settings icon
share icon
سوال

بائبل مُقدس ضبطِ تولید یا خاندانی منصوبہ بندی کی مستقل اقسام کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

جواب


ضبطِ تولید مسیحیوں کے درمیان ایک متنازعہ موضوع ہو سکتا ہے کیونکہ بائبل اس کے استعمال سے واضح طور پر چشم پوشی یااِس کی تردید نہیں کرتی ہے۔ نہ ہی بائبل ضبطِ تولید پر قابو پانے کے مستقل طریقوں جیسا کہ tubal ligation(عورتوں کی نس بندی) یا vasectomy (مردوں کی نس بندی)کا ذکر کرتی ہےکیونکہ یہ طریقےبائبل کے زمانے میں نامعلوم تھے۔ مستقل یا غیر مستقل ضبطِ تولید اصل میں کسی شوہر اور بیوی کی مرضی اورذاتی اعتقادا ت کا معاملہ ہے۔

مستقل ضبطِ تولید کے بارے میں کسی بھی گفتگو کے دوران ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ بچّے خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہیں (127زبور 3-5آیات)۔ بچّے کوئی بوجھ نہیں ہیں جنہیں برداشت کیا جائے بلکہ یہ خوشی سے قبول کی جانے والی نعمتیں ہیں۔ بائبل کے نقطہ نظر کے مطابق ہر شادی شدہ جوڑے کو بچّوں کی "توقع" رکھنی اور کم از کم اس امکان کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ قدیم زمانے میں بچّے پیدا کرنے سے قاصر ہونے کو ایک لعنت اور حاملہ ہونے کی قابلیت کو خوشحالی خیا ل کیا جاتا تھا ۔ بائبل میں کسی بھی ایسے شخص کا ذکر نہیں کیا گیا ہے جو بچّے پیدا کرنے سے ناخوش ہو ۔

مستقل ضبطِ تولید (یعنی ٹیوبل لاگیشن یا ویسکٹومی) کچھ ایسے جوڑوں کے لیے موزوں ہو سکتا ہے جو یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کے مزید بچّے نہیں ہونے چاہئیں۔ صحت، مالیاتی یا ازدواجی تعلق ایسے مسائل ہو سکتے ہیں جو اِس حوالے سےاِس کا سبب بن سکتے ہیں۔ مستقل ضبطِ تولید کو استعمال کرنے کا فیصلہ خود غرضی یا خود پسندی پر نہیں (فلپیوں 2باب 3-4آیات ) بلکہ خدا کی خوشنودی اور اُس کی مرضی پر عمل کرنے کی خواہش پر مبنی ہونا چاہیے ۔

بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ ہمیں بچّے پیدا کرنے کی خواہش اُسی طرح رکھنی چاہیے جس طرح ہم خدا کی تمام برکات حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور یہ کہ ہمیں مستقل ضبطِ تولید کے ذریعے خاندان میں افراد کی تعداد کو محدود نہیں کرنا چاہیے۔ تاہم چونکہ بائبل عارضی یا مستقل مانع حمل اقدامات سے نہیں روکتی لہذا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایسا فیصلہ ہر صورتِ حال میں غلط ہے۔ خُدا کے ساتھ اپنے ذاتی تعلقات کے وسیلہ سے ہم اپنے خاندانوں میں افراد کی تعداد کا تعین کرنے کے لیے خُدا کی مرضی کی تلاش کر سکتے ہیں۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بائبل مُقدس ضبطِ تولید یا خاندانی منصوبہ بندی کی مستقل اقسام کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries