settings icon
share icon
سوال

رُوح میں دُعا کرنا کیا ہے؟

جواب


کتابِ مقدس میں رُوح میں دُعا کرنے کا تین بار ذکر کیا گیا ہے۔1کرنتھیوں 14 باب 15 آیت بیان کرتی ہے "پس کیا کرنا چاہیے؟ مَیں رُوح سے بھی دُعا کروں گا اور عقل سے بھی دُعا کروں گا۔ رُوح سے بھی گاؤں گا اور عقل سے بھی گاؤں گا"۔ افسیوں 6 باب 18 آیت بیان کرتی ہے "اور ہر وقت اور ہر طرح سے رُوح میں دُعا اور مِنّت کرتے رہواور اِسی غرض سے جاگتے رہو کہ سب مقدسوں کے واسطے بلاناغہ دُعا کیا کرو"۔ یہوداہ 20 آیت بیان کرتی ہے "مگر تم اے پیارو! اپنے پاکترین ایمان میں اپنی ترقی کر کے اور رُوح القدس میں دُعا کر کے"۔پس رُوح میں دُعا کرنے کا اصل مطلب کیا ہے؟

جس یونانی لفظ کا ترجمہ "میں دُعا کرنا " کیا گیا ہے اُس کے کئی مختلف معنی ہو سکتے ہیں۔ اِس کے معنی "کے وسیلہ سے " ،" کی مدد سے "،" کے تعلق سے" یا "کے دائرہ میں " ہو سکتے ہیں۔ رُوح میں دُعا کرنا اُن الفاظ کو پیش نہیں کرتا جو دُعا میں ہم اپنی زُبان سے ادا کرتے ہیں بلکہ اِس سے مراد یہ ہے کہ ہم دُعا کیسے کرتے ہیں۔ رُوح میں دُعا کرنا رُوح القدس کی رہنمائی میں دُعا کرنا ہے۔ یہ اُن چیزوں کے لئے دُعا کرنا ہے جن کے لئے رُوح القدس ہمیں تحریک دیتا ہے۔ رومیوں8 باب 26 آیت بیان کرتی ہے "اِسی طرح رُوح بھی ہماری کمزوری میں مدد کرتا ہے کیونکہ جس طور سے ہم کو دُعا کرنا چاہیے ہم نہیں جانتے مگر رُوح خود ایسی آہیں بھر بھر کر ہماری شفاعت کرتا ہے جن کا بیان نہیں ہو سکتا"۔

بعض لوگ 1 کرنتھیوں 14 باب 15 آیت کی بنیاد پر رُوح میں دُعا کرنےکوغیر/ بیگانہ زُبانوں میں دُعا کرنا سمجھتے ہیں ۔ بیگانہ زبانوں کی نعمت کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے پولُس رسول "رُوح سے بھی دُعا" کرنے کو بیان کرتا ہے۔ 1کرنتھیوں14باب 14آیت بیان کرتی ہے کہ جب کوئی شخص بیگانہ زُبانوں میں دُعا کرتا ہے وہ نہیں جانتا کہ وہ کیا بول رہا ہوتا ہےکیونکہ وہ ایسی زُبان میں بول رہا ہوتاہے جسے وہ نہیں جانتا۔ نیزکوئی اور شخص نہیں سمجھ سکتا کہ وہ کیاکہہ رہا ہے جب تک کوئی ترجمہ کرنے والا نہ ہو (1 کرنتھیوں 14باب 27-28آیات)۔ افسیوں 6 باب 18 آیت میں پولُس ہمیں ہدایت کرتا ہے کہ "ہر وقت اور ہر طرح سے رُوح میں دُعا اور منّت کرتے رہو اور اِسی غرض سے جاگتے رہو کہ سب مقدسوں کے واسطے بلاناغہ دُعا کیا کرو"۔ اگر دُعا کرنے والے کے ساتھ ساتھ کوئی دوسرا شخص نہیں سمجھتا کہ کیا کہا جارہا ہے تو ہم ہر طرح کی دعاؤں اور درخواستوں کے ساتھ مقدسین کے لئے کیسے دعا کر سکتے ہیں ؟ اِس لئے رُوح میں دُعا کرنے کو بیگانہ زُبانوں میں دُعا کرنے کی بجائے رُوح القدس کی قوت میں اُس کی رہنمائی اور مرضی کے مطابق دُعا کرنے کے طور پر سمجھا جانا چاہیے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

رُوح میں دُعا کرنا کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries