settings icon
share icon
سوال

کیا ایک مسیحی کو مُحب ِوطن ہونا چاہیے ؟

جواب


اِس سوال کے جواب کا انحصار لفظ "مُحب ِوطن " کے معنی پر ہے۔ بہت سے الفاظ کی طرح کسی معنی کے بھی مختلف پہلو ہوتے ہیں اور مختلف لوگ اِس لفظ محبِ وطن کو مختلف طرح سے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اس کے سادہ ترین معنوں میں محب وطن ہونے کا عام مطلب "اپنے وطن /ملک سے محبت رکھنا" ہے۔ جب تک ملک سے محبت خدا کے لیے کسی کی محبت پر ترجیح نہیں پاتی اور اگر اِسے صحیح تناظر میں رکھا جائے تو کسی مسیحی کے محب ِ وطن ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ تاہم "محبِ الوطن" کی ایک اور تعریف اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ فرد ِ واحد کو اپنے ذاتی اور گروہی مفادات کے مقابلے میں قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔ اس انتہا تک پہنچنے پر حب الوطنی کا جذبہ بت پرستی کی ایک شکل اختیار کر سکتا ہے، بالخصوص اگر کسی شخص کی اپنے ملک کے لیے محبت خدا سے اُس کی محبت اور "ہر قبیلے، زبان اور قوم" کے لوگوں کو نجات دلانے کے خدا کے منصوبے سے زیادہ ہو۔

جہاں تک کسی مسیحی کی حکومت کی جانب ذمہ داری کی بات ہے ہم رومیوں 13باب 1-7آیات سے جانتے ہیں کہ ہمیں حکومتی حکام کے تابع رہنا ہے اور اُن کے نا قابل ِ احترام ہونے کے باوجود اُن کا احترام کرنا ہے کیونکہ اصل میں یہ خدا ہی ہے جس نے انہیں ہم پر اختیار دیا ہے۔ پس بطور مسیحی ہم مثالی شہری بننے ، قوانین کی پابندی کرنے ، ٹیکس وغیرہ ادا کرنے کے لیے خدا کے پابند ہیں ۔ تاہم ہماری پہلی اور اوّلین ذمہ داری خدا کے تابع رہنا ہے ۔ ایک آئینی جمہوری ملک ریاستہائے متحدہ امریکا میں جہاں انفرادی شہری ووٹ ڈال کر یا مناسب وقت اور مناسب انداز میں سیاسی شمولیت اختیار کر کے حکومت کو تبدیل کرنے اور اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، اُس صورت میں ایک اچھے شہری ہونے کاکردار ووٹ ڈالنا اور حکومت پر ہر وہ ممکنہ مثبت اثر ڈالنا شامل ہے جواثر ہم حکومت پر رکھ سکتے ہیں ۔

جن ممالک میں مسیحیوں کو اپنے رہنماؤں کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کا کوئی اختیار نہیں ہے وہاں محبِ طن بننا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ آمرانہ حکومتی حکام سے محبت رکھنا بہت مشکل ہے۔ تاہم مسیحی ہونے کے ناطے ہم پھر بھی اپنے رہنماؤں کے لیے دعا کرنے کے پابند ہیں (1 تیمتھیس 2باب 1-4 آیات)۔ خُدا اِس حکم کے لیے ہماری فرمانبرداری کا احترام کرے گا،اور اپنے کامل وقت میں وہ اُن رہنماؤں کی عدالت کرے گا جو اُسے نظر انداز کرتے ہیں۔ کیا کسی مسیحی کو محبِ وطن ہونا چاہیے؟ منطقی طور پر ، ہاں ہونا چاہیے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی مسیحی کا حتمی ایمان، محبت اور فرمانبرداری صرف اور صرف خدا کے لیے مخصوص ہونی چاہیے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا ایک مسیحی کو مُحب ِوطن ہونا چاہیے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries