settings icon
share icon
سوال

فرقے اور بدعت میں کیا فرق ہے ؟

جواب


لفظ فرقہ /سکٹ(sect) لاطینی لفظ سیکٹا سے اخذ کردہ ہے جس کا مطلب "مکتبہ فکر"ہے۔ یہ ایک نسبتی اصطلاح ہے جس کا کسی مذہبی عقیدے یا فرقے پر اطلاق ہو سکتا یا یہ کسی بدعتی گروہ کا حوالہ دے سکتی ہے ۔بعض اوقات اس کا اشارہ 2پطرس 2باب 1آیت میں بیان کی گئی "ہلاک کرنے والی بدعتوں" کی طرح نا پسندید ہ ہوتا ہے حالانکہ اِسے کسی فرقے کی شناخت کے واسطے استعمال کرنے کے لیے کوئی مستقل یا قبول شدہ مثالیں موجود نہیں ہیں۔

تمام مذاہب میں فرقے پائے جاتے ہیں۔ اسلام میں سنی اور شیعہ ہیں، یہودیت میں آرتھوڈوکس اور کرائیٹس ہیں، ہندومت میں شیوا ازم اور شکتی ازم ہیں اور مسیحیت میں بپٹسٹ اور لوتھرن وغیرہ ہیں۔ یہ تمام مذہبی فرقوں کی مثالیں ہیں اور اِنہیں مختلف مذاہب کی "شاخیں" سمجھا جا سکتا ہے۔ غیر مذہبی فرقے بھی ہیں جیسے ماہرین معاشیات میں سرمایہ دار اور اشتراکیت پسند یا نفسیاتی ماہرین میں سِگمنڈ فرائیڈکے حامی اور کارل جنگ کے حامی ۔

موازنے کے لحاظ سے لفظ بدعت/ کلٹ ہمیشہ منفی مفہوم رکھتا ہے۔ بدعت کی شناخت کے لیے مخصوص معیار استعمال کیے جاتے ہیں۔ اپنی کتاب Combatting Cult Mind Controlمیں دماغ شوئی کے اثر کو دُور کرنے والے مصنف سٹیون ہیسن نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ اُس کی "تباہ کن بدعات " سے کیا مراد ہے، جسے وہ " کسی شخص یا لوگوں کے گروہ کے ساتھ اہرام کی شکل کی آمرانہ حکومت کے طور پر بیان کرتا ہے جو آمرانہ اختیار رکھتی ہے ۔ یہ گروہ نئے اراکین کو خود میں شامل کرانے کے لیے دھوکہ دہی کا استعمال کرتا ہے (مثال کے طور پر لوگوں کو یہ نہیں بتایا جاتا ہے کہ گروپ کیا ہے، گروپ اصل میں کیا مانتا ہے اور اگر وہ گروہ کے ارکان بن جاتے ہیں تو اُن سے کیا توقع کی جائے گی)"۔ ہیسن نے درست طور پر یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ بدعات نہ صرف مذہبی ہوتی ہیں؛وہ تجارتی یا سیکولر نوعیت کی بھی ہو سکتی ہیں۔

ہیسن نے ایک مخفف لفظ بائٹ(BITE) کو ترتیب دیا ہے جو اُن عناصر کی وضاحت کرتا ہےجن کا تباہ کن بدعات دماغ کو قابو کرتے ہوئے استعمال کرتی ہیں ۔ لفظ بائٹ قابو کرنے کے حوالے سے درج ذیل شعبوں کا احاطہ کرتا ہے:

Behavior Control /رویے پر قابو: کسی شخص کی دوسرے لوگوں کے ساتھ رفاقت ،طرزِ زندگی کی ترتیب ، خوراک، لباس، سونے کی عادات، مالیات وغیرہ کو سختی سے قابو کیا جاتا ہے۔

Information Control /معلومات پر قابو: بدعتی رہنما دانستہ طور پر معلومات کو روکے رکھتے ہیں یا اس میں تحریف کرتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں، پروپیگنڈا کرتے ہیں اور معلومات کے دیگر ذرائع تک رسائی کو محدود کرتے ہیں۔

Thought Control /سوچ پر قابو: بدعتی رہنما جذبا ت کو اُبھارنے والے الفاظ اور زبان کااستعمال کرتے ، تنقیدی سوچ کی حوصلہ شکنی کرتے ، بدعتی رہنماؤں یا پالیسیوں پر تنقید کرنے والی کسی بھی گفتگو پر پابندی لگاتے اور "ہم بمقابلہ وہ" کا عقیدہ سکھاتے ہیں۔

Emotional Control /جذبات پر قابو: رہنما اپنے پیروکاروں کا خوف (بشمول نجات کھونے کے خوف، لاتعلقی کے خوف، وغیرہ) ، احساسِ گناہ اور تلقین ِعقیدہ کے ذریعے استحصال کرتے ہیں۔

مسیحی نقطہ نظر سے کسی بدعت سے مراد کوئی بھی ایسا گروہ ہے جو اُن تعلیمات کی پیروی کرتا ہے جو راسخ الایمان مسیحی عقیدے سے متصادم ہیں اور انحراف کو فروغ دیتی ہیں۔ اس تعریف کے تحت واچ ٹاور سوسائٹی اورکلیسیا برائے مُقدسینِ آخری ایام (مورمن) دونوں بدعتیں ہیں۔

چونکہ بنیادی طور پر تمام بدعات کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوتی اور کچھ لوگ بڑی آسانی سے فرقوں یا گروہوں کو بدعات کے ساتھ الجھاسکتے ہیں اِس لیے اعمال 17باب 10-11آیات میں بیریہ کے ایمانداروں کے نمونے کی پیروی کرنا ضروری ہے: " کیونکہ اُنہوں نے بڑے شَوق سے کلام کو قبُول کِیا اور روز بروز کِتابِ مُقدّس میں تحقیق کرتے تھے کہ آیا یہ باتیں اِسی طرح ہیں"۔ کسی گروہ کے عقائد پر عمل کرنے سے پہلے ہمیشہ اس کی تحقیق کریں، بائبل کی روشنی میں اس کے طرز عمل اور عقائد کا جائزہ لیں اور سٹیون ہیسن کے بائٹ نمونے میں درج طریقوں سے آگاہ رہیں۔ اراکین سے بات کریں لیکن اُن کی طرف سے دباؤ کو مسترد کریں۔ اہم بات یہ ہے کہ اگر کوئی بات درست نہیں لگتی ہے تو اسے عمل میں نہ لائیں ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

فرقے اور بدعت میں کیا فرق ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries