settings icon
share icon
سوال

اخلاقی علمِ الہیات کیا ہے؟

جواب


اخلاقی علمِ الہیات ایک ایسی اصطلاح ہے جسے رومن کیتھولک کلیسیا کی طرف سے خدا کی ذات کے مطالعہ کو اس نقطہ ِ نظر سے بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ خدا کی حضوری یا حمایت حاصل کرنے کےلیے کسی شخص کو کیسی زندگی بسر کرنی چاہیے ۔اعتقادی اصولوں پر مبنی علم ِ الہیات رومن کیتھولک کلیسیا کی تعلیمات یا پختہ نظریے سے متعلق ہے جبکہ اخلاقی علم ِ الہیات زندگی کے مقصد اور اُس مقصد کے حصول کے بارے میں بات کرتا ہے۔ پس اخلاقی الہیات کا مقصد یا ارادہ یہ طے کرتا ہے کہ انسان کو کس طرح زندگی بسر کرنی چاہیے ۔

اخلاقی علمِ الہیات آزادی ، ضمیر، محبت ، ذمہ داری اور قانون جیسے معاملات کی جانچ پڑتال کرتا ہے ۔ اخلاقی علمِ الہیات لوگوں کو صحیح فیصلے کرنے میں مدد کرنے اور روزمرہ کی زندگی کی تفصیلات سے اس انداز میں نمٹنے کے لئے عام اصول طے کرنے کی کوشش کرتا ہے جو کلیسیا کے عقائدی علمِ الہیات کے مطابق ہو۔ اخلاقی علمِ الہیات بنیادی طور پر رومن کیتھولک کلیسیا کا وہ مساوی علم ہے جس کا پروٹسٹنٹ عام طور پر مسیحی اخلاقیات کے طور پر ذکر کرتے ہیں ۔ اخلاقی علمِ الہیات زندگی کے وسیع سوالات سے نمٹتا اور یہ بیان کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ رومن کیتھولک مسیحی کی حیثیت سے زندگی بسر کرنے کا کیا مطلب ہے ۔ اخلاقی علمِ الہیات اخلاقی پرکھ کے مختلف طریقوں ، صحیح اور غلط ،اچھائی اور بُرائی ، گناہ اور نیکی وغیر ہ کی وضاحت کے بارے میں بات کرتا ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

اخلاقی علمِ الہیات کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries