سوال
مکاشفہ کی سات کلیسیائیں کس کی نمائندگی کرتی ہیں؟
جواب
مکاشفہ 2-3ابوب کے اندر جن سات کلیسیاؤں کا ذکر ہے وہ اُس دور کی ساتھ حقیقی کلیسیائیں ہیں جب یوحنا رسول مکاشفہ کی کتاب کو قلمبند کر رہا تھا۔ اگرچہ وہ اُس دور کی سات حقیقی کلیسیائیں ہیں لیکن اُن کلیسیاؤں کے وجود کی موجودہ دور کی کلیسیاؤں اور ایمانداروں کے لیے بہت زیادہ رُوحانی اہمیت ہے۔ اُن خطوں کے لکھے جانے کا پہلا مقصد اُن کلیسیاؤں کے ساتھ کلام کرنا اور اُس دور میں اُن کی حقیقی رُوحانی ضروریات کو پورا کرنا تھا۔ اِن خطوط کے لکھے جانے کا دوسر امقصدتاریخ کے اندر سات مختلف طرح کے لوگوں/کلیسیاؤں کو ظاہر کرنا اور خُدا کے کلام کی سچائی کے مطابق اُن کی ہدایت و رہنمائی کرنا ہے۔
اِن خطوط کے لکھے جانے کا ایک ممکنہ تیسرا مقصد شاید اِن کلیسیاؤں کو لیکرساری کلیسیائی تاریخ کے اندر آنے والے مختلف ادوار کو ظاہر کرنا تھا۔ اِس نظریے کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ہر ایک کلیسیا میں جن مسائل کو بیان کیا گیا ہے وہ کسی مخصوص دور کی کلیسیا کے ساتھ نہیں جڑے ہوئے بلکہ ہر ایک دور میں کسی بھی کلیسیا کے اندر اُس طرح کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ پس اگرچہ اِس بات میں کسی حد تک سچائی ہو سکتی ہے کہ سات کلیسیائیں تاریخ کے اندر سات مختلف کلیسیائی ادوار کو پیش کرتی ہیں، لیکن اِس نظریے میں اِس حوالے سےبہت زیادہ ابہام اور قیاس آرائی بھی پائی جاتی ہے۔ یہاں پر ہماری ساری توجہ اِس بات پر ہونی چاہیے کہ خُدا اِن سات کلیسیاؤں کے ذریعے سے ہمیں کیا پیغام دے رہا ہے۔ وہ سات کلیسیائیں یہ ہیں:
(1) افسس ( مکاشفہ 2باب 1-7آیات) – پہلی محبت چھوڑ دینے والی کلیسیا (2باب4آیت)
(2) سمرنہ (مکاشفہ 2باب8-11آیات) –مصیبت اور دُکھ اُٹھانے والی کلیسیا (2باب10آیت)
(3) پرگمن (مکاشفہ 2باب12-17آیات ) – وہ کلیسیا جسے توبہ کرنے کی ضرورت تھی (2باب16آیت)
(4) تھواتیرہ (مکاشفہ 2باب18-29آیات) – وہ کلیسیا جس میں جھوٹی نبیہ رہتی تھی (2باب20آیت)
(5) سردیس (مکاشفہ 3باب1-6آیات) – وہ کلیسیا جو سو گئی تھی (3باب2آیت)
(6) فلدلفیہ (مکاشفہ 3باب7-13آیات) – وہ کلیسیا جس نے صبر کے کلام پر عمل کیا تھا(3باب10آیت)
(7) لودیکیہ (مکاشفہ 3باب14-22آیات) – نیم گرم ایمان والی کلیسیا (3باب 16آیت)
English
مکاشفہ کی سات کلیسیائیں کس کی نمائندگی کرتی ہیں؟