settings icon
share icon
سوال

بائبل ٹرانسجینڈر ازم / جنس تبدیل کرنے یا کروانے والوں /ہیجڑوں کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟

جواب


ٹرانس سیکسوئل ازم جسے ٹرانسجینڈر ازم ، جینڈر آئیڈنٹٹی ڈس آڈر( Gender Identity Disorder)یا صنفی ڈِسفوریا کے طور پر بھی جانا جاتا ہے اِس بات کا احساس ہے کہ آپ کی حیاتیاتی/جینیاتی/عضویاتی صنف اُس صنف کے ساتھ میل نہیں کھاتی جس کے ساتھ آپ کی شناخت کی جاتی ہے یا جو آپ اپنے آپ کو سمجھتے ہیں۔ ٹرانس سیکسوئل/ ٹرانسجینڈر اکثر اپنے آپ کو ایک ایسے جسم میں "پھنسا ہوا" محسوس کرنے کے طور پر بیان کرتے ہیں جو اُن کی حقیقی صنف سے میل نہیں کھاتا۔ وہ اکثر خلط لباسی (مخالف جنس کا لباس زیبِ تن) کرتے ہیں اور اپنے جسم کو اپنی مفروضہ صنف کے مطابق ڈھالنے کے لیے ہارمون تھراپی اور/یا صنفی تفویض سرجری کروا سکتے ہیں۔

بائبل میں کہیں پر بھی واضح طور پر ٹرانسجینڈر ازم کا ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی کو ٹرانسجینڈر احساسات کے حامل کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ تاہم بائبل میں انسانی جنسیت کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے۔ صنف کے بارے میں ہمار ی سمجھ میں سب سے بنیادی بات یہ ہے کہ خُدا نے دو (صرف اور صرف دو ہی)صنفیں تخلیق کیں: "نر و ناری اُن کو پیدا کیا "(پیدایش 1باب27 آیت)۔ متعدد اصناف یا صنفی سیالیت کے بارے میں جدید دور کی تمام قیاس آرائیاں -یا حتیٰ کہ لامحدود صنفی خصوصیات کی حامل ایک جنس -بائبل کی تعلیمات کے مطابق انوکھی چیز ہے۔

بائبل میں ٹرانسجینڈر ازم کا قریب ترین ذکر ہم جنس پرستی (رومیوں 1باب18-32 آیات؛ 1 کرنتھیوں 6باب9-10 آیات) اور خلط لباسی (اِستثنا 22باب5 آیت) کی ممانعت کی صورت میں ملتا ہے۔ 1 کرنتھیوں 6باب9 آیت کے اندر جس یونانی لفظ کا ترجمہ "لونڈے باز" کیا گیا ہے اُس کا لغو ی مطلب "زن صفت، نا مرد، زنانہ" ہے۔ پس اگرچہ بائبل براہِ راست ٹرانسجینڈر ازم کا ذکر نہیں کرتی ، لیکن جب دیگر مواقع پر وہ صنفی"الجھاؤ" کی بات کرتی ہے تو یہ واضح طور پر اُس کی شناخت گناہ کے طور پر کرتی ہے۔

اِس امکان کے بارے میں کیا کہا جا سکتا ہے کہ ٹرانسجینڈر ازم میں مبتلا افراد کا دماغ ایک صنف کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ باقی جسم حیاتیاتی لحاظ سے دوسری صنف ہے؟بائبل میں اِس طرح کے امکان کا اشارہ بھی نہیں ہے۔ تاہم نہ ہی بائبل میں ہرماایفروڈائٹ ازم] ہرما فرودیت [ (دو جنسیہ، مرد اور عورت دونوں کے تولیدی اعضاء رکھنے والے، بین صنفی) کا کہیں ناقابلِ تردید طور پر کوئی ذکر کیا گیا ہے۔ مزید برآں لوگ ہر قسم کے دماغی نقائص یا خرابیوں کے ساتھ پیدا ہو سکتے ہیں یا پیدا ہوتے ہیں۔ 0یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ عورت کے دماغ کا مردانہ جسم میں ہونا(یا اِس سے برعکس صورتحال) ناممکن ہے ؟

ہرما فرودیت کو ثبوت کے طور پر پیش کرتے ہوئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اگر بائبل میں کسی چیز کا ذکر نہیں کیا گیا تو وہ چیز واقع ہی نہیں ہوتی۔ لہذا کسی شخص کے لیے اِس طرح کے دماغ کے ساتھ پیدا ہونا ممکن ہے جس میں صنفی ڈِسفوریا کا کچھ حصہ ہو۔ یہ ہم جنس پرستی کے کچھ واقعات کی مثالوں کی وضاحت بھی ہو سکتی ہے۔ بہرحال صرف اِس وجہ سے کسی طرح کے نتائج کو گلے لگانا صحیح کام نہیں ہےکہ اُ نکے وجود کی وجہ حیاتیاتی ہے۔ کچھ لوگ میں جنسی جذبات بہت زیادہ ہوتے ہیں، لیکن اِس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ جنسی بے راہروی میں ملوث ہو جائیں۔ یہ بات سائنسی طور پر ثابت شُدہ ہے کہ کہ کچھ نفسیاتی مریضوں میں ایسے کمزور دماغ ہیں جن کو اکثر حالات پر کنٹرول نہیں رہتا۔ لیکن اِس کے باوجود یہ چیز اُن کی طرف سے ہر طرح کے غلط کاموں میں ملوث ہونے یا اپنے ذہن میں آنے والے کسی بھی طرح کے رویے کو اپنانےکو درست قرا ر نہیں دیتی۔

اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ صنفی بے ترتیبی جینیاتی، ہارمونل، جسمانی، نفسیاتی ، عضویاتی یا رُوحانی ہے، مسیح یسوع پر ایمان لانے سے اِس چیز پر قابو پایا جا سکتا ہے اور اِسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے، اِس کے ساتھ ہی قوت پانے کے لیے رُوح القدس کی طاقت پر انحصار کیا جا سکتا ہے۔ شفا حاصل کی جا سکتی ہے، گناہ پر قابو پایا جا سکتا ہے اور زندگیوں کو اُس نجات کے ذریعے سے تبدیل کیا جا سکتا ہے جو خُداوند یسوع مہیا کرتا ہے، اُن کی خرابی کے عوامل چاہے حیاتیاتی ہوں یا جسمانی۔ کرنتھس کے ایماندار اِس طرح کی تبدیلی کی مثال ہیں "اور بعض تم میں اَیسے ہی تھے بھی مگر تم خُداوندیسُو ع مسیح کے نام سے اور ہمارے خُدا کے رُوح سے دُھل گئے اور پاک ہُوئے اور راست باز بھی ٹھہرے" (1 کرنتھیوں 6باب11 آیت)۔ ہر ایک بشمول ٹرانس سیکسوئل، ٹرانسجینڈر، صنفی شناخت کی بے ترتیبی کے حامل اور خلط لباسی کرنے والوں کے لیے اُمید موجود ہے کیونکہ مسیح یسوع کے وسیلے خُدا کی معافی دستیاب ہے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بائبل ٹرانسجینڈر ازم / جنس تبدیل کرنے یا کروانے والوں /ہیجڑوں کے بارے میں کیا کہتی ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries