settings icon
share icon
سوال

اگر کسی علاقے میں کوئی چرچ/کلیسیا/گرجا گھر موجود نہیں تو ایسے میں اُس علاقے میں رہنے والے ایک مسیحی کو کیا کرنا چاہیے؟

جواب


دنیا کے بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں مسیحیوں پر اس لحاظ سے پابندیاں عائد ہیں کہ وہ کب، کہاں اور کیسے عبادت کریں گے ۔ کچھ ممالک میں کسی بھی شکل میں مسیحی عبادت کی اجازت نہیں ہے اور کچھ جابر حکومتیں مسیحیوں کو محض اپنے ایمان کا اقرار و اظہار کرنے یا اُس پر عمل کرنے پر گرفتار کر کے قتل کر دیتی ہیں۔ ایسے علاقوں میں رہنے والے مسیحیوں کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے قابل ِ غور کوششیں کرنی چاہیے کہ وہ خدا مخالف ملک میں کسی بھی قسم کے کلیسیائی ماحول سے دور رہتے ہوئے ایمان میں بڑھتے اور پختہ ہوتے رہیں گے۔

ایک ایسے ملک میں جہاں مسیحی کے لیے بائبل یا بائبل کے مطالعہ کا مواد رکھنے کی اجازت ہے وہاں پر کلامِ مقدس کا گہرا اور لگاتار مطالعہ کرنا ضروری ہے خصوصاً اُس صورت میں جب دوسرے مسیحیوں کے ساتھ رفاقت ممکن نہ ہو۔ ہر روز ذاتی طور پر خدا کے کلام کا مطالعہ اور دعا کرنے میں وقت گزارنا نہایت اہم ہے۔ جہاں بائبل کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اُن ممالک میں ایمانداروں کے لیے انٹرنیٹ مدد گار ثابت ہو سکتا ہے ۔ متعدد ویب سائٹس بائبل تک رسائی فراہم کرتی ہیں۔ حتی ٰ کہ ایمانداروں کے لیے ایک دوسرے سے رفاقت رکھنے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے آن لائن رفاقتی گروپس موجود ہیں۔ خدا کے کلام کی تعلیم دینے والی ریڈیو نشریات دنیا کے اُن بیشتر ممالک میں بھی دستیاب ہیں چاہے انہیں بہت دور سے شارٹ ویو کے ذریعے نشر کیا جا رہا ہو۔

کسی پابندیوں کے شکار علاقے میں ایماندارو ں کی طرف سے خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے اور دعا کرنے کے لیے دوسرے ایمانداروں کی تلاش کرنے کے ذریعےایک "خفیہ" ہوم گروپ کا آغاز ہو سکتا ہے۔ چین میں گھروں کے اندر(ہوم ) چرچ کی تحریک نے مسیحیوں کے ایک مضبوط اور متحرک معاشرے کو تیار کیا ہے جسے ایذارسانی کا سامنا ہے۔ جن لوگوں نے مشرق وسطیٰ میں زیر زمین گھریلو گروپس شروع کیے ہیں اُنہوں نے اپنے علاقے میں مقیم انگریزی بولنے والے غیر ملکی کارکنوں میں خدا کے کلام کے لیے زبردست بھوک کا اندازہ لگایاہے۔ یہ وفادار ایماندار رفاقت کے مقام کو ہر ہفتے تبدیل کرتے اور صرف زبانی طور پر دعوت دیتے ہیں اور مشکل اور مخالفت کے وقت میں اپنے ایمان میں بہت مضبوط ہوتے ہیں۔

کوئی بھی چیز خُدا کے لوگوں کو مسیح میں خُدا کی محبت سے جُدا نہیں کر سکتی (رومیوں 8باب 38-39آیات)۔ یہاں تک کہ جب ایک مسیحی دوسرے ایمانداروں سے جُدا ہو جاتا ہے تب بھی وہ خُداوند کے ساتھ قریبی تعلق برقرار رکھ سکتا ہے اور خُدا اُس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُسے مضبوط کرے گا۔ ایمانداروں کو رُوح القدس کی نعمت دی گئی ہے جو ہمارے اندر بسا ہوا ہے (افسیوں1باب 13-14آیات) اور وہ اطمینان بخشنے والا ہے جو خطرناک حالات میں ہماری مدد کرے گا۔ مسیحیت کی تاریخ اُن ایمانداروں کی کہانیوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے شدید ایذار سانی اور تنہائی کے باوجود مضبوط ایمان کو برقرار رکھا تھا ۔ ایمانداروں کے اندر رُوح القدس کی قوت کو کبھی کم خیال نہیں کیا جانا چاہیے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

اگر کسی علاقے میں کوئی چرچ/کلیسیا/گرجا گھر موجود نہیں تو ایسے میں اُس علاقے میں رہنے والے ایک مسیحی کو کیا کرنا چاہیے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries