settings icon
share icon
سوال

گناہگار کی دُعاکیا ہے؟

جواب


گنہگار کی دُعا، دراصل ایک ایسی دُعا ہے جو کوئی شخص اُس وقت کرتا ہے جب وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ گناہگار ہے اور اُسےایک نجات دہندہ کی ضرورت ہے۔ ایک گناہگار کی دُعا کرنےسے بذاتِ خود مسئلہ حل نہیں ہوتا اور یہ کسی چیز کی تکمیل نہیں کرتی۔ ایک گناہگار کی حقیقی دُعاتب دل سے نکلتی ہے جب وہ اپنی گناہ آلود حالت اور نجات کی ضرورت کو جانتا، سمجھتا اور مانتا ہے۔


ایک گنہگار کی دُعاکااولین پہلوتو اِس بات کو سمجھنا ہے کہ ہم سب گناہگار ہیں۔رومیوں3باب 10آیت اعلان کرتی ہے کہ " کوئی راستباز نہیں ایک بھی نہیں۔" بائبل مقدس اِس بات کو صاف بیان کرتی ہے کہ ہم سب نے گناہ کیا ہے۔ ہم سب گنہگار ہیں اس لئے ہم کو خدا کے فضل اور معافی کی سخت ضرورت ہے۔ (ططس 3 باب5-7آیات)۔ اپنے گناہوں کی وجہ سے ہم ابدی سزا کے مستحق ہیں۔ گناہگار کی دُعا درحقیقت عدالت کی بجائے خُدا کے فضل کے لیے التجا ہے۔ یہ خُدا کے غضب کی بجائے رحم کے لیے التماس ہے۔

گناہگار کی دُعا کا دوسرا پہلو اِس بات کو جاننا ہے کہ ہماری کھوئی اور گناہ آلود حالت کی بحالی کے لیے خُدا نے خود ایک خاص انتظام کیا ہے۔ خُدا مجسم ہوا اور خُداوند یسوع مسیح کی صورت میں وہ انسان بن کر ظاہر ہوا (یوحنا 1باب 1، 14آیات) خُداوند یسوع نے ہمیں خُدا باپ کے بارے میں سچائی کی تعلیم دی اور اُس نے اِس زمین پر ایک بالکل کامل اور گناہ سے پاک زندگی گزاری (یوحنا 8باب46 آیت؛ 2 کرنتھیوں 5باب 21آیت)۔ پھر یسوع نے ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے، ہمارے گناہوں کو اپنے اوپر لیکر،ہماری خاطر اور ہماری جگہ صلیب پر اپنی جان دی(رومیوں 5باب 8آیت )یسوع نے مُردوں میں سے جی اُٹھ کر گناہ، موت اور جہنم پر اپنی فتح کو ثابت کیا (کلسیوں 2باب 15آیت؛1 کرنتھیوں 15باب )۔ابھی اگر ہم اپنا ایمان خُداوند یسوع پر رکھیں تو اِن سب باتوں کی وجہ سے اپنے گناہوں کی معافی اور آسمان پر ایک گھر کا وعدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم نے صرف اِس بات پر ایمان رکھنا ہے کہ خُداوند یسوع نے ہماری خاطراور ہماری جگہ پر اپنی جان دی اور موت اور قبر پر فتح پا کر جی اُٹھا(رومیوں 10باب 9- 10آیات)۔ ہم صرف خُداوند یسوع مسیح پر ایمان کے وسیلے صرف فضل ہی کی بدولت بچ سکتے ہیں۔ افسیوں2باب 8آیت اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ "کیونکہ تم کو اِیمان کے وسیلہ سے فضل ہی سے نجات ملی ہے اور یہ تمہاری طرف سے نہیں۔ خداکی بخشش ہے"۔

گناہگار کی دُعا کرنا در اصل خُدا کے حضور یہ کہنے کا سادہ طریقہ ہے کہ آپ اپنی نجات کے لیے خُداوند یسوع پر بطورِ نجات دہندہ ایمان رکھ رہے ہیں۔ کوئی ایسی "جادوئی " بات یا منتر نہیں جس کے نتیجے میں کوئی شخص نجات پا سکے۔ یہ صرف یسوع کی موت اور اُس کے جی اُٹھنے پر ایمان لانا ہی ہے جو ہمیں بچاتا یا نجات بخشتا ہے۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ ایک گناہگار ہیں اور آپکو خُداوند یسوع مسیح کےو سیلے نجات کی ضرورت ہے تو یہاں پر گناہگار کی دُعا کا ایک نمونہ پیش کیا گیا ہے جو آپ خُدا کے حضور کر سکتے ہیں: "اَے خداباپ! مَیں جانتا /جانتی ہوں کہ مَیں نے تیرے خلاف گناہ کیا ہے اور مَیں سزا کا/کی مستحق ہوں۔بہرحال مَیں خُداوند یسوع پر اپنے شخصی نجات دہندہ کے طور پر ایمان لاتا /لاتی ہوں۔ میرا یہ ایمان ہے کہ اُسکی موت اور مُردوں میں سے جی اُٹھنے کی بدولت مجھے معافی حاصل ہوئی ہے۔ مَیں صرف اور صرف یسوع پر اپنے شخصی نجات دہندہ اور خُداوند کے طور پر ایمان رکھتا/رکھتی ہوں۔ خُداوند مُجھے بچانے اور مجھے معاف کرنے کے لیے تیرا شکر ہو! آمین!"

جو کچھ آپ نے یہاں پر پڑھا ہے کیا اُس کی روشنی میں آپ نے خُداوند یسوع کی پیروی میں چلنے کا فیصلہ کیا ہے؟اگر ایسا ہے تو براہِ مہربانی نیچے دئیے ہوئے اُس بٹن پر کلک کیجئےجس پر لکھا ہوا ہے کہ "آج مَیں نے مسیح کو قبول کرلیا ہے۔"

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

گناہگار کی دُعاکیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries