سوال
مخالفِ مسیح کون ہے؟
جواب
مخالفِ مسیح کی شناخت کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں۔ ولیڈیمر پیوٹن (Vladimir Putin)پرنس ولیم(Prince William) محمود احمدی نژاد (Mahmoud Ahmadinejad)اور پوپ فرانسس اوّل (Pope Francis) مخالفِ مسیح کے تعلق سے قیاس آرائیوں میں کافی مشہورہیں۔ امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما(Barack Obama) اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)کو بھی اکثر مخالفِ مسیح کہا جاتا ہے ۔ پس مخالفِ مسیح کون ہے اور ہم اُسے کیسے پہچان پائیں گے ؟
بائبل واضح طور پر کچھ نہیں بتاتی کہ مخالفِ مسیح کا تعلق کس علاقہ سے ہو گا۔ بائبل کے بہت سے عالمین کا گمان ہے کہ مخالفِ مسیح دس قوموں کے اتحاد یا رومی سلطنت میں سے رونما ہو گا جو ازسر ِنو قائم ہوگی (دانی ایل7باب 24-25آیات؛ مکاشفہ 17باب7آیت)۔ بعض عالمین کے نزدیک مخالفِ مسیح یہودیوں میں سےہو گا کیونکہ مسیحا کہلانے کےلیے اُس کا یہودی ہونا ضروری ہے ۔ بہرحال یہ سب قیاس آرائیاں ہیں کیونکہ بائبل صاف طور پر نہیں بتاتی کہ وہ کہاں سے آئے گا یا اُس کا تعلق کس نسل سے ہو گا۔ بہرحا ل یہ بات حقیقت ہے کہ ایک دن مخالفِ مسیح ضرور ظاہر ہو گا۔ 2تھسلنیکیوں2باب 3-4آیات بیان کرتی ہیں کہ ہم اُسے کیسے پہچانیں گے"کسی طرح کےکسی کے فریب میں نہ آنا کیونکہ وہ دن نہیں آئے گا جب تک کہ پہلے برگشتگی نہ ہو اور وہ گناہ کا شخص یعنی ہلاکت کا فرزند ظاہر نہ ہو۔ جو مخالفت کرتا ہے اور ہر ایک سے جو خُدا یا معبود کہلاتا ہے اپنے آپ کو بڑا ٹھہراتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ خُدا کے مقدِس میں بیٹھ کر اپنے آپ کو خُدا ظاہر کرتاہے"۔
ممکن ہے کہ بہت سےلوگ جو مخالفِ مسیح کے ظہور کے وقت زندہ ہوں وہ اُس کی شناخت پر بہت حیران ہو جائیں ۔ ہو سکتا کہ مخالفِ مسیح آج زندہ ہو یاایسا نہیں بھی ہو سکتا۔ مارٹن لوتھر اِس بات کا قائل تھا کہ اُس کے دور کا پوپ ہی مخالفِ مسیح تھا۔ 1940 کی دہائی میں بہت سے لوگوں کا ماننا تھا کہ ایڈولف ہٹلر مخالفِ مسیح تھا۔ وہ لوگ جو چند سو سال پہلے اپنی زندگیاں گزار چکے ہیں وہ بھی اپنے اپنے دور میں مخالفِ مسیح کی شناخت کے بارے میں ایسے ہی پرُیقین تھے۔ لیکن ابھی تک تو سب لوگ غلط ہی ثابت ہوئے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی قیاس آرائیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے اپنا دھیان بائبل کی اُن باتوں پر لگائیں جو مخالفِ مسیح کے بارے میں بیان کی گئی ہیں ۔ مکاشفہ 13باب 5-8آیات بیان کرتی ہیں "اور بڑے بول بولنے اورکُفر بکنے کے لئے اُسے ایک مُنہ دیا گیا اور اُسے بیالیس مہینے تک کام کرنے کا اختیار دیا گیا۔ اور اُس نے خُدا کی نسبت کُفر بکنے کے لئے مُنہ کھولا کہ اُس کے نام اور اُس کے خیمہ یعنی آسمان کے رہنے والوں کی نسبت کُفر بکے۔ اور اُسے یہ اختیار دیا گیا کہ مُقدسوں سے لڑے اور اُن پر غالب آئے اور اُسے ہر قبیلہ اور اُمت اور اہلِ زُبان اور قوم پر اختیار دیا گیا۔ اور زمین کے وہ سب رہنے والے جن کے نام اُس برّہ کی کتابِ حیات میں لکھے نہیں گئے جو بنایِ عالم کے وقت سے ذبح ہوا ہے اُس حیوان کی پرستش کریں گے"۔
English
مخالفِ مسیح کون ہے؟