settings icon
share icon

افسیوں کی کتاب

مصنف: افسیوں کی کلیسیا کے نام خط کے 1 باب کی 1آیت اس کتاب کے مصنف کے طور پر پولس رسول کی نشاندہی کرتی ہے ۔

سِن تحریر: یہ خط قریباً 60-63 بعد از مسیح کے درمیانی عرصہ میں قلمبند کیا گیا تھا ۔

تحریر کا مقصد: پولس کا ارادہ تھا کہ وہ تمام لوگ جو مسیح یسوع جیسی رُوحانی پختگی کے خواہاں ہیں وہ پولس کے اس خط کو قبول کریں ۔ افسیوں کے نام خط اُس اہم اُصول پر مبنی ہے جو خدا کے سچے فرزند کے طور پر ترقی کرنے کےلیے درکا ر ہے ۔ مزید یہ کہ اس خط کا مطالعہ ایماندار کورُوحانی طور پر مضبوط ہونے اور قائم رہنے میں مددکرتا ہے اور اس طرح ایماندار خدا کے مقصد اور بلاہٹ کی تکمیل کر سکتا ہے ۔ اس خط کا مقصد ایک پختہ کلیسیا کی تصدیق کرنا اور اُسے مضبوط کرنا ہے ۔ یہ خط خدا کے نظام میں مسیح کے بدن اور اس کی اہمیت کا ایک متوازن نظریہ پیش کرتا ہے۔

کلیدی آیات: افسیوں 1باب 3آیت: " ہمارے خُداوند یسو ع مسیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جس نے ہم کو مسیح میں آسمانی مقاموں پر ہر طرح کی رُوحانی برکت بخشی۔"

افسیوں 2باب 8- 10آیات: " کیونکہ تم کو اِیمان کے وسیلہ سے فضل ہی سے نجات ملی ہے اور یہ تمہاری طرف سے نہیں ۔ خُدا کی بخشش ہے۔ اور نہ اَعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔ کیونکہ ہم اُسی کی کارِیگری ہیں اور مسیح یسو ع میں اُن نیک اَعمال کے واسطے مخلوق ہُوئے جن کو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لئے تیار کیا تھا۔"

افسیوں 4باب 4-6آیات: " ایک ہی بدن ہے اور ایک ہی رُوح ۔ چنانچہ تمہیں جو بُلائے گئے تھے اپنے بُلائے جانے سے اُمید بھی ایک ہی ہے۔ ایک ہی خُداوند ہے ۔ ایک ہی اِیمان ۔ ایک ہی بپتسمہ۔ اور سب کا خُدا اور باپ ایک ہی ہے ۔جو سب کے اُوپر اور سب کے درمیان اور سب کے اندر ہے۔"

افسیوں 5باب 21آیت: " اور مسیح کے خوف سے ایک دُوسرے کے تابع رہو۔"

افسیوں 6باب 10-11آیات: "غرض خُداوند میں اور اُس کی قدرت کے زور میں مضبوط بنو۔ خُدا کے سب ہتھیار باندھ لوتاکہ تم اِبلیس کے منصوبوں کے مقابلہ میں قائم رہ سکو۔"

مختصر خلاصہ: افسیوں کے نام خط کا ایک بڑا حصہ عقائد پر مبنی ہے ۔ اس خط کی نصف تعلیم ہمارے مسیح میں قائم رہنے سے متعلق ہے اور اس کی باقی کی تعلیم ہماری زندگی کی عام اور رُوحانی حالت پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ اس خط سے تعلیم دینے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اکثر تمام بنیادی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے براہ راست اختتامی باب کی طرف چلی جاتی ہے ۔ یہ وہ باب ہے جو مقدسوں کی رُوحانی جنگ یا جدو جہد پر زور دیتا ہے ۔ تاہم اس خط کے تمام حصوں سے بھر پور فائدہ اُٹھانے کےلیے کسی بھی شخص کو اس خط کے شروع میں دی گئی پولس رسول کی ہدایات سے آغاز کرنا چاہیے ۔

مسیح کے پیروکاروں کی حیثیت سے، سب سے پہلے ہمیں اس بات کو پوری طرح سمجھنا چاہیے کہ خدا ہمیں کیا بننے کا حکم دیتا ہے ۔ ہمیں تمام انسانیت کےلیے خدا کی طرف سے نجات کے منصوبے کے علم میں مضبوط ہونا چاہیے ۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ہماری موجود ہ زندگی اور چال چلن بھی پوری طرح عملی اور مستحکم ہونا چاہئے ۔ اور یہ عمل اُس وقت تک جاری رہنا چاہیے جب تک ہم " آدمیوں کی بازیگری اور مکاری کے سبب سے اُن کے گمراہ کرنے والے منصوبوں کی طرف ہر ایک تعلیم کے جھوکے سے موجوں کی طرح اُچھلتے بہتے نہ پھریں۔"

پولس کے اس خط کو تین اہم حصو ں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔ (الف)1- 3ابواب: خدا کے نجات کے منصوبے کے تعلق سے اہم اصولوں کا تعارف پیش کرتے ہیں ۔ (ب) 4-5ابواب: ہماری موجود زندگی سے متعلق اُصول پیش کرتے ہیں ۔ (ج)6باب: ہماری روزمرہ کی جدوجہد کے تعلق سے اُصول پیش کرتا ہے ۔

پرانے عہد نامے کیساتھ ربط: افسیوں کے خط کو پرانے عہد نامے سے جوڑنے والا بنیادی تعلق (یہودیوں کو )چونکا دینے والےاِس تصور میں پایا جاتا ہے کہ کلیسیا مسیح کا بدن ہے ( افسیوں 5باب 32آیت)۔ کلیسیا کے بارے میں یہ شاندار بھید( ایسی سچائی جو پہلے عیاں نہیں ہوئی تھی ) دراصل یہ ہے" کہ مسیح یسوع میں غیر قومیں خوشخبری کے وسیلہ سے میراث میں شریک اور بدن میں شامل اور وعدہ میں داخل ہیں " (افسیوں 3باب 6آیت)۔ یہ وہ بھید ہے جو پرانے عہد نامے کے مقدسین سے پوری طرح پوشیدہ تھا ( افسیوں 3باب 5اور 9آیت)۔ بنی اسرائیل جو خدا کے حقیقی پیروکار تھے اُن کا ہمیشہ سے یقین تھا کہ صرف وہی خدا کے چنے ہوئے لوگ ہیں ( استثنا 7باب 6آیت)۔ اس نئی مثال میں غیر قوموں کو ایک مساوی حیثیت سے قبول کرنا انتہائی مشکل تھا اور یہ بات یہودی مائل مسیحیوں اور غیر قو موں سے مسیحیت میں آنے والے ایمانداروں کے درمیان بہت سے تنازعات کا باعث بنی تھی ۔ پولس رسول کلیسیا کے"مسیح کی دلہن" ہونے کو بھی ایک بھید کے طور پر بھی بیان کرتا ہے ۔ یہ ایک ایسا تصورہے جو پرانےعہد نامے میں کبھی سننے کو نہیں ملا تھا۔

عملی اطلاق: بائبل کی کسی بھی اور کتاب کی نسبت غالباً افسیوں کے نام خط میں مسیحی زندگی میں صحیح عقیدے اور صحیح عمل کے مابین مضبوط تعلق پرزور دیا گیا ہے ۔ بہت سے لوگ "علم الہیات" کو نظرانداز کرتے ہوئے محض اُن چیزوں پر بات کرنا چاہتے ہیں جو "عملی" ہیں۔ اس خط میں پولس رسول دلیل پیش کرتا ہے کہ علم ِ الہیات درحقیقت عملی حقیقت ہے ۔ اپنی زندگیوں میں خدا کی مرضی کو عملی طور پر پورا کرنے کےلیے ہمیں پہلے یہ سمجھنا ہو گا کہ عقائدکے لحاظ سے مسیح میں ہم کون ہیں ۔

English



بائبل کا خلاصہ/جائزہ

نئے عہد نامے کا جائزہ



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

افسیوں کی کتاب
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries