settings icon
share icon
سوال

مَیں انٹرنیٹ پر فحش نگاری کی لَت پر کیسے قابو پا سکتا ہوں؟کیا فحش نگاری کی لت کو شکست دی جاسکتی ہے ؟

جواب


تحقیقات ظاہر کرتی ہیں کہ فحش نگاری سے متعلق مواد انٹرنیٹ کے سرچ انجنوں پر عام طور پر سب سے زیادہ تلاش کیا جاتا ہے۔ ہر روز قریباً لاکھوں لوگ فحش نگاری کی صنعت سے منسلک چیزوں کی انٹرنیٹ پر تلاش کرتے ہیں ۔ انٹرنیٹ پر موجود فحش نگاری کی طاقتور تصویر انتہائی نشہ آور ہے۔ بہت سے مرد ( اور عورتیں) انٹرنیٹ پر فحش نگاری کے چنگل میں پھنسے ہوئے ملے ہیں جو خود کو اِس کی بصری ترغیب کا بے بس عادی خیال کرتے ہیں ۔ اس کا نتیجہ بے قابو شہوت ، شادی کے بندھن میں حقیقی جنسی قربت کا تجربہ کرنے میں ناکامی اور اکثر شدید احساس جُرم اور مایوسی ہوتا ہے۔ فحش نگاری ہی مشت زنی، جنسی حملے،جنسی بے راہ روی کی پہلی وجہ ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ فحش نگاری خدا کے نزدیک نفرت انگیز ہے اور اس لیے یہ ایک ایسا گناہ ہے جس کا اقرار کیا جانا ، جس سے توبہ کی جانی اور جس پر قابو پایا جانا ضروری ہے ۔

انٹرنیٹ پر موجود فحش مواد کی لت پر قابو پانے کی جنگ کے بنیادی طور پر (1) رُوحانی اور(2) عملی دو پہلو ہیں ۔ رُوحانی طور پر فحش نگاری کی لت ایک ایسا گناہ ہے جس پر خدا چاہتا ہے کہ آپ قابو پائیں اور اسی لیے وہ آپ کو ایسا کرنے کی طاقت دے گا ۔ سب سے پہلا قدم اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپ اپنے نجات دہندہ کے طور پر یسوع مسیح پر ایمان لا چکے ہیں ۔ اگر آپ کو یقین نہیں ہے تو براہ مہربانی نجات اور معافی سے متعلق ہمارے مضمون کا مطالعہ کیجئے۔ کیونکہ یسوع مسیح کے وسیلہ سے نجات کے بغیر فحش نگاری کی لت پر حقیقی اور دیر پا فتح یابی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ " مجھ سے جُدا ہو کر تم کچھ نہیں کر سکتے۔" ( یوحنا 15باب 5آیت)

اگر آپ ایک مسیحی ایماندار ہیں اور انٹرنیٹ پر فحش نگار ی کی لت کے ساتھ جدو جہد کر رہے ہیں تو آپ کے لیے اُمید اور مدد دونوں موجود ہیں ! رُوح القدس کی قوت آپ کے لیے دستیاب ہے ( افسیوں 3باب 16آیت)۔ خدا کی معافی کے وسیلہ ملنے والی پاکیزگی آپ کے لیے دستیاب ہے (1یوحنا 1باب 9آیت)۔ خدا کے کلام کی تجدیدِ نو کی خوبی آپ کے انتظار میں ہے (رومیوں 12 باب 1-2آیات)۔ اپنا ذہن اور آنکھیں خداوند کےلیے وقف کریں (1یوحنا 2باب 16آیت)۔ خدا سے التجا کریں کہ وہ آپ کو قوت بخشے اور فحش نگاری پر قابو پانے میں آپ کی مدد کرے (فلپیوں 4باب 13آیت)۔ خدا سے التجا کریں کہ وہ آپ کو فحش نگاری کے مزید اثر سے محفوظ رکھیں ( 1کرنتھیوں 10باب 13آیات) اور آپ کے ذہن کو اُن باتوں سے بھرے جو اس کی مرضی کے موافق ہیں ( فلپیوں 4باب 8آیت) ۔ یہ وہ تمام درخواستیں ہیں جن کو یقیناًخدا قبول کرے گا اور آپ کو جواب دے گا ۔

عملی طور پر بات کی جائے تو انٹرنیٹ پر موجودفحش نگاری کی لت کے خلاف لڑنے کے لیے بہت سے ہتھیار موجود ہیں ۔اس سلسلے میں www.X3pure.com اور www.PornAddiction.com پر بہترین پروگرام دستیاب ہیں۔ Covenant Eyesجیسے انٹرنیٹ فلٹرنگ کے مختلف معیار کے پروگرام موجود ہیں جو آپ کے کمپیوٹر کو فحش نگاری پر مبنی مواد تک رسائی کرنے سے مکمل طور پر روک دیں گے۔ www.X3Watch.com پر ایک اور شاندار پروگرام دستیاب ہے ۔ X3watch ایک جوابدہی کا حساب رکھنے والا سافٹ ویئر ہے۔ یہ آپ کی انٹرنیٹ براؤزنگ کا تعاقب کرتا اور آپ کی طرف سے دیکھی گئی کسی بھی طرح کی قابل اعتراض ویب سائٹس کی ایک رپورٹ تیار کرکے اُسے مطلوبہ شخص کو بھیج دیتا ہے جس کو آپ نے اپنے ایسے ساتھی کے طور پر چُن رکھا ہے جس کے سامنے آپ جوابدہ ہونا چاہتے ہیں۔ اگر آپ جانتے ہوں گے کہ آپ کی طرف سے دیکھی گئی ویب سائٹس کی تفصیلی رپورٹ آپ کے کلیسیائی پادری، والدین ،دوست ، یا جیون ساتھی کو مل جائے گی تو آپ کی انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کی آزمایش کافی حد تک کم ہو جائے گی ۔ فحش نگاری کی لت پر قابو پانے کے بارے میں چند ایک اچھی کتب بھی موجود ہیں جیسے کہ : “Every Man’s Battle: Winning the War on Sexual Purity One Victory at a Time” by Stephen Arterburn (ہر انسان کی جنگ: جنسی پاکیزگی کے بارے میں جنگ جیتنا، ایک بار میں ایک فتح از سٹیفن ارٹربرن) اور “The Game Plan” by Joe Dallas('منصوبہ بندی' از جو ڈیلس )۔

مایوس نہ ہوں!انٹرنیٹ پر فحش نگاری کی لت ایک " نا قابل معاف گناہ " نہیں ہے ۔ خدا معاف کر سکتا ہے اور وہ آپ کو معاف کر دے گا ۔ انٹرنیٹ پر فحش نگاری کی لت ایک " نا قابل تسخیر گناہ " نہیں ہے ۔ خدا اس پر غالب آ سکتا ہے اور وہ آپ کو اس پر غالب آنے کی قابلیت بخشے گا ۔ اپنا ذہن اور آنکھیں خداوند کےلیے وقف کریں ۔ اپنے ذہن کو خدا کے کلام سے بھرنے کے لیے خود کو وقف کریں ( 119زبور 11آیت)۔ بلاناغہ دُعا میں اس کی مدد کے خواہشمند رہیں؛ اُس سے درخواست کریں کہ وہ آپ کے ذہن کو اپنی سچائی سے بھرے اور نا پسندیدہ خیالات اور خواہشات کو روکے ۔اپنے آپ کو جوابدہ ٹھہرانے اور انٹرنیٹ پر موجود فحش مواد تک اپنی رسائی کو روکنے کےلیے اوپر درج عملی اقدام اُٹھائیں ۔ "اب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قدرت کے موافق جو ہم میں تاثیر کرتی ہے ہماری درخواست اور خیال سے بہت زِیادہ کام کر سکتا ہے" ( افسیوں 3باب 20آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

مَیں انٹرنیٹ پر فحش نگاری کی لَت پر کیسے قابو پا سکتا ہوں؟کیا فحش نگاری کی لت کو شکست دی جاسکتی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries