settings icon
share icon
سوال

انسان کی جان اور رُوح کے درمیان کیا فرق ہے ؟

جواب


جان اور رُوح وہ دو حقیقی اور غیر مادی پہلو ہیں جو کلام ِ مقدس بنی نوع انسان کے تعلق سے بیان کر تا ہے ۔ اِن دونوں کے درمیان بالکل واضح فرق کو سمجھے کی کوشش کرنا قدرے پریشان کُن ہو سکتا ہے ۔ لفظ " رُوح" بنی نوع انسان کے صرف غیر مادی پہلو کی جانب اشارہ کرتا ہے ۔ بنی نوع انسان رُوح تو رکھتے ہیں مگر ہم مکمل طور پر رُوحیں نہیں ہیں ۔ بہرحال کلامِ مقدس میں صرف ایماندار کے بارے میں رُوحانی طور پر زندہ ہونے کےلیے کہا گیا ہے ( 1کرنتھیوں 2باب 11آیت؛ عبرانیوں 4باب 12آیت؛ یعقوب 2باب 26آیت) جبکہ غیر ایماندار رُوحانی طور پر مُردہ ہیں ( افسیوں 2باب 1- 5آیات؛ کلسیوں 2باب13آیت)۔ پولس کے خطوط میں رُوحانیت ایماندار کی زندگی کا مرکزی حصہ ہے (1کرنتھیوں 2باب 14آیت ؛ 3باب 1آیت؛ افسیوں 1باب 3آیت ؛ 5باب 19آیت؛ کلسیوں 1باب 9آیت؛ 3باب 16آیت)۔ بنی نوع انسان میں رُوح وہ عنصر ہے جو ہمیں خدا کے ساتھ گہری رفاقت رکھنے کی صلاحیت مہیا کرتا ہے ۔ کلامِ مقدس میں جب بھی " لفظ " رُوح" استعمال کیا گیا ہے تو یہ بنی نوع انسان کے اُس غیر مادی حصے کی نشاندہی کرتا ہے جو ہمیں خدا کے ساتھ " جوڑتا " ہے جوکہ بذات خود ایک رُوح ہے ( یوحنا 4باب 24آیت)۔

مگراِس کے ساتھ ساتھ لفظ " رُوح " سے بنی نو ع انسان کےمادی اور غیر مادی دونوں پہلو ؤں کی جانب اشارہ ہو سکتا ہے ۔ بنی نوع انسان کے رُوح کے حامل ہونے کے باوجود بھی سب انسان جسمانی حالت میں جیتی جانیں ہیں رُوحیں نہیں ۔ اپنے سب سے بنیادی مفہوم کے لحاظ سے لفظ "جان" کا مطلب ہے " زندگی"۔ مگر اِس اہم مفہوم سے ہٹ کر بھی بائبل لفظ "جان "کے بارے میں مختلف سیاق و سباق میں بات کرتی ہے اور اُن میں سے ایک مفہوم بنی نوع انسان کا گناہ کی طرف رجحان ہے ۔ فطری لحاظ سے انسانیت گنہگار ہے جس کے باعث ہماری جانیں بھی آلودہ ہو گئی ہیں ۔ زندگی جو جان کا بنیادی جوہر ہے جسمانی موت کے وقت جُدا ہو جاتی ہے ( پیدایش 35باب 18آیت ؛ یرمیاہ 15باب 2 آیت)۔ جان جب تک رُوح کے ساتھ ہے تو یہ بہت سے رُوحانی اور جذباتی تجربات کا مرکز ہے( ایوب 30باب 25آیت؛ 43زبور 5آیت؛ یرمیاہ 13باب 17آیت)۔ لفظ "جا ن " جب بھی استعمال کیا جاتا ہے تو یہ پورے انسان کی جانب اشارہ ہو سکتا ہے چاہیے وہ زندہ ہو یا حیات بعد الموت میں ہو ۔

جان اور رُوح آپس میں مربوط ہیں مگر ایک دوسرے سے جُدا ہو سکتی ہیں ( عبرانیوں 4باب 12آیت)۔"جان"بنی نو ع انسان کے وجود کا جوہر ہے ہم خود جو کچھ بھی ہیں وہی ہماری جان ہے ۔ رُوح بنی نوع انسان کا وہ پہلو ہے جو ہمیں خدا سے جوڑتا ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

انسان کی جان اور رُوح کے درمیان کیا فرق ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries