سوال
مرنےکے بعد آپ کہاں پر جائیں گے؟
جواب
بائبل اِس بارے میں پوری طرح واضح ہے کہ آخر میں جب آپ مرتے ہیں تو آپ کے پاس صرف دو جگہیں ہوتی ہیں جہاں پر آپ جا سکتے ہیں : فردوس یا جہنم ۔ بائبل اِس حقیقت کو بھی بکثرت واضح کرتی ہے کہ آپ اِس بات کا فیصلہ کر سکتے ہیں کہ مرنے کے بعد آپ کہاں جائیں گے ۔ کیسے ؟مزید پڑھتے رہیے۔
پہلی بات، مسئلہ یہ ہے کہ ہم سب گنہگار ہیں ( رومیوں 3باب 23آیت )۔ ہم نے تمام غلط ، بُرے یا غیر اخلاقی کام کئے ہیں ( واعظ 7باب 20آیت)۔ ہمارا گناہ ہمیں خدا سے جُدا کر چکا ہے اور اگر اِس مسئلے کا حل نہ کیا جائے تو ہمارے گناہوں کا نتیجہ خدا سے ہماری ابدی جُدائی ہوگا ( متی 25باب 46آیت ؛ رومیوں 6باب 23آیت)۔ اور خدا سے یہ ابدی جدائی جہنم کہلاتی ہے جس کو بائبل میں آگ کی ابدی جھیل کے طور پر بیان کیا گیا ہے ( مکاشفہ 20باب 14- 15آیت)۔
اب ، اِس مسئلے کا حل یہ ہے کہ خدا خود یسوع مسیح کی ذات میں انسان بن کر آیا تھا( یوحنا 1باب 14،1آیات ؛ 8باب 58آیت ؛ 10باب 30آیت )۔ اُس نے گناہ سے پاک زندگی گزاری( 1پطرس 3باب 22آیت ؛ 1یوحنا 3باب 5آیت ) اور خوشی سے ہمارے گناہوں کی خاطر اپنی زندگی قربان کی ( 1کرنتھیوں 15باب 3آیت ؛ 1پطرس 1باب 18- 19آیات)۔ یسوع کی موت نے ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کر دی ہے (2کرنتھیوں 5باب 21آیت)۔ اب خدا نجات اور معافی کو تحفے کے طور پر ہمارے سامنے رکھتا ہے جسے ہمارے لیے ایمان کے ذریعے قبول کرنا ضروری ہے ( یوحنا 3باب 16آیت ؛ افسیوں 2باب 8- 9آیات)۔ "خداوند یسوع پر ایمان لا تو تُو اور تیرا گھرانا نجات پائے گا" ( اعمال 16باب 31آیت)۔ کلامِ خدا کے مطابق اگر آپ صرف یسوع پر اپنے نجات دہند ہ کے طور پر بھروسہ کرتے ہیں اور اپنے گناہوں کی قیمت کی ادائیگی کےلیے صرف اُس کی قربانی پر انحصار کرتے ہیں تو آ پ فردوس میں ابدی زندگی کا وعدہ رکھتے ہیں ۔
مرنے کے بعد آپ کہاں جائیں گے ؟ یہ بات آپ پر منحصر ہے ۔ خدا نے آپ کے سامنے ایک چناؤ رکھا ہے ۔ خدا آپ کو اپنے پاس آنے کی دعوت دیتا ہے ۔ یہ آپ کی بُلاہٹ ہے ۔ اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ خدا باپ مسیح پر ایمان لانے کےلیے آپ کو قائل کر تاہے تو نجات دہندہ کے پاس آئیں ۔ اگر خدا آپ کے رُوحانی اندھے پن کو دُور کررہا ہے( 2کرنتھیوں 4باب 4آیت) توآپ ضرور نجات دہندہ پر نظر ڈالیں ۔ اگر آپ مُردگی کی حالت میں جا چکی زندگی میں تحریک کا تجربہ کر رہے ہیں (افسیوں 2باب 1آیت)تو نجات دہندہ کے وسیلہ سے زندگی میں آئیں ۔
مرنے کے بعد آپ کہاں جائیں گے؟فردوس میں یا جہنم میں ۔ یسوع مسیح کے وسیلہ سے جہنم سے بچا جا سکتاہے ۔ یسوع مسیح کو نجات دہندہ کے طور پر قبول کریں تو فردوس آپ کی ابدی منزل ہو گی ۔ اِس کے علاوہ کسی اور فیصلے کا نتیجہ صرف خدا سے ابدی جدائی اور جہنم کا عذاب ہو گا ( یوحنا 14باب 6آیت ؛ اعمال 4باب 12آیت )۔
اگر آپ ان دونوں امکانات کو سمجھ گئے ہیں کہ جب آپ مریں گے تو کہاں جائیں گے اور اب آپ یسوع مسیح پرشخصی نجات دہندہ کے طور ایمان لانا چاہتے ہیں تو آپ اِس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ آپ درج ذیل باتوں کو سمجھتے اور مانتے ہیں اور ایمان کے عمل کے طور پر ان باتوں کو خدا کے حضور دہراتے ہیں : " اَے خدا مَیں تسلیم کرتا/کرتی ہو ں کہ مَیں گنہگار ہوں اور مَیں جانتا/جانتی ہوں کہ اپنے گناہ کے باعث ہمیشہ کےلیے تجھ سے جدُا ہونے کا/کی مستحق ہوں ۔ اگرچہ مَیں تیرے اِس فضل کا مستحق نہیں تھا /تھی لیکن مجھ سے محبت کرنے اور میرے گناہوں کےلیے یسوع کو قربان کرنے اور مردوں میں سے زندہ کرنےکےلیے تیرا شکر ہو۔ مَیں ایمان رکھتا /رکھتی ہوں کہ یسوع میر ے گناہوں کےلیے مواء ہے اور مَیں نجات کےلیے صرف اُسی پر توکل کرتا/کرتی ہوں ۔ میر ی مدد کر تاکہ مَیں آئندہ گناہ کرنے کی بجائے تیرے لیے زندگی گزاروں ۔ میری مدد کر تاکہ مَیں اپنی باقی ماندہ زندگی میں اُس حیرت انگیز نجات کےلیے تیرا/تیری شکر گزار رہوں جو تُو نے مجھے مہیا کی ہے ۔ مجھے بچانے کےلیے یسوع تیرا شکر ہو !"
جو کچھ آپ نے یہاں پر پڑھا ہے کیا اُس کی روشنی میں آپ نے خُداوند یسوع کی پیروی میں چلنے کا فیصلہ کیا ہے؟اگر ایسا ہے تو براہِ مہربانی نیچے دئیے ہوئے اُس بٹن پر کلک کیجئےجس پر لکھا ہوا ہے کہ "آج مَیں نے مسیح کو قبول کرلیا ہے۔"
English
مرنےکے بعد آپ کہاں پر جائیں گے؟