settings icon
share icon
سوال

متغرق/بھیگی دُعا کیا ہے؟

جواب


1990ء کی دہائی سے مسیحیت کے مختلف طبقات میں تصوف/دھیان و گیان پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے ۔ نظریہ باطنیت سے متصل ہونے کے باعث یہ تصوفی تجربات " حقیقی ایمان " اور " احساساتی ایمان " کے درمیان تفریق کو وسعت دیتے اور بائبل کی درست تعلیمات کا جذبات پر مبنی رد عمل کے ساتھ تبادلہ کرنے کی وجہ بن رہے ہیں ۔ متغرق/ بھیگی دُعا اِسی طرح کی ایک تصوفیانہ/متفکرانہ سر گرمی ہے ۔ یہ خدا کی حضوری میں آرام کرنے کے طور پر بیان کی جاتی ہے ۔ یہ دعا کچھ دھیمے سُر وں کی موسیقی کے ساتھ بیٹھے یا لیٹے ہوئےمختصر دُعائیں کرتے ہوئے ایک لمبے دورانیے تک دُعا میں مشغول رہنے کی صورت میں کی جاتی ہے مگر اس سب کے دوران اپنے ذہن کو دیگر سوچوں سے پا ک رکھا جاتا ہے ۔ جب آپ خدا کی موجودگی کو کسی قسم کے ظہور جیسا کہ بدن میں جھرجھراہٹ ، گرمی یا سردی کے احساس یا حتیٰ کہ لرزش کی ایک ایسی لہر جو بظاہر آپ کے تمام بدن میں دوڑ جائے کی صورت میں محسوس کریں تو آپ بالکل اُس کی موجودگی میں" متغرق" ہیں ۔

اگرچہ کچھ لوگوں کو یہ بات کسی حد تک عجیب لگ سکتی ہے لیکن اس طرح کے تجربے کا لازمی طور پر بُرا ہونا ضروری نہیں ۔ بہرحال ہم اپنی زندگی میں ہونے والے تجربات کی پیمائش جس اُصول کے تحت کرتے ہیں وہ بائبل مُقد س ہے ( 2تیمتھیس 3باب 16-17آیات) اور جب متغرق/ بھیگی دعا کی بائبل کی روشنی میں جانچ پڑتال کی جاتی ہےتوہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ مشق بائبلی پشت پناہی چاہتی ہے ۔ متغرق/بھیگی دُعا جس دعائیہ نمونے کی پیروی کرتی ہے وہ بائبل میں کہیں بھی نہیں پایا جاتا ۔

خداوند کے نام کو پکارنا بائبل کے لحاظ سے دُعا کی سادہ ترین صورت ہے ( پیدایش 4باب 26آیت) اوردُعا کلام مقدس میں جہاں جہاں بھی پائی جاتی ہے ہرایک واقعے میں یہ خدا کے ساتھ بات چیت کرنے کی وضاحت کرتی ہے ۔ متغرق /بھیگی دُعا کا آغاز بھی اِسی طرح ہوتا ہے لیکن جلد ہی یہ بے خودی جیسے مراقبے کی حالت اختیار کر جاتی ہے ۔ یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب متغرق /بھیگی دُعا بائبلی تعلیمات سے دُور ہوتے ہوئے نیو ایج تحریک کی مشق یا ایک ایسے عمل کےقریب تر ہو جاتی ہے جس میں ہندو مذہب کے ماننے والے شامل ہیں ۔

اس بات سے کچھ انکار نہیں کہ خدا کی موجودگی کا تجربہ کرنا ایک طاقتور اور زندگی تبدیلی کرنے والا احساس ہو سکتا ہے ۔ متغرق /بھیگی دُعا کا مقصد غیر بائبلی نہیں ہے، بلکہ اِس کا طریقہ کار غیر بائبلی ہے ۔ متغرق /بھیگی دُعا تصوفی مشقوں کی مدد سے خدا کی موجودگی کی تلاش کرنے کے وسیلہ سے کوئی رُوحانی تجربہ حاصل کرنے پر مرکوز ہے ۔ اس لحاظ سے یہ " دھیان گیان پر مبنی دُعا " اور رُوحانی دھیان گیان سے مشابہ ہے جو کہ اُتنی ہی غیر بائبلی مشقیں ہیں ۔ بائبلی دُعا خدا کی مرضی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اُس سے بات کرنا ہے ( 1یوحنا 5باب 14آیت)۔بائبلی تعلیمات کے مطابق دُعا کرنے والا ایماندار پہلے ہی جانتا ہے کہ خدا کی موجودگی ہمیشہ اُس کے ساتھ ہے ( 139زبور 7آیت؛ متی 28باب 20آیت؛ 1کرنتھیوں 6باب 19آیت؛ 1تھسلنیکیوں 4باب 8آیت؛ 2تیمتھیس 1باب 14آیت) اور اُسے اس بات کی تصدیق کےلیے کسی بھی طرح کے جسمانی احساس کے تجربے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

متغرق/بھیگی دُعا کیا ہے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries