settings icon
share icon
سوال

کیا خُدا کو کبھی کسی نے دیکھا ہے؟

جواب


بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ خداوند یسوع مسیح کے سوا کسی نے کبھی خدا کو نہیں دیکھا(یوحنا 1باب 18آیت)۔ خروج 33باب 20آیت میں خدا بیان کرتا ہے "تُو میرا چہرہ نہیں دیکھ سکتا کیونکہ انسان مجھے دیکھ کر زندہ نہیں رہے گا" ۔ ایسے حوالہ جات اُن دوسرے حوالہ جات کی تردید کرتے معلوم ہوتے ہیں جو بظاہر یہ بیان کرتے ہیں کہ مختلف لوگوں نے خُدا کو دیکھا۔ مثال کے طور پر خروج 33باب 11آیت موسیٰ کے خدا سے " رُوبُرو" بات کرنے کے بارےمیں بیان کرتی ہے ۔ اگر کوئی انسان خدا کا چہرہ دیکھ کر زندہ نہیں رہ سکتا تو پھر موسیٰ خدا کے ساتھ " رُوبُرو" کیسے بات کر سکتا تھا ؟اِس واقعے میں " رُوبُرو" ایک ایسی اصطلاح ہے جو موسیٰ اور خدا کے درمیان گہری رفاقت کی نشاندہی کررہی ہے ۔ خدا اور موسیٰ ایک دوسرے کے ساتھ اِس انداز میں بات چیت کررہے ہوتے تھے جیسے دو انسان قربت میں باہمی طور پر گفتگو کرتے ہیں۔

پیدایش 32باب 30آیت میں یعقوب نے ایک فرشتہ کی صورت میں خدا کو دیکھا تاہم اُس نے حقیقی طور پر خدا کو نہیں دیکھا تھا ۔سمسُون کے والدین کو جب محسوس ہوا کہ اُنہوں نے خدا کو دیکھا ہے تو وہ نہایت ڈر گئے ( قضاۃ 13باب 22آیت) مگر اُنہوں نے خدا کو محض ایک فرشتے کے رُوپ میں دیکھا تھا ۔ یسوع مجسم خدا تھا ( یوحنا 1باب 1، 14آیات)۔ لہذا جب لوگ یسوع کو دیکھتے تھے تو اِصل میں وہ خدا کو دیکھ رہے تھے ۔ پس یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہاں خدا کو "دیکھا "جا سکتا ہے اور بہت سے لوگوں نے خدا کو "دیکھا" بھی ہے ۔ مگر اِس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ کسی انسان نے خدا کو اُس کی پوری شان و شوکت اور جلال میں کبھی نہیں دیکھا۔ ہماری گناہ کی حالت میں اگر خدا ہم پر اپنی پوری شان و شوکت اور جلال میں ظاہر ہوتا ہے تو ہم تباہ و برباد ہوجائیں گے ۔ اِس لیے خدا پردہ اختیار کرتا ہے اورایسی صورت میں ظاہر ہوتا ہے جس میں ہم اُس کو " دیکھ" سکتے ہیں ۔ تاہم اِس صورت میں خدا کو دیکھنا اُس کے مکمل جلال میں اُس کو دیکھنے کی نسبت بہت مختلف عمل ہے ۔ لوگوں نے خدا کی رویا ، خدا کی تشبیہات اور خداکے ظہور کو دیکھا ہے مگر کسی انسان نے خدا کو اُس کی پوری شان و شوکت اور جلال میں کبھی نہیں دیکھا( خروج 33باب 20آیت)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا خُدا کو کبھی کسی نے دیکھا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries