settings icon
share icon
سوال

کیا تمام ماؤں کو گھر یلو مائیں ہونا چاہیے؟

جواب


گھر پر رہنے والی ماؤں کا معاملہ ایک ایسا موضوع ہے جو خاص طور پر مغربی ممالک میں جہاں بہت سی خواتین گھر سے باہر کام کرتی ہیں شدید تنازعے کا باعث ثابت ہوا ہے ۔ بائبل میں درحقیقت صرف دو ایسی آیات/حوالہ جات ہیں جو کسی ماں کے گھر میں اپنے بچّوں کے ساتھ رہنے کے متعلق براہ راست بات کرتی ہیں۔ طِطُس 2باب 3-5آیات فرماتی ہیں "اِسی طرح بُوڑھی عَورتوں کی بھی وضع مُقدّسوں کی سی ہو۔ تُہمت لگانے والی اور زِیادہ مَے پینے میں مُبتلا نہ ہوں بلکہ اچھّی باتیں سکھانے والی ہوں۔ تاکہ جوان عَورتوں کو سکھائیں کہ اپنے شوہروں کو پیار کریں۔ بچّوں کو پیار کریں۔ اور مُتّقی اور پاک دامن اور گھر کا کاروبار کرنے والی اور مہربان ہوں اور اپنے اپنے شوہر کے تابع رہیں تاکہ خُدا کا کلام بدنام نہ ہو" ۔ 1 تیمتھیس 5باب 14 آیت براہ راست ذکر کرنے والی دوسری آیت ہے جو بیان کرتی ہے " پس مَیں یہ چاہتا ہُوں کہ جوان بیوائیں بیاہ کریں۔ اُن کے اَولاد ہو۔ گھر کا اِنتظام کریں اور کسی مُخالِف کو بَدگوئی کا مَوقع نہ دیں "۔ طِطُس 2باب میں مذکور "گھر کا انتظام کریں " کے فقرے کا ایک اور ترجمہ "گھر کی نگرانی کرنے والیاں" ہے۔

کچھ ایسی آیات پر بھی غور کریں جو اِس چیز کا براہ راست ذکر نہیں کرتی ۔ امثال 14باب 1آیت بیان کرتی ہے کہ عورت کے لیے اپنے گھر کی بہتری کی خاطر کام کرنے میں دانشمندی ہے۔ اگرچہ اپنے گھر کی بہتری کی خاطر کام کرنے کے لیےآپ کا ایک گھر یلو ماں ہونا ضروری نہیں ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ خدا گھر اور اِس میں عورت کی شمولیت کو ترجیح دیتا ہے۔ یہ پوری طرح واضح ہے کہ بیرونی ملازمت کی خاطر گھر کو نظرانداز نہ کیا جائے ۔ استثنا 6باب 4-9آیات اپنے بچّوں کو مسلسل تعلیم دینے کی اہمیت کے بارے میں سکھاتی ہیں ۔ بلاشبہ یہ حوالہ باپ کے ساتھ ساتھ ماؤں کو بھی مخاطب کرتا ہے۔ گھر پر بچّوں کے ساتھ رہنے سے بچّوں کو خدا کی راہوں کے بارے میں سکھانے کے مزید مواقع ملیں گے۔ لہٰذا کلام ِ مقدس کے اِس حوالے کا بچّوں کی زندگیوں پر لغوی اطلاق کرنا ایک مثبت سرمایہ کاری ہے۔

آخر میں، امثال 31باب باکمال بیوی اور ماں کے بارے میں ایک مشہور حوالہ ہے۔ اُس کے کردار کی تفصیل سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ماں گھر سے باہر کام کرتی تھی۔ تاہم اُس کے خاندان کو کبھی کسی چیز کی کمی نہیں تھی۔ چونکہ اُس نے بیرونی کام اور گھریلو ذمہ داریوں کے درمیان ایک مناسب توازن برقرار رکھا تھا اس لیے اُس کا خاندان کبھی متاثر نہیں ہوتا۔ اُس کا خاندان ہمیشہ اُس کی اوّلین ترجیح تھا۔ گوکہ بائبل اس بات کا انتخاب خواتین پر چھوڑتی ہے کہ وہ بچّوں کے ساتھ گھر پر رہیں یا گھر سے باہر کام پر جائیں، لیکن یہ یقیناً ایک قابلِ تعریف بات ہے کہ کوئی ماں بچوں کے ساتھ گھر میں رہے اور خود کو تمام وقت اُن کی تربیت کے لیے وقف کرے۔ طِطُس 2باب اور 1تیمتھیس 5باب میں خواتین کو یقینی طور پر اپنے چھوٹے بچّوں کے ساتھ گھر پر رہنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ کوئی عورت جو بھی انتخاب کرتی ہے اُسے اپنے گھر کو اوّلین ترجیح دیتے ہوئے اُس میں اپنے اثر و رسوخ کے حقیقی مقام کو قائم رکھنا چاہیے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا تمام ماؤں کو گھر یلو مائیں ہونا چاہیے؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries