سوال
کیا زمین کے کم عمر ہونے کے بارے میں بائبلی نقطہ نظر کا کوئی ثبوت موجود ہے ؟
جواب
شواہد کی تشریح کرنا کسی حد تک ایک ذاتی عمل ہے کیونکہ شواہد کو ہمیشہ متعدد نقطہ نظر سے دیکھا جا سکتا ہے ۔ پولیس کے جاسوس جرائم کے سب سے زیادہ ممکنہ مجرموں کا تعین کرنےکے لیے موقع وار دات کا جائزہ لیتے ہیں ۔ بعض او قات شواہد صرف ایک سمت میں اشارہ کرتے معلوم ہوتے ہیں مگر بعد میں ثابت ہوتا ہے کہ وہ اس تحقیق کے دوران ایک مختلف سمت میں اشارہ کررہے ہوتے ہیں ۔ شواہد شاذ و نادر ہی واحد وضاحت کے حامل ہوتے ہیں ۔
زمین کے زیادہ عمر کے ہونے کے تخلیقی نظریے کے حامی لوگ کائناتی اور ارضیاتی اعدادو شمار کا جائزہ لیتے اور یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ کائنات اربو ں سال پرانی ہے ۔ زمین کے کم عمر ہو نے کے تخلیقی نظریے کے حامی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ زمین اور کائنات اربوں سال پرانی دکھائی دیتی ہے مگر اُن کا کہنا ہے کہ اعداو شمار کی تشریح غلط کی جا رہی ہے ۔
زمین کے کم عمر ہونے کے تخلیقی نظریے کے حامی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خدا نے زمین اور کائنات کو اِس انداز سے پیدا کیا ہے کہ وہ پرانی دکھائے دے جس طرح آدم اور حوؔا کو جوانی کی حالت میں تخلیق کیا گیا تھا ۔ اگر کوئی ڈاکٹر آدم اور حوؔا کاتخلیق کے دوسرے دن معائنہ کرتا تو ڈاکٹر نے کہنا تھا کہ وہ کئی دہائیوں کے ہیں حالا نکہ وہ محض ایک دن پہلے بنائے گئے تھے۔ اسی طرح سے خدا نے کائنا ت اور زمین کو اس طور سے تخلیق کیا تھا کہ وہ اپنی تخلیق کے وقت ہی سے زندگی کو برقرار رکھے ۔ لہذایہ اربوں سا لوں پرانی دکھائی دیتی ہے جبکہ یہ محض ہزاروں سال کی ہے ۔ پس تمام علم ِ کائنات ، علم ارضیات اور دیگر علوم جو اربو ں سالوں کے شواہد سے پردہ اُٹھاتے ہیں وہ درحقیقت ظاہر ی عمر کی طرف اشارہ کر رہے ہیں جو اس بات کا نتیجہ ہے کہ خدا نے زندگی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کی حامل ایک پختہ اور مستحکم کائنات کو تخلیق کو کیا تھا ۔
زمین کے زیادہ عمر کی ہونے کے تخلیقی نظریے کے زیادہ تر حامی " زیادہ پُرانی دکھائی دینے " کی دلیل کو مستر د کرتے ہیں اور اسے غیر ضروری حتیٰ کہ گمراہ کُن خیال کرتے ہیں ۔ خدا کیوں ایسی کوئی چیز تخلیق کرے گا جو زیادہ پرانی دکھائی دیتی ہے جبکہ حقیقت میں وہ کم عمر کی ہے ؟ مزید یہ کہ اربوں سالوں کی بات کو ایک طرف رکھتے ہوئے کائنا ت میں ایسے بہت سے مظاہر پائے جاتے ہیں جن کی ابتداء بظاہر نا قابل ِ بیان ہے اور جو زندگی کو قائم رکھنے کےحوالے سے غیر ضروری ہیں ۔ زمین کے زیادہ عمر کے ہونے کے تخلیقی نظریے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اگر کائنا ت کی ہر چیز اربوں سالوں کی طرف اشارہ کرتی ہے تو یہ تسلیم کیا جانا چاہیے کہ کائنات اربو ں سال پرانی ہے ۔
دونوں فریق ایک ہی طرح کے اعداد و شما ر کی جانچ پڑتال اور تشریح کرتے ہیں ۔کوئی بھی چیز جو اربوں سالوں کی نشاندہی کرتی ہے زمین کے کم عمر ہونے کےتخلیقی نظریے کے حامی اُسے خدا کے کائنات کو ظاہر ی عمر کے ساتھ تخلیق کرنے کے ثبوت کے طور پر یا سائنسی برادری کے اعداد و شما ر کی غلط تشریح کی مثال کے طور پر دیکھتے ہیں ۔ دوسری جانب زمین کے زیادہ عمر کے ہونے کے تخلیقی نظریے کے حامی اربوں سالوں کی نشاندہی کرنے والی کسی بھی چیز کو کائنات کے اربو ں سال پرانے ہونے کے ثبوت کے طور پر دیکھتے ہیں ۔
پس چاہے یہ براعظموں کا کٹاؤ ، زیرِ زمین سیال مادے کا دباؤ ، عالمگیر ٹھنڈ(عہدِ یخ)،قمری گراوٹ،ہیلیم کا پھیلاؤ ، ریڈیو میٹرک ڈٹینگ،ارضیاتی ستون، بِگ بینگ تھیوری، ریڈ شفٹ، دور دراز ستاروں کی روشنی وغیر ہ ہو زمین کے کم عمر اور زمین کے زیادہ عمر کے ہونے کےتخلیقی نظریے کے حامی دونوں کا خیال ہے کہ وہ شواہد کی اس طرح سے وضا حت کر سکتے ہیں جو اُن کے نقطہ نظر کی حمایت کرتی اور / یا دوسرے نقطہ نظر کی تردید کرتی ہے ۔
کیا زمین کے کم عمر ہونے کے نظریے کےلیے کوئی ثبوت ہے ؟ ہاں ممکنہ طور پر ہے ۔ کیا زمین کے زیادہ عمر کے ہونے کے نظریے کے لیے کوئی ثبوت ہے ؟ ہاں ، ممکنہ طور پر ہے ۔ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ کون سا نقطہ نظر درست ہے ۔ دراصل تمام ثبوت اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ خدا نے کائنات کو کتنا عرصہ پہلے تخلیق کیا تھا ۔ اِس سب کا انحصار ہماری طرف سے اعدادو شمار کی صحیح تشریح کرنے کے معاملے پر ہے ۔
English
کیا زمین کے کم عمر ہونے کے بارے میں بائبلی نقطہ نظر کا کوئی ثبوت موجود ہے ؟