settings icon
share icon
سوال

شادی سے پہلے صلاح کاری اتنی ضروری کیوں ہے ؟

جواب


حالانکہ شادی سے پہلے مشورت /صلاح کاری پاسبانی حلقے میں شامل کسی رکن یا کسی اور مسیحی صلاح کار کی طرف سے بھی انجام دی جا سکتی ہے مگر عام طور پر یہ چیز پادری یا مقامی جماعت کے رہنما کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ کچھ پادری صاحبان تو اس وقت تک شادی کی تقریب کو انجام دینے کی ذمہ داری نہیں اٹھائیں گے جب تک منگنی کا حامل جوڑا صلاح کاری کے حوالے سے ترتیب وار مخصوص سیشن کے لیے تیار نہیں ہوتا ۔ پادری صاحبان شادی کی برکات اور چیلنجوں سے واقف ہیں اور وہ ازدواجی رشتے میں شامل ہونے والے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ کامیاب ہوں۔ وہ شادی سے پہلے صلاح کاری کو اُس عمل کے ایک اہم حصے کے طور پر دیکھتے ہیں جو جوڑوں کو شادی کے عہد میں کھلی آنکھوں کیساتھ ایک مضبوط اتحاد کو تعمیر کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پوری تیاری کے ساتھ داخل ہونے میں مدد کرتا ہے ۔

طِطُس کے نام اپنے خط میں پولس رسول اُسے ایسے لوگوں کو تعلیم دینے اور تیار کرنے کے لیے کہتا ہے جو آگے نوجوان نسل کو سکھائیں گے (ططس 2باب 1-6آیات)۔ یہ صلاح کاری کا عمل ہی ہے جس کے مرکز میں بائبلی سچائی، معیاروں یا دوسروں کے ساتھ کسی شخص کے تعلق کی مطلق اقدار کی تعلیم پائی جاتی ہے۔ یہ شادی سے پہلے کی صورت حال میں بالخصوص اہم ہے۔ ہم اُس چیز کو استعمال نہیں کر سکتے جسے ہم جانتے نہیں اور بلوغت پختگی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ وہ جوڑا جو ازدواجی عہد قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اُسکے لیے ضروری ہے اُسے شادی کے بارے میں خدا کے نقطہ نظر کی روشنی میں نصیحت کی جائے ۔

شادی سے پہلے بائبل کے اصولوں پر مبنی ازدواجی صلاح کاری شوہر اور بیوی کے آپسی تعلق اور اُن کے ہونے والے بچّوں کے تعلق سے اُن کے کردار کا خاکہ پیش کرتی ہے (افسیوں 5باب 22آیت – 6باب 4آیت ؛ کلسیوں 3باب 18-21آیات )۔ شادی سے پہلے اصلاح کاری ازدواجی رشتے کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے، اہداف طے کرنے اور خدا کے معیاروں اور دنیا کے معیاروں کے درمیان فرق کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ یہ نہایت ضروری ہے کہ شادی سے پہلے صلاح کاری کرنے والا پادری، بزرگ، یا صلاح کار عقائدی طور پر ٹھوس، اپنے ازدواجی اور خاندانی رشتوں میں مطمئن ہو (1 تیمتھیس 3باب 4-5آیات؛ طِطُس 1باب 7آیت ) اور خدا کے کلام کی فرمانبرداری میں زندگی بسر کرتا ہو۔ ایسا صلاح کار خدا کے نقطہ نظر کو واضح طور پر اور بِنا ابہام کے بیان کرنے کے لیے لیس ہے۔

شادی سے پہلے صلاح کاری ان مسائل کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین مقام ہے جس کے بارے ہو سکتا ہے کہ جوڑے نے سوچا بھی نہ ہو جیسے کہ وہ مالی معاملات کو کیسے سنبھالنا چاہتے ہیں، انہیں گھر کے کاموں کو کس طرح تقسیم کر نےکی ضرورت ہے ، وہ چھٹیوں کے دنوں کو گزارنے کا کیسا منصوبہ بناتے ہیں ، اُنہیں بچّوں کی تعلیم و تربیت کیسے کرنی ہے اور اس طرح کی دیگر باتیں ۔ایک صلاح کارکسی جوڑے کی اس بات میں بھی رہنمائی کر سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے والدین کی شادی شُدہ زندگیوں میں کن کن باتوں کا مشاہد ہ کیا اور وہ اپنی شادی میں والدین کی شادی شُدہ زندگی میں سے کن چیزوں کو اپنانا چاہتے ہیں اور کن چیزوں کو نہیں اپنانا چاہتے۔

شادی سے پہلے کی معیاری بائبلی صلاح کاری اُن ایسے جوڑوں کے درمیان اہم فرق ہو سکتی ہے جن میں سے ایک اپنے مسائل کو کامیابی کے ساتھ حل کرنا جانتا ہےجبکہ دوسرا وہ جوڑا ہے جو اپنی رہنمائی کے لیے انسانی نقطہ نظر اور دنیاوی اقدار کے علاوہ کسی چیز کے ساتھ جدوجہد نہیں کرتا۔ اپنی شادی کو خدا کے حکم کے مطابق نمونہ بنانے کی کوشش میں، ہونے والے دولہا اور دلہن کو شادی سے پہلے صلاح کاری کا عہد کرنا چاہیے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

شادی سے پہلے صلاح کاری اتنی ضروری کیوں ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries