settings icon
share icon
سوال

عام مذاہبِ عالم کون کون سے ہیں ؟

جواب


دنیا میں لاتعداد مذاہب ہیں جن میں سے زیادہ تر مذاہب کے اندر ذیلی فرقے پائے جاتے ہیں۔ عام طور پر تمام مذاہب اس دنیا میں زندگی کے مقصد اور وجود کو سمجھنے میں لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ، حیات بعد از موت کی وضاحت کرتے اور اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ آیا کوئی معبود ہے یا نہیں اور اگر ہے تو ہم اس معبود سے کیسے تعلق رکھتے ہیں۔ درج ذیل فہرست میں شامل سات عالمی مذاہب سرِ فہرست ہیں اور دنیا کے 95 فیصد مذہبی پیروکاروں اِنہی مذاہب کے ساتھ وابستہ ہیں۔ یہاں بیان کردہ ہر ایک عالمی مذہب کے نام کے ساتھ ایک لنک دیا گیا ہے جہاں پر اُس مذہب کے اعتقادات اور تعلیم و مذہبی سرگرمیوں کے بارے میں مزید بات چیت کی گئی ہے۔

رومن کیتھولک ازم اور مسیحیت

دنیا بھر میں تقریبا 1.2 بلین رومن کیتھولک پیروکار ہیں۔ اگرچہ رومن کیتھولک چرچ کو ہمیشہ ہی مسیحیت کے ساتھ جوڑا گیا مگر اِن دونوں کے درمیان واضح اور بنیادی اختلافات ہیں۔ رومن کیتھولک پیروکار عام طور پر خود کو مسیحیوں کے طور پر پیش کرتے ہیں لیکن مسیحی عقیدے کے دو گروہوں کی الگ الگ شناخت کرنے کے مقاصد کی خاطر رومن کیتھولک پیروکاروں کو کیتھولک مسیحی کہا جاتا ہے جبکہ مسیحی عقیدے کے غیر کیتھولک پیروکاروں کو صرف مسیحی کہا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً 900 ملین لوگ ہیں جو غیر کیتھولک مسیحی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ مسیحی نام اس حقیقت سے اخذ کیا گیا ہے کہ ناصرت کے یسوع کے ابتدائی پیروکاروں کو مسیحی کہا جاتا تھا (اعمال 11باب 26آیت) جس کا مطلب "چھوٹے مسیح" ہے ۔ مسیح (کرائسٹ)عبرانی لفظ مسیحاکے لیے استعمال ہونے والا یونانی لفظ ہے جس سےمراد "مسّح شدہ" ہے ۔ گوکہ مسیحی اکثر و بیشتر اپنی پہچان مخصوص فرقوں جیسے کہ بیپٹسٹ ، میتھوڈسٹ ، پریسبیٹیرین ، لوتھرین ، پینٹی کاسٹل اور ناضرین کے طور پر کرتے ہیں لیکن وہ عالمی طور پر اپنے لیے "مسیحی" نام کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔ اجتماعی طور پر مسیحیت اکثر اوقات "کلیسیا" کے طور جانی جاتی ہے۔ یہ ایک غیر واضح اصطلاح ہے چونکہ یہ لفظ مقامی اجتماعات اور عمارتوں کے ساتھ ساتھ مخصوص فرقوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

اسلام

لفظ اسلام کا لغوی معنی ہے " اطاعت" کرنا ہے اور اس طرح ایک مسلمان سے مراد " وہ شخص ہے جو خدا کے حضور اطاعت گزر ہوتا ہے "۔ جیسا کہ قرآن میں درج ہے کہ اسلام بنیادی طور پر پیغمبرِ اسلام کی تعلیمات کی بنیاد پر قائم ہے۔ آج دنیا میں تقریباً 1.3 بلین مسلمان ہیں۔ اسلام کے پیروکاروں کی نمائندگی پوری دُنیا میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ اگرچہ اسلام کو زیادہ تر مشرق وسطیٰ سےجُوڑا جاتا ہے سب سے بڑی مسلم آبادی ایشیا میں موجود ہے۔ انڈونیشیا ، ملائیشیا ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور بھارت میں مسلمانوں کی خاصی بڑی آبادی پائی جاتی ہے۔

ہندو مت

ہندو مت ایک ایسا لفظ ہے جسے مغربی دنیا نے ہندوستان کے وسیع مذہبی اور سماجی نظام کااحاطہ کرنے کے لیے تشکیل دیا ہے۔ روایتی طور پر جن لوگوں کو ہم ہندو کہتے ہیں وہ اپنے مذہب کو دھرم کا نام دیتے ہیں جس کا مطلب ہے "راستہ" یا "مذہب"۔ دنیا میں تقریباً 900 ملین ہندو ہیں۔ ہندوؤں کی سب سے بڑی تعداد یقیناً ہندوستان میں موجود ہے۔ چونکہ ہندوستانی پوری دُنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اسی لیے دوسرے ممالک میں بہت سی ہندو برادریاں پائی جاتی ہیں۔ ہندوستان میں ہندوؤں کی کل تعداد کچھ تنازعات کا شکار ہے اس کی وجہ یہ ہے اس میں 300 ملین تک "اچھوت"(دلِت) لوگ شامل ہیں جنہیں سرکاری طور پر تو ہندو سماجی ڈھانچے کا حصہ سمجھا جاتا ہے مگر ان کو ہندو مذہب میں مکمل طور پر حصہ لینے سے بازرکھا جاتا ہے۔

بدھ مت

بدھ مت بدھا نامی شخص کی تعلیمات پر قائم شدہ مذہب ہے، بُدھاکا مطلب ہے "روشن خیال"۔ اس مذہب کی بہت سی مختلف شاخیں ہیں لیکن بدھ مت واحد موزوں اور وسیع ترین اصطلاح ہے اور اس کے ماننے والے بدھا کے پیروکار ہونے پر خوش ہیں چاہے اُن کے عقائد میں کتنے ہی اختلافات کیوں نہ پائے جاتے ہوں ۔ بدھ مت کے تقریباً 360 ملین پیروکار ہیں جو اسے مسیحیت ، اسلام اور ہندو مت کے بعد چوتھے درجے پر لے آتے ہیں ۔ بدھ مت کی ابتدا ہندوستان میں ہوئی تھی ۔ یہ سری لنکا اور زیادہ تر جنوب مشرقی ایشیا (تھائی لینڈ ، میانمر ، لاؤس اور کمبوڈیا) میں اپنی روایتی اشکال میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ مزید برآں ، اس نے کئی دوسرے ایشیائی ممالک خصوصاً تبت ، کوریا ، چین اور جاپان میں مختلف شکلیں اختیار کی ہوئی ہیں۔ آجکل اکثرمغرب میں اِس مذہب کو مقبول بنانے کے لیے حالات ومقامات کے مطابق اِسے ڈھالنے کی کوشش کی جاتی ہے اور بہت سارے مغربی لوگ بھی اِس کو مغربی انداز سے اپنانے کی کوشش کرتے ہیں، یوں اکثر بدھ مت کی روایتی صورت کو داؤ پر لگایا جاتا ہے۔

یہودیت

یہودیت کا لفظ یہوداہ کے قبیلے کے نام سے ماخوذہے جو اسرائیل کے بارہ قدیم قبائل میں سے ایک ہے۔ لہذا لفظی طور پر یہ ان لوگوں کا مذہب ہے جو یہوداہ کے قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور جن کو یہودی کہا جاتا ہے۔ تاہم یہودی ہونے سے مراد ایک نسلی شناخت کے ساتھ ساتھ ایک ایمان بھی ہے ۔ آج کل ایسے بہت سے یہودی ہیں جو اپنے عقیدے پر عمل نہیں کرتے مگر وہ نسلی اور ثقافتی طور پر یہودی کہلائے جانے پر خوش ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق آج دنیا میں تقریباً 15 ملین مذہبی یہودی ہیں لیکن دیگر بہت سے یہودی کہلانے والے لوگ بھی ہیں جو کسی بھی مذہب کی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے۔

بہائی/بہائیت

بہائی اصلاح کے لفظی معنی "بہا کے پیروکار" ہے جو اس مذہب کے بانی بہا اللہ کا حوالہ دیتا ہے۔ بہائی کے سات ملین سے زائد پیروکار ہیں۔ ایران میں شروع ہونے والے بہائی مذہب کی نمائندگی صر ف مسیحیت اور اسلام کے بعد دنیا کے 200 سے زیادہ ممالک میں ہوتی ہے ۔

English



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

عام مذاہبِ عالم کون کون سے ہیں ؟
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries