settings icon
share icon
سوال

اگر مجھے بے روزگاری، جائیداد ضبطی یا دیوالیہ پن کا سامنا ہے تو ایسے میں مَیں خُد اپر کیسے توکل کر سکتا ہوں ؟

جواب


روزگار اور/یا آمدن کانقصان ہونا زندگی کی سب سے پریشان کن چیزوں میں سے ایک ہے، خصوصاًاُن لوگوں کے لیے جو ایک خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔ کسی کے خاندانی گھر کی ضبطی یا بے روزگاری کی وجہ سے دیوالیہ پن کا اعلان ہونا اضافی خوف ، غیر یقینی صورتحال اور جذباتی پریشانی میں اضافہ کردیتا ہے۔ بے روزگاری ، جائیداد ضبطی یا دیوالیہ پن کا سامنا کرنے والےمسیحی مرد یا عورت کو خدا کی بھلائی اور اُس کے بچّوں کے لیے اُس کی فراہمی کے وعدوں کے بارے میں اضافی شکوک و شبہات ہو سکتے ہیں۔ زندگی کے اِن تباہ کن حالات کےدوران ایک مسیحی کو کیسارد عمل ظاہر کرنا چاہیے ؟ گھر یا نوکری اور دیگر فوائد (صحت/زندگی کی بیمہ کار ی ، ریٹائرمنٹ) کےخسارے کی صورت میں ہم بائبل کے کن اصولوں کا اطلا ق کر سکتے ہیں ؟

پہلی بات تو یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ خدا نے بنی نوع انسان کےلیے کام مقرر کیا ہے ۔ کام کرنے کو بائبل میں فائدہ مند قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہ ہماری ضروریات کو پورا کرتا ( امثال 14باب 23آیت؛ واعظ 2باب 24آیت ؛ 3باب 13آیت؛ 5باب 18-19آیات) اور ہمیں وسائل مہیا کرتا ہے تاکہ اُنہیں ہم ضرورت کے وقت دوسروں کے ساتھ بانٹ سکیں ( افسیوں 4باب 28آیت)۔ پولس نے تھسلنیکے کی کلیسیا کے ایمانداروں کو یاد دلایا ہے کہ جو محنت کرنا نہیں چاہتا وہ کھانے بھی نہ پائے ( 2تھسلنیکیوں 3باب 10آیت) اوریہ بھی کہ وہ خود خیمے تیار کرنے کا کام کرتا تھا تاکہ کسی پر بوجھ نہ ہو ( اعمال 18باب 3آیت؛ 2کرنتھیوں 11باب 9آیت)۔ پس روز گار کاچلا جانا یا حالیہ طور پر نہ ہونا سُستی کا بہانہ نہیں ہونا چاہیے اور جتنی جلدی ممکن ہو نئے روزگار کی تلاش کرنے کے لیے پوری مستعدی سے کام کیا جانا چاہیے ( امثال 6باب9-11آیات)۔

اسی اثنا ء میں ہو سکتا ہے کہ ایسا روزگار نہ ملے جو تنخواہ اور رتبے کے لحاظ سے پہلے والے روز گار کی مانند ہو۔ اِن معاملات میں مسیحیوں کو اپنے تکبر کو اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ انہیں دیگر شعبوں میں نوکریاں حاصل کرنے سے باز رکھے،یہاں تک کہ اگر عارضی طور پر اِس سے کم حیثیت اور کم تنخواہ ہی کیوں نہیں ۔ شاید ہمیں ایسے کام جس کی گھروں ، صحنوں اور کلیسیائی دفاتر میں ہونے کی ضرورت ہےکرنے کے متبادل دوسرے ایمانداروں اور اپنی کلیسیاؤں سے مدد قبول کرنے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے ۔ اِن اوقات میں " مدد کے لیے ہاتھ " بڑھانا اور مدد قبول کرنا دینے والوں کے ساتھ ساتھ قبول کرنے والوں کےلیے بھی ایک نعمت ہے جو " مسیح کی اُس شریعت" کا مظاہر ہ کرتے ہیں جس کی بنیاد باہمی محبت پر ہے ( گلتیوں 6باب 2 آیت؛ یوحنا 13باب 34آیت)۔

اسی طرح جائیداد ضبطی یا دیوالیہ پن کی وجہ سے خاندانی گھر کا کھو جانا بھی خاندان کےلیے با برکت وقت ہو سکتا ہے یعنی ایک ایسا وقت جب والدین اور بچّے "باہمی طور پر متحد " ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت اور زندگی کی اہم باتوں - ایمان ، خاندان اور برادری - کے بارے میں زیادہ گہرے طور پر آگاہ ہوتے اور اُن مادی چیزوں پر سے توجہ کم کرتے ہیں جن کی ابدی لحاظ سے کوئی قدر نہیں اور جو لمحے بھر میں اوجھل ہو سکتیں ہیں۔ اِن حالات کو خدا ہمیں متی 6باب 19-20آیات میں یسوع کی طرف سے بیان کی گئی سچائی کی یاد دلانے اور ہمارے دلوں کو آسمانی خزانے پر مرکوز کرنے کےلیے استعمال کر سکتا ہے۔

سب سے بڑھ کر ،معاشی دباؤ کے اوقات میں خدا کے وعدوں پر اپنے ایمان اور بھروسے کی تجدید کرنا بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ جب مستقبل تاریک دکھائی دے تو اُن حوالہ جات کا پھر سے مطالعہ کرنا ہمیں تقویت اور حوصلہ بخشے گا جو خدا کے اپنے بچّوں کےساتھ وفادار رہنے کا بیان کرتے ہیں۔ 1کرنتھیوں 10باب 13آیت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ خدا وفادار ہے وہ ہمیں ایسی آزمایش میں نہیں ڈالے گا جو ہماری قوت سے باہر ہے بلکہ وہ ہمیں اُس آزمایش سے نکلنے کی راہ بھی مہیا کرے گا ۔ ہو سکتا ہے کہ اِس " نکلنے کی راہ " سے مراد ایک نئی اور بہتر نوکری ہو جو فوراً ظاہر ہو ۔ اِس سے مراد بے روزگاری کا ایک طویل عرصہ بھی ہو سکتا ہے جس کے دوران خدا کی وفاداری ہماری روز کی روٹی فراہم کرنے کی صورت میں ہم پر عیاں ہوتی ہے ۔ اِس سے مراد ایک نیا گھر بھی ہوسکتا ہے، یا اِس سے مراد کچھ عرصے تک مشکل حالات میں رشتہ داروں کے ساتھ رہنا بھی ہو سکتا ۔ اِس طرح کے ہر معاملے میں باہر نکلنے کا راستہ اصل میں "آزمایش میں سے گزرنے کا راستہ" ہے جس میں ہم خدا کی وفادار دستگیری کے بارے میں سیکھتے ہیں جب وہ پوری آزمایش میں ہمارے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ آزمایش کے اختتام تک ہمارا ایمان مضبوط ہو جائے گا اور ہم اپنے خدا کی وفاداری کی پُر زور گواہی کے وسیلہ سے دوسروں کو مضبوط کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

اگر مجھے بے روزگاری، جائیداد ضبطی یا دیوالیہ پن کا سامنا ہے تو ایسے میں مَیں خُد اپر کیسے توکل کر سکتا ہوں ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries