settings icon
share icon
سوال

خدا نے فرشتوں کو کب تخلیق کیا؟

جواب


اِس بات کا تعین کرنا کہ خُدا نے فرشتوں کو کب تخلیق کیا تھا قدرے مشکل چیز ہے کیونکہ ہر وہ چیز جو خُدا نے "اِس دُنیا کی بنیاد" سے پہلے تخلیق کی وہ وقت کے دائرے سے باہر چلی جاتی ہے۔ وقت اور مقام ہماری دُنیا کی خصوصیات ہیں نہ کہ خُدا کی ۔ خُدا گھنٹوں، دِنوں ، سالوں کے اندر محدود نہیں ہے جیسے کہ ہم ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بائبل ہمیں بتاتی ہے، " خُداوند کے نزدِیک ایک دِن ہزار برس کے برابر ہے اور ہزار برس ایک دِن کے برابر " (2 پطرس 3باب8آیت)۔

ہم یہ جانتے ہیں کہ خُدا نے اِس مادی دُنیا کو تخلیق کرنے سے پہلے فرشتوں کو تخلیق کیا تھا ۔ ایوب کی کتاب بیان کرتی ہے کہ جب خُدا اِس دُنیا کو تخلیق کر رہا تھا تو فرشتے اُس کی پرستش کر رہے تھے: " تُو کہاں تھا جب مَیں نے زمین کی بُنیاد ڈالی؟ تُو دانش مند ہے تو بتا۔کیا تجھے معلُوم ہے کس نے اُ س کی ناپ ٹھہرائی ؟ یا کس نے اُس پر سُوت کھینچا؟کس چیز پر اُ س کی بُنیاد ڈالی گئی؟ یا کس نے اُ س کے کونے کا پتّھربٹھایاجب صُبح کے ستارے مِل کر گاتے تھے اور خُدا کے سب بیٹے خُوشی سے للکارتے تھے؟ "ایوب 38باب4-7آیات)۔

اگر ہم فرشتوں کے کام پر غور کریں تو ہم اِس نتیجے پر پہنچیں گے کہ خُدا نے فرشتوں کو بنی نوع انسان کی تخلیق سے قریباًتھوڑا وقت ہی پہلے بنایا کیونکہ فرشتوں کی ذمہ داریوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ "خدمت گذار رُوحیں " ہیں جو نجات کی میراث پانے والوں کی خاطر خِدمت کو بھیجی جاتی ہیں۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ باغِ عدن سے پہلے موجود تھے کیونکہ شیطان جو کہ پہلے ایک فرشتہ تھا جو باغِ عدن میں اپنی گری ہوئی حالت میں پہلے ہی سے موجود تھا۔ بہرحال فرشتوں کا ایک اور کام یعنی خُدا کے تخت کے گرد جمع ہو کر اُس کی پرستش کر0نی ہوتی ہے (مکاشفہ 5باب11-14آیات)، تو ممکن ہے کہ ہمارے انسانی اندازے کے مطابق وہ کئی ملین سالوں سے ہی موجود ہوں اور خُدا کی پرستش اور اُسکی خدمت کر رہے ہوں۔

پس اگرچہ بائبل خصوصی طور پر یہ بیان نہیں کرتی کہ خُدا نے فرشتوں کو کب تخلیق کیا تھا، غالباً اُن کی تخلیق دُنیا کی تخلیق سے پہلے ہوئی تھی۔ چاہے یہ دُنیا کی تخلیق سے ایک دِن پہلے ہو یا کئی ملین سال پہلے –ایک بار پھر اگر ہم وقت کا اندازہ لگانے کی کوشش کریں تو –ہم یقین کے ساتھ کچھ نہیں بتا سکتے۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

خدا نے فرشتوں کو کب تخلیق کیا؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries