settings icon
share icon
سوال

مختلف انسانی نسلوں کی ابتدا کب ہوئی؟

جواب


بائبل انسان کی مختلف نسلوں یا انسانوں کی جلد کے مختلف رنگوں کی ابتدا کے بارے واضح طور پر کچھ بھی نہیں بتاتی ۔ حقیقت میں تو صرف ایک ہی نسل ہے یعنی نسلِ انسانی ۔ اور اس ایک انسانی نسل میں جلد کے رنگ اور دوسری جسمانی خصوصات میں عدم مشابہت پائی جاتی ہے ۔ کچھ لوگوں کا گمان ہے کہ جب خدا نے بابل کے بُرج کی تعمیر کے موقع پر انسانی زبان میں اختلا ف ڈالا تھا ( پیدایش 11باب 1- 9آیات) تو خدا نے اُسی وقت نسلی اختلاف بھی پیدا کر دیا تھا۔ یہ ممکن ہے کہ خدا نے نسلِ انسانی میں جینیاتی تبدیلیاں کی ہوں تاکہ لوگ مختلف ماحولیات میں آسانی سے زندہ رہنے کے قابل ہو جائیں جیسا کہ جینیاتی لحاظ سے افریقہ کے لوگوں کے جسم کا سیاہ رنگ اُن کو افریقہ کی شدید گرمی کا بہتر مقابلہ کرنے کے قابل بنا تا ہے ۔ اِس نظریے کے مطابق جب خدا نے انسانوں کی زبان میں ا ختلا ف ڈالا تو وہ اُن کو زبان کے لحاظ سے ایک دوسرے سے جُدا کرنے کا باعث بنااور پھر خدا نے اِس بنیاد پر کہ ہر نسلی گروہ نے کس علاقہ میں بسنا تھا اُس میں جینیاتی نسلی اختلافات پیدا کئے ۔ اگرچہ یہ بات ممکن ہو سکتی ہے مگر اِس نظریے کی تصدیق کےلیے کوئی واضح بائبلی بنیاد نہیں ہے ۔ کیونکہ بابل کے بُر ج کے تعلق سے انسان میں پا ئی جانے والی مختلف نسلوں یا جلدکے مختلف رنگوں کے بارے میں بائبل میں کہیں پر بھی ذکر نہیں کیا گیا ۔

طوفانِ نوح کے بعد جب مختلف زبانیں وجود میں آئیں تو ایک جیسی زبان بولنے والے مختلف گروہ آپس میں مل گئے ۔ ایسا کرنے سے ایک جیسے جینز سے تعلق رکھنے والا ہر مخصوص گروہ ڈرامائی طور پر ایک ایسے گروہ کی صورت اختیارکر گیا جس کے پاس آئندہ تمام انسانی آبادی کے ساتھ شریک ہونے کا موقع نہیں تھا ۔ ان گروہوں میں آپس میں ہی نسل بڑھتی گئی اور وقت کے ساتھ ساتھ ان مختلف گروہوں میں کچھ خاص خوبیا ں اُبھر آئیں ( یہ سب خوبیاں جینیاتی ترتیب میں ایک ممکنہ تبدیلی کے طور پر موجود تھیں )۔ وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے نسل بڑھتی گئی ایک جیسے جینزسے تعلق رکھنے والا گروہ اِس حد تک چھوٹا ہو گیا کہ ایک زبان سے تعلق رکھنے والے تمام لوگ ایک ہی طرح کی خوبیوں کے مالک بن گئے ۔

ایک وضاحت یہ بھی ہے آدم اور حوا دونوں میں پہلے سے ہی کالے ، بھورے اور سفید بچے (اور اِس کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر جلدی رنگوں کے بچے بھی)پیدا کرنے کے جینز موجود تھے ۔یہ کچھ اسیِ طرح سے ہوا ہو گیا جیسے مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے جوڑوں کے ایسے بچے ہوتے ہیں جو جلد کی رنگت کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں ۔یہ بات اِس حقیقت کو سمجھنے میں مددگار ہے کہ چونکہ خدا کی خواہش تھی کہ انسان مختلف شکل صور ت کے ہوں اِس وجہ سے خدا نے آدم اور حوا کو مختلف رنگ کے بچے پیدا کرنے کی صلاحیت دی ہو گی ۔ بعد میں طوفان میں سے تو صرف آٹھ لوگ ہی بچ پائے تھے یعنی نوح اور اُس کی بیوی اور اُس کے تین بیٹے اور اُن کی بیویاں (پیدایش 7باب 13آیت)۔ اِس کی ممکنہ وضاحت یہ ہو سکتی ہے کہ نوح کی بہوئیں غالباًمختلف نسلوں سے تعلق رکھتی تھیں ۔ اور یہ امکان بھی ہوسکتا ہے کہ نوح کی بیوی نوح کی نسبت کسی اور نسل سے تعلق رکھتی ہو۔ شاید یہ آٹھ کے آٹھ مخلوط النسل تھے جس کا مطلب تھے کہ وہ مختلف نسلوں اور رنگوں کے بچے پیدا کرنے کے جینیات کے حامل تھے ۔ اِس سوال کےلیے چاہے جو بھی وضاحت پیش کی جائے اِس کا سب سے اہم پہلو یہی ہے کہ ہم سب ایک ہی نسل ہیں ، سب ایک خدا کی تخلیق ہیں اور سب کو ایک ہی مقصد کےلیے پیدا کیا گیا ہے یعنی اُس کی حمدو ستائش۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مختلف انسانی نسلوں کی ابتدا کب ہوئی؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries