۔ اگرچہ شہری معاملات میں یقیناً اختلافات موجود ہیں لیکن بہادری اور وفاداری جیسی خوبیاں اور لالچ اور بزدلی جیسی برائیاں عالمگیر ہیں۔ اگر یہ ضابطہ اخلاق انسان کا تشکیل کردہ ہوتا تو انسان کی ایجاد کردہ دیگر چیزوں کی طر ح اِس نے بھی قریباً الگ الگ ہونا تھا ۔ اس کے علاوہ یہ محض اس بات کا ریکارڈ نہیں ہے کہ بنی نوع انسان کیا کرتے ہیں - لوگ شاذ و نادر ہی اپنے اپنے اخلاقی ضابطے کے مطابق رہتے ہیں۔ پس ان باتوں کا تصور ہمیں کہاں سے ملتا ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟ رومیوں 2باب 14-15آیات فرماتی ہیں کہ اخلاقی قانون (یا ضمیر) اُس حتمی قانون ساز کی طرف سے ہے جو انسان سے بالا تر ہے ۔ اگر یہ با ت سچ ہے تو ہم بالکل اِسی بات کی توقع کریں گے جس کا ہم نے مشاہدہ کیا ہے۔ یہ قانون ساز خدا ہے۔
اسے منفی طور پر پیش کرنے کے لیےعقیدہِ دہریت اخلاقیات کی کوئی بنیاد، زندگی کے لیے کوئی امید اور معنی فراہم نہیں کرتا۔ اگرچہ یہ بات اپنے آپ میں دہریت کو غلط ثابت نہیں کرتی لیکن اگر کسی عقیدے کا منطقی دفاعی ِ نظام اُس بات کو بیان کرنے میں ناکام رہتا ہے جسے ہم فطری طور پر سچ مانتے ہیں تو اُسے ترک کر دیا جانا چاہیے۔ خدا کے وجود کے بغیر اخلاقیات کی کوئی ہمہ گیر بنیاد، کوئی زندگی اور اِسے جینے کی کوئی وجہ موجود نہیں ہوگی۔ مگر یہ سب چیزیں موجود ہیں لہذا خدا بھی موجود ہے اور اس طرح یہ خدا کے وجود کی اخلاقی دلیل ہے ۔
English
خدا کے وجود کے متعلق اخلاقی دلیل کیا ہے ؟