settings icon
share icon
سوال

بتدریج نظریہ تخلیق کیا ہے اور کیا یہ بائبلی طور پر درست ہے؟

جواب


بتدریج نظریہ ِ تخلیق (جسے " تخلیقی طریقہ کار" بھی کہا جاتا ہے) یہ عقیدہ ہے کہ خدا نے آسمانوں اور زمین کو 24گھنٹوں پر مشتمل 6 دنوں جو کہ روایتی نظریہ ِ تخلیق کے نظریے کی بنیاد ہے کی بجائے اربوں سالوں کے عرصے میں تخلیق کیاتھا ۔ بتدریج نظریہ ِ تخلیق کے حامی اپنے مذہبی اعتقاد کے نظام میں آزاد خیال یا قدامت پسند ہو سکتے ہیں لیکن وہ عام طور پر درج ذیل باتوں پر متفق ہیں:

• "بگ بینگ" ستاروں اور کہکشاؤں کو اربوں سالوں کے قدرتی نظاموں کے ذریعے تخلیق کرنے کا خدا کا طریقہ تھا۔
• زمین اور کائنات اربوں سال پرانی ہیں نہ کہ محض ہزاروں سال پرانی ۔
• تخلیق کے ایام لاکھوں اور اربوں سالوں پر محیط اَدوار تھے۔
• موت اور خونریزی تخلیق کے آغاز سے ہی موجود ہیں اور یہ آدم کے گناہ کا نتیجہ نہیں تھے۔ انسان کی تخلیق اُس وقت ہوئی جب زمین پر زندگی اور موت کی تاریخ کا ایک بڑا حصہ پہلے ہی گزر چکاتھا۔
• نوح کا طوفان عالمگیر نہیں بلکہ علا قائی تھا اور اِس کا زمین کی ارضیات جو اربوں سال کی تاریخ کو عیاں کرتی ہے پر بہت کم اثر ہوا تھا ۔

بتدریج نظریہ ِ تخلیق ایک ایسا عقیدہ ہے جو ملحدانہ نظریہ ارتقاء اور کم عمر زمین کے نظریہ تخلیق دونوں کی مخالفت کرتا ہے۔ بتدریج نظریہ ِ تخلیق کی تعلیمات کوئی نئی نہیں ہیں بلکہ حالیہ برسوں میں انہوں نے مسیحی ریڈیو، ٹیلی ویژن، رسائل اور کتابوں کے ذریعے مناسب مقبولیت پائی ہے۔

ہمارے خیال میں، بتدریج نظریہ ِ تخلیق کی غلطی اس مفروضے پر منحصر ہے کہ پیدایش 1-2 ابواب میں تخلیق کی بائبلی تفصیلات کو لغوی معنوں میں نہیں سمجھا جانا چاہیے ۔ بتدریج نظریہ ِ تخلیق کے مطابق پیدایش 1 باب میں "دن" بنیادی طور پر 24 گھنٹے کے دن نہیں ہیں بلکہ حقیقت میں یہ لاکھوں یا اربوں سال تک لمبے ادوار ہیں(تخلیق کے دِنوں کے بارے میں ہمارا مضمون ملاحظہ کریں)۔ بتدریج نظریہ ِ تخلیق کے حامی زمین کی عمر کے ارتقائی نقطہ نظر کو قبول کرتے ہیں جسے ہم غلط مانتے ہیں (زمین کی عمر کے بارے میں ہمارا مضمون ملاحظہ کریں )۔

بتدریج نظریہ ِ تخلیق کے ساتھ ہمارا ایک اور اختلاف یہ ہے کہ اِس کا مانناہے کہ موت گناہ کے دُنیا میں آنےسے پہلے موجود تھی جو اس تعلیم کو رَد کرتی ہے کہ تمام طرح کی طبعی موت گناہ کا نتیجہ ہے (دیکھیں رومیوں 5باب 12آیت اور 1 کرنتھیوں 15باب 21-22آیات)۔

بعض صورت ِ حال میں بتدریج نظریہ ِ تخلیق کچھ مسیحیوں کی طرف سے جدید سائنسی تعلیمات کو بائبل کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش ہے۔ بہرحال یہ مفر وضہ درحقیقت جدید ارتقائی سوچ سے پہلے کا ہے اور اِسے کچھ ابتدائی مسیحی مصنفین نے تجویز کیا تھا۔ اگرچہ ہم بتدریج نظریہ تخلیق کی مخالفت کرتے ہیں لیکن یہ ایک ایسا نظریہ ہے جس پر مسیحی برادری کی ایک بڑی اکثر یت متفق بھی ہے۔

تاہم پیدایش کی کتاب کی روایتی تشریح عام طور پر بتدریج نظریہ تخلیق کے بارے میں نہیں بلکہ کم عمر زمین کے تخلیقی نظر یے کے بارے میں ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بتدریج نظریہ ِ تخلیق کے لیے جو زبردست ثبوت تجویز کیے گئے ہیں وہ بنیادی طور پر براہ راست بائبل کے متن سے نہیں بلکہ سائنس کے شعبے سے آتے ہیں ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بتدریج نظریہ تخلیق کیا ہے اور کیا یہ بائبلی طور پر درست ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries