settings icon
share icon

نئے عہد نامے کا جائزہ

نئے عہد نامے کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: اناجیل (متی تا یوحنا )، تاریخ (اعمال کی کتاب)، پولس رسول کے خطوط (رومیوں تا فلیمون)، عام خطوط (عبرانیوں تا یہوداہ) اور نبوت (مکاشفہ کی کتاب)۔ نیا عہد نامہ قریباً 45 بعد از مسیح سے لیکر 95 بعد از مسیح کے دورانیے میں قلمبند کیا گیا۔ نیا عہد نامہ پہلی صدی کے عام یونانی رسم و خط میں تحریر کیا گیا ۔

اناجیل ہمیں یسوع مسیح کی پیدایش، زندگی، خدمت ، موت اور جی اُٹھنے کے چار مختلف بیانات مہیا کرتی ہیں جو اگر چار مختلف لوگوں کی طرف سے پیش کئے گئے لیکن باہمی طور پر متضاد نہیں بلکہ متفق اور ہم آہنگ ہیں۔ اناجیل اِس بات کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہیں کہ یسوع کس طرح سے ہمارا وہ مسیحا ہے جس کے بارے میں پرانے عہد نامے میں وعدہ کیا گیا ہے اور اِس کے ساتھ ہی اناجیل نئے عہد نامے کے باقی حصےکی تعلیمات کو سیکھنے اور اِس کا مطالعہ کرنے کی مناسب بنیاد رکھتی ہیں۔ اعمال کی کتاب یسوع کے شاگردوں کے اعمال کا ریکارڈ پیش کرتی ہے، یہ وہ لوگ تھے جنہیں خُداوند یسوع مسیح نے دُنیا میں انجیل کی خوشخبری دینے کے بھیجا تھا۔ اعمال کی کتاب ہمیں کلیسیا کی ابتدا اور پھر پہلی صدی میں اِس کی یکدم ترقی کے بارے میں بھی بتاتی ہے۔ پولس رسول کے خطوط کا مصنف پولس رسول خود ہے ۔ یہ خاص خطوط تھے جو اُس کی طرف سے مخصوص کلیسیاؤں کو لکھے گئے جن کے ذریعے سے کلیسیاؤں کو حتمی مسیحی عقائد کے بارے میں تعلیم دی گئی اور اُن کو یہ بھی سکھایا گیا کہ اُنہوں نے اُن عقائد کو عملی طور پر کیسے ماننا ہے۔ عام خطوط پولس رسول کے خطوط کی طرح ہی مزید تعلیمات دیتے ہیں اور تعلیمات کے عملی اطلاق کے بارے میں سکھاتے ہیں۔ مکاشفہ کی کتاب بڑے پیمانے پر اُن حالات و واقعات کے بارے میں نبوت کرتی ہےجو اخیر زمانے میں رونما ہونگے۔

براہِ مہربانی مندرجہ ذیل مضامین کا مطالعہ کیجئے:
ہمیں کیوں بائبل کو پڑھنا یا اِس کا مطالعہ کرنا چاہیے ؟
ہمیں بائبل پڑھنے کا آغاز کہاں سے کرنا چاہیے ؟
پرانے عہد نامے اور نئے عہد نامے میں کیا فرق؟
بائبل کے مطالعہ کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

نئے عہد نامے کا جائزہ لینا ایک قابل قدر کوشش ہے جو رُوحانی طور پر مضبوط ہونےمیں بہت زیادہ مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ نیا عہد نامہ ہمیں ہماری خاطر صلیب پر یسوع مسیح کی موت کے بارے میں بتاتا ہے اور یہ بھی بتاتا ہے کہ اِس کے جواب میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟نئے عہد نامے کی کتابوں میں زیادہ تر توجہ مسیحیت کے سچے عقائد کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ اِس کے عملی نتائج اور اِس بات پر بھی مرکوز کی گئی ہے کہ اُن تعلیمات کی درست طور پر کیسے پیروی کی جا سکتی ہے۔ ذیل میں نئے عہد نامے کی مختلف کتابوں کے خلاصوں کے لنک دئیے گئے ہیں۔ ہم بھرپو راُمید کرتے ہیں کہ ہماری طرف سے نئے عہد نامے کا پیش کردہ جائزہ مسیح کی پیروی میں چلنے کے لیے آپ کے لیے بہت زیادہ مددگار اور فائدہ مند ثابت ہوگا۔

English



متی کی انجیل

مرقس کی انجیل

لوقا کی انجیل

یوحنا کی انجیل

اعمال کی کتاب

رومیوں کی کتاب

1 کرنتھیوں کی کتاب

2 کرنتھیوں کی کتاب

گلتیوں کی کتاب

افسیوں کی کتاب

فلپیوں کی کتاب

کلسیوں کی کتاب

1 تھسلنیکیوں کی کتاب

2 تھسلنیکیوں کی کتاب

1 تیمتھیس کی کتاب

2 تیمتھیس کی کتاب

ططس کی کتاب

فلیمون کی کتاب

عبرانیوں کی کتاب

یعقوب کی کتاب

1 پطرس کی کتاب

2 پطرس کی کتاب

1 یوحنا کی کتاب

2 یوحنا کی کتاب

3 یوحنا کی کتاب

یہوداہ کی کتاب

مکاشفہ کی کتاب




بائبل کا خلاصہ/جائزہ

پُرانے عہد نامے کا جائزہ

نئے عہد نامے کا جائزہ



اُردو ہوم پیج پر واپس جائیں

نئے عہد نامے کا جائزہ
Facebook icon Twitter icon YouTube icon Pinterest icon Email icon اس پیج کو شیئر کریں:
© Copyright Got Questions Ministries