settings icon
share icon
سوال

اتنے زیادہ مذاہب کیوں ہیں؟ کیا سارے مذاہب ہی خُدا کی طرف لے کر جاتے ہیں؟

جواب


دُنیا کے اندر بہت سے مذاہب کی موجودگی اور پھریہ دعویٰ کہ تمام مذاہب خُدا کی جانب رہنمائی کرتے ہیں بلا تامل بہت سے ایسے لوگوں کے لئے اُلجھن کا باعث بنتا ہے۔ جو خُدا کے بارے میں سچائی کی سنجیدگی سے تلاش کر رہے ہیں۔ اور اِس طرح کے تصورات کی وجہ سے اُن کی کھوج کا حتمی انجام یہ ہوتا ہے کہ وہ حتمی سچائی کو جاننے کے حوالے سے مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔یا پھر یوں ہوتا ہے کہ وہ عالمگیرنجات کے عقیدے کے ماننےوالوں کے دعوے کو قبول کرتے ہوئے اپنی جستجو کواِس خیال سے ختم کر دیتے ہیں کہ تمام مذاہب ہی خُدا تک لے کر جاتے ہیں ۔ یقینی طور پر تشکیک پرست بھی بہت زیادہ مذاہب کے وجود کی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنی رائے اِس انداز سے دیتے ہیں کہ یا تو آپ خُدا کو جان نہیں سکتے یا پھر خُدا ہے ہی نہیں۔

رومیوں1باب 19- 20آیات میں بائبل اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ بہت سے مذاہب کیوں موجود ہیں۔ ہر انسان خدا کی سچائی دیکھتا اور جانتا ہے ا ِس لئے کہ خُدا نے اُس سچائی کو اُن پر عیاں کر دیا ہے۔ خُدا کے بارےمیں سچائی کوقبول کرنے اور اُس کے تابع ہونے کی بجائے زیادہ تر انسان اُسے ردّ کر دیتے ہیں اور خُدا کوجاننے اور سمجھنے کے لئے اپنے ہی بنائے ہوئے راستے اختیار کرتے ہیں۔ لیکن یہ کوشش خدا کے تعلق سے ہماری عقل کو روشن نہیں کرتی بلکہ یہ لا حاصل سوچ ثابت ہوتی ہے ۔ یہی وہ نقطہ ہے جس سے ہمیں "کثیر تعداد " مذاہب کی بنیاد کا ثبوت ملتا ہے ۔

بہت سے لوگ ایسے خُدا پر ایمان نہیں رکھنا نہیں چاہتے جو راستبازی اور اخلاقیات کا مطالبہ کرتا ہے لہذا وہ ایک ایسے خدا کو ایجاد کرتے ہیں جو ان باتوں کا تقاضا نہیں کرتا۔ بہت سے لوگ ایسے خُدا پر ایمان نہیں لانا چاہتے جواِس بات کو نا ممکن قرار دیتا ہے کہ لوگ اپنے کاموں کے وسیلہ سے فردوس میں جا سکتے ۔ لہذا وہ ایسا خُدا ایجاد کر لیتے ہیں جو لوگوں کو کم از کم اُنکی اپنی صلاحیتوں کے وسیلہ سے بعض اقدامات کو پورا کرنے، بعض اصولوں کی پیروی کرنے اور/یا کچھ قوانین کی فرمانبرداری کرنے سےفردوس میں قبول کرتا ہو۔ بہت سے لوگ ایسے خُدا کے ساتھ تعلق نہیں قائم کرنا چاہتے جو قادرِ مطلق اور حاکمِ کُل ہے۔ لہذا وہ ایک حکمران اور شخصی خُدا کے مقابلے میں خُدا کو ایک پُر اسرار قوت تصور کرتے ہیں۔

بہت سے مذاہب کا موجود ہونا خُدا کے وجود کے خلاف دلیل نہیں ہے اور نہ ہی یہ اِس بات کی دلیل ہے کہ خُدا کے بارے میں سچائی غیر واضح ہے۔ بلکہ بہت سے مذاہب کا وجود اِس بات کا ثبوت ہے کہ انسان نے واحد حقیقی خُدا کو ردّ کر دیا ہے۔ انسان نے حقیقی خُدا کو ایسے دیوتاؤں کے ساتھ بدل دیا ہے جو اُن کی پسند کے مطابق ہیں۔ یہ ایک خطرناک جدوجہدہے۔ خُدا کو اپنی صورت پر ڈھالنے کی خواہش ہماری گناہ آلودہ فطرت کی وجہ سے ہے – ایک ایسی فطرت جو آخر ت میں "ہلاکت کی فصل" کاٹے گی (گلتیوں6باب 7-8آیات)۔

کیا تمام مذاہب خُدا کے پاس لانے میں رہنمائی کرتے ہیں ؟ نہیں۔ تمام مذہبی یا غیر مذہبی لوگ ایک دن خُدا کے حضور حاضر ہوں گے (عبرانیوں9باب 27آیت ) لیکن مذہبی وابستگی آپ کی ابدی منزل کا تعین نہیں کرتی ۔ اس کے برعکس یسوع مسیح پر ایمان ہی آپ کو بچائے گا۔ "جس کے پاس بیٹا ہے اُس کے پاس زندگی ہے اور جس کے پاس خُدا کا بیٹا نہیں اُس کے پاس زندگی بھی نہیں"(1یوحنا 5باب 12آیت)۔یہ بالکل آسان ہے ۔ صرف اور صرف مسیحیت یعنی یسوع مسیح کی موت اور مُردوں میں سے جی اُٹھنے پر ایمان ہی آپ کو خُدا کی معافی اور ابدی زندگی دِلاسکتا ہے۔ کوئی شخص بیٹے کے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا (یوحنا14باب 6آیت)۔ اِس بات سے بہت فرق پڑتا ہے کہ آپ کیا ایمان رکھتے ہیں۔ یسوع مسیح کے بارے میں سچائی کو قبول کرنے کا فیصلہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔لہذا خدا کے بغیر ابدیت گزارنا ابدی عذاب میں مبتلا ہونے کے مترادف ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

اتنے زیادہ مذاہب کیوں ہیں؟ کیا سارے مذاہب ہی خُدا کی طرف لے کر جاتے ہیں؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries