settings icon
share icon
سوال

بائبل مُقدس کو سمجھنا کیوں ضروری ہے ؟

جواب


چونکہ بائبل خدا کا کلام ہے لہذا اِسے سمجھنا بہت ضروری ہے ۔ جب ہم بائبل کو کھولتے ہیں تو ہم خدا کے اُس پیغام کو پڑھتے ہیں جو اُس نے ہمارے لیے بھیجا ہے ۔ پس خالقِ کائنا ت کے پیغام کے مقابلے میں اور کونسی بات کو سمجھنا زیادہ اہم ہو سکتا ہے ؟

ہم بائبل کو بالکل اُسی وجہ سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں جس وجہ سے کوئی شخص اپنے کسی پیارے کے محبت بھرے خط کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے ۔ خدا ہم سے محبت کرتا ہے اور اپنے ساتھ ہماری رفاقت کو بحال کرنا چاہتا ہے ( متی 23باب 37آیت)۔ خدا بائبل میں ہم سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے ( یوحنا 3باب 16آیت؛ 1یوحنا 3باب 1آیت؛ 4باب 10آیت)۔

ہم بائبل کو بالکل اُسی وجہ سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں جس وجہ سے ایک سپاہی اپنے اعلیٰ افسر کے احکام کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے ۔ خد اکے احکامات کی پیروی کرنا اُ س کا احترام کرنے کے برابرہے اور یہ بات اُس کی مرضی کے مطابق زندگی بسر کرنے میں ہماری مدد اور رہنمائی کرتی ہے

( 119زبور)۔ یہ احکا م بائبل میں پائے جاتے ہیں ( یوحنا 14باب 15آیت)۔ ہم بائبل کو بالکل اُسی وجہ سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں جس وجہ سے ایک مکینک مرمت سے متعلقہ ہدایت و قوانین کو سمجھنے کی کوشش کر تاہے ۔ اس دنیا میں معاملات کیوں خراب ہو جاتے ہیں بائبل نہ صرف ا س مسئلے ( گناہ ) کی تشخیص کرتی ہے بلکہ اس کا حل ( مسیح پر ایمان ) بھی پیش کرتی ہے ۔ " اِس لئے کہ سب نے گناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محروم ہیں" ( رومیوں 6 باب 23آیت ) ۔

ہم بائبل کو بالکل اُسی وجہ سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں جس وجہ سے ایک گاڑی چلانے والا ٹریفک کے سگنل کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے ۔ محفوظ اور حکمت بھری راہ کو واضح کرتے ہوئے ( 119زبور 11، 105آیات)بائبل ہمیں پوری زندگی رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔

ہم بائبل کو بالکل اُسی وجہ سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں جس وجہ سے طوفان میں پھنسا کوئی شخص موسمی رپورٹ کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے ۔ مستقبل میں رونما ہونے والی آخری عدالت کے بار ےمیں واضح تنبیہ ( متی 24باب 25آیت) کرتے ہوئے بائبل پیشن گوئی کرتی ہے کہ اخیر زمانہ کیسا ہو گا اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے ( رومیوں 8باب 1آیت)۔

ہم بائبل کو بالکل اُسی وجہ سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں جس وجہ سے ایک سر گرم قاری اپنے پسند یدہ مصنف کی کتابوں کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے ۔ بائبل یسوع مسیح کی ذات میں خد ا کی شخصیت اور اُس کے جلال کو ہم پر عیاں کرتی ہے ( یوحنا 1باب 1-18آیات)۔ بائبل کو جتنا زیادہ ہم پڑھتے اور سمجھتے ہیں اُتنی ہی گہرائی کیساتھ ہم اُس کے مصنف کو جان پاتے ہیں ۔

جب فلپس غزہ کی طرف سفر کر رہا تھا تو رُوح القدس اُسے ایک ایسے شخص کی طرف لے گیا جو یسعیاہ کی کتاب میں سے پڑھ رہا تھا ۔ فلپس اُس شخص کے پاس گیا اور دیکھا کہ وہ کیا پڑھ رہا ہے اور اُس سے یہ اہم سوال کیا "کہ جو تُو پڑھتا ہے اُسے سمجھتا بھی ہے؟" ( اعمال 8باب 30آیت)۔ فلپس جانتا تھا کہ بائبل مقدس کی مناسب سمجھ ہی ایمان کا نقطہ آغاز ہے ۔کیونکہ بائبل کو سمجھے بناء ہم اس کا اطلاق اپنی زندگیوں پر نہیں کر سکتے ، اِس کی پیروی نہیں کر سکتے یا اس پر ایمان نہیں لا سکتے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

بائبل مُقدس کو سمجھنا کیوں ضروری ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries