سوال
سرافیم کیا ہیں؟ کیا سرافیم فرشتے ہیں؟
جواب
سرافیم (آتشی، جلنے والے) فرشتے خُدا کی ہیکل میں یسعیاہ نبی کی اُس رویا سے منسلک فرشتے ہیں جس رویا کے دوران خُدا نے اُسے خدمت کے لیے بلایا تھا (یسعیاہ 6 باب 1-7آیات)۔ یسعیاہ 6 باب 2-4 آیات بیان کرتی ہیں کہ "اُس کے آس پاس سرافیم کھڑے تھے جن میں سے ہر ایک کے چھ بازوتھے اور ہر ایک دو سے اپنا مُنہ ڈھانپے تھاا ور دو سے پاؤں اور دو سے اُڑتا تھا۔ اور ایک نے دُوسرے کو پُکارا اور کہا قدوس قدوس قدوس رب الافواج ہے۔ ساری زمین اُس کے جلال سے معمور ہے۔ اور پُکارنے والے کی آواز کے زور سے آستانوں کی بنیادیں ہل گئیں اور مکان دُھوئیں سے بھر گیا"۔ سرافیم وہ فرشتے ہیں جو مسلسل خُدا کی پرستش کرتے رہتے ہیں۔
یسعیاہ6باب بائبل مقدس میں واحد جگہ ہے جہاں سرافیم کا ذکر ملتا ہے۔ ہر ایک کے چھ پر ہیں۔ دو سے وہ اُڑتے ہیں، دو سے اپنے پاؤں ڈھانپتے ہیں، اور دو سے اپنے چہرے ڈھانپتے ہیں(یسعیاہ 6 باب 2 آیت)۔ سرافیم اُس تخت کے پاس اُڑتے ہیں جس پر خُدا تخت نشین ہے، جونہی وہ خُدا کی خاص عظمت اور شان و شوکت پر غور کرتے ہیں تو اُس کی بزرگی بیان کرتے ہیں۔ جب یسعیاہ نے اپنی خدمت کا آغاز کیا تو اِن مخلوقات نے اُس وقت اُس کی طہارت کےکارگزار کے طور پر خدمت کی۔ ایک نے سُلگا ہوا کوئلہ یسعیاہ کے ہونٹوں پر یہ کہتے ہوئے رکھا کہ "دیکھ اِس نے تیرے لبوں کو چھُوا۔ پس تیری بدکرداری دُور ہوئی اور تیرے گناہ کا کفارہ ہو گیا" (یسعیاہ 6 باب 7 آیت)۔ مقدس فرشتوں کی دوسری اقسام کی طرح سرافیم بھی مکمل طور پر خُدا کے فرمانبردار ہیں۔ کرُوبیوں کی طرح سرافیم بھی اپنی توجہ خاص طور پر خُدا کی پرستش پرمرکوز کرتے ہیں۔
English
سرافیم کیا ہیں؟ کیا سرافیم فرشتے ہیں؟