settings icon
share icon
سوال

کیا شیطان کو موسم پر اختیار کی قوت حاصل ہے ؟

video
جواب


قدرتی آفات اور خوفناک طوفانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے بہت سے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ موسم پر کس کو اختیار حاصل ہے خدا کو یا شیطان کو ؟ کچھ لوگ اس بات کے ثبو ت کے طور پر کہ شیطان موسم پر اختیا ر رکھتا ہے افسیوں 2باب 2آیت میں شیطان کے " ہوا کی عملداری کے حاکِم " اور 2 کرنتھیوں 4باب 4آیت میں اُسکے "اِس جہان کا خدا" ہونے جیسے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہیں ۔ کلامِ مقدس کے بغور مشاہد ہ سے پتہ چلتا ہے کہ شیطان اور اُس کی بد اَرواح کو موسم پر جو بھی اختیار حاصل ہے وہ خدا کی حتمی حاکمیت کے باعث محدود ہے۔ ہمیں اپنے "مخالف" شیطان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے؛ ہمیں اُس کے وجود اور بے دین دنیا پر اُس کی محدود قوت کو تسلیم کرنا چاہیے۔ اسی اثنا ء میں جب شکست خوردہ فرشتہ یعنی شیطان سُپر ہیومن ( ما فوق الفطرت مخلوق) تو ہے مگر الٰہی ذات نہیں اوراُس کے پاس صرف وہی اختیار ہے جسکی اجازت اُسے خُدا دیتا ہے۔ (2تھسلنیکیوں 2باب 6-11آیات)۔



اگر شیطان موسم پر اثر انداز ہوسکتا ہے تو یہ صرف خدا کی اجازت سے اور محدودپیمانے پر ہی ممکن ہوگا جیسا کہ ایوبؔ کے معاملے میں تھا۔ شیطان کو خدا کی طرف سے اجازت دی گئی تھی کہ وہ ایوبؔ کو آزمانے کے لیے اُسےتکلیف دے اور اُس میں "خدا کی آگ" (غالباً آسمانی بجلی) بھی شامل تھی جو "آسمان سے نازِل ہُوئی اورجس نے بھیڑوں اور نَوکروں کو جلا کر بھسم کر دِیا " تھا(ایوب 1باب 16آیت)۔ اُس کے بعد ایک "بڑی آندھی" (ممکنہ طور پر ایک طوفان) آئی جس نے اُس کے بڑے بیٹے کے گھر کو تباہ کرتے ہوئے ایوبؔ کے بچّوں کو ہلاک کر دیا (18-19آیات)۔ لہٰذا اگر آسمانی آگ اور آندھی کسی طرح سے شیطان کے سبب آئی تھی اُس کے باجود وہ دونوں چیزیں خدا کے مقاصد کے لیے اُسی کے حتمی اختیار میں تھیں ۔

یہ شیطان نہیں بلکہ خدا ہی ہے جو موسم پر اختیار کی قدرت رکھتا ہے ( خروج 9باب 29آیت؛ 135زبور 6-7آیات؛ یرمیاہ 10باب 13آیت)۔

خدا فلک اور بارش پر اختیاررکھتا ہے (77زبور 16-19آیات)۔

خدا آندھی پر اختیاررکھتا ہے ( مرقس 4باب 35-41آیات؛ یرمیاہ 51باب 16آیت)۔

خدا کائنات کو سنبھالتا اور قائم رکھتا ہے (عبرانیوں 1باب 3آیت)۔

خدا گھٹاؤں پر اختیار رکھتا ہے (ایوب 37باب 11-12، 16آیت)۔

خدا آسمانی بجلی پر قدرت رکھتا ہے (18زبور 14آیت )۔

خدا تمام فطرت پر اختیار رکھتا ہے (ایوب 26باب)۔

موسم سمیت سب چیزیں خدا کے اختیار میں ہے ۔ اپنی دستگیری کے وسیلہ سے خُدا نہ صرف اپنے بچّوں کی کفالت اور حفاظت کرتا ہے بلکہ وہ شیطان ، بداَرواح اور بنی نوع انسان کو گناہ، برائی اور بدی کے کام کرنے کے لیے اُن کی محدود مرضی کا استعمال کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔ یہی وہ مخلوقا ت ہیں جو انسان کے باعث آنے والی آفات اور دیگر ہر طرح کے سانحات کے لیے پوری طرح ذمہ دار ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ جو کچھ بھی رونما ہوتا ہے خدا نے اُسےپہلے سے مقرر کیا ہے (افسیوں 1باب 11آیت ؛ رومیوں 11باب 36آیت)اور اس لیے وہ گناہ یا بدی کا مرتکب نہیں، لیکن ایسے مسائل اور دُکھوں کے وقت اُس کا پوشیدہ ہاتھ ہمارے درد میں ہمارے ساتھ ہے(یعقوب 1باب 13-17آیات)۔

ایماندار کے لیے کوئی مصیبت بے معنی نہیں ہو سکتی چاہے وہ مصیبت بنی نوع انسان کی بدولت یا قدرتی واقعات کے باعث کیوں نہ ہو ۔ ہو سکتا ہے کہ ہم ہمیشہ یہ جان نہ پائیں کہ بُرے کام یا قدرتی آفات کیوں رونما ہوتی ہیں لیکن ہم پُر یقین ہو سکتے ہیں کہ ہماری تمام آزمایشوں اور مصیبتوں میں خُدا اپنے جلال اور ہماری ابدی بھلائی کے لیے سب چیزوں کو ایک ساتھ استعمال کر رہا ہوتا ہے (رومیوں 8باب 18-28آیات)۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

کیا شیطان کو موسم پر اختیار کی قوت حاصل ہے ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries